مسجد کے احکام کے متعلق مسائل

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے پیسے کا دوسری جگہ استعمال, وقف

آبادی کی منتقلی کے وقت مسجد کو ملنے والی رقم کا استعمال

مسئلہ: اگر کسی علاقے میں حکومتِ وقت کوئی ڈیم تعمیر کررہی ہو، جس کے لیے وہ اطراف واَکناف کی اُن آبادیوں کو جو زیر آب کے دائرہ میں آرہی ہیں، کسی اور جگہ منتقل کررہی ہو، او راُن آبادیوں میں رہنے والوں کو ان کے مکانات وجائداد کے عوض زمینیں اور نقد رقم بطورِ معاوضہ […]

مسائل مهمه, مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کی بجلی پڑوسی کو دینا

مسئلہ: کبھی مسجد کے ذمہ داران ، مسجد کی بجلی پڑوس میں کسی رہنے والے کو دیتے ہیں، اور اس سے بجلی بل بھی لیتے ہیں، تو اُن کا یہ عمل اس وقت جائز ہوگا جب کہ حکومت کی طرف سے اس طرح کسی کو لائٹ دینے اور اس پر اجرت لینے کی اجازت ہو،

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے لیے چندہ کرنا, وقف

غیر محلہ والوں سے تعمیر مسجد کے لیے چندہ لینا

مسئلہ: اگر کسی محلہ یابستی کے لوگ مالی اعتبار سے مضبوط ہوں، اور بآسانی اپنے صرفے سے مسجد کی تعمیر کرسکتے ہیں، تو انہیں اپنے صرفے سے ہی مسجد کی تعمیر کرنی چاہیے، کہ یہ اصلاً انہی کا حق ہے، تاہم دوسروں سے مدد وتعاون حاصل کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں، البتہ جو چندہ تعمیر

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے لیے چندہ کرنا, وقف

کمیشن پر مسجد یا مدرسہ کا چندہ

مسئلہ: مسجد یا مدرسہ کا چندہ کمیشن پر کرنا یا کروانا – مثلاً سو روپئے چندہ ہوا، تو پچاس روپئے مسجد یا مدرسہ کا اور پچاس روپئے چندہ کرنے والے شخص کا ہوگا-اجارہٴ فاسدہ ہے، اس لیے شرعاً یہ جائز نہیں، نیز پچاس فیصد یا ساٹھ فیصد یہ اجرتِ متعارَف سے زائد بھی ہے، جو

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے پیسے کا دوسری جگہ استعمال, وقف

متولی کامسجد کے روپیوں میں تصرف

مسئلہ: بعض متولیانِ مسجد کے پاس لوگ مسجد کی مصالح اور ضروریات کے لیے چندہ دیتے ہیں، تو وہ اِن روپیوں کو اپنے استعمال میں لیتے ہیں، اور بعد میں ان کو مسجد کے کسی کام میں خرچ کرتے ہیں، متولیوں کو ایسا کرنا جائز نہیں ہے، کیوں کہ مسجدوں کے متولیان – چندہ دہندگان

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں تصرف اور تعمیر کرنا, وقف

مسجد کی چھت پر امام مسجد کے لیے کمرہ بنانا

مسئلہ: مسجد کی چھت پر امام مسجد کے لیے مندرجہ ذیل شرائط کے ساتھ حجرہ(کمرہ) بنایا جاسکتا ہے: (۱)واقف نے ایک خاص حصے کو مسجدیت سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہو، اور تعمیر مسجد سے پہلے پہلے ”حجرہ“ بنوادیا ہو، یا اپنی نیت کا اعلان کردیا ہو۔(۱) (۲)اور یہ استثناء مصالحِ مسجد کی وجہ سے

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے پیسے کا دوسری جگہ استعمال, وقف

تعمیر مسجدکی بچی ہوئی رقم کا استعمال

مسئلہ: جو رقم خاص تعمیر مسجد کے عنوان سے جمع کی گئی ہو، اس کو اسی کام (تعمیر) میں لگانا چاہیے(۱)، ہاں! اگر تعمیری کام کے بعد رقم بچ جائے اور آئندہ تعمیر کے لیے کوئی ضرورت باقی نہ رہے، تو چندہ دہندگان کی اجازت سے اس کو امام وموٴذن کی تنخواہ میں دے سکتے

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے پیسے کا دوسری جگہ استعمال, وقف

ایک وقف کی آمدنی کا استعمال دوسرے وقف میں

مسئلہ: ہر وقف الگ ہوتا ہے، مسجد کا وقف علیحدہ، قبرستان کا وقف علیحدہ اور مدرسہ کا وقف علیحدہ ہے، حتی کہ ہر مسجد کا وقف بھی علیحدہ ہوتا ہے، اور ایک وقف کی آمدنی یا زمین دوسرے وقف میں استعمال کرنا جائز نہیں ہے، اس لیے مسجد کی جگہ پر مدرسہ یا اسکول کی

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں کافر کے مال کو صرف کرنا, وقف

غیر مسلم کا مال مسجد یا مدرسہ کے لیے استعمال کرنا

مسئلہ: عام لوگوں سے حسنِ ظن یعنی اچھا گمان رکھنے کے لیے کسی دلیل کی حاجت نہیں ، مگر بدگمانی کے لیے دلیل کی ضرورت ہے، بلا دلیلِ شرعی کسی سے بدگمانی، بَدی اور بُرائی میں داخل ہے۔(۱) اس ضابطے کے پیشِ نظر – یہ بات بلا تردُّد کہی جاسکتی ہے کہ – مسلم یا

مسائل مهمه, مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کی بجلی سے موبائل چارجنگ

مسئلہ: تبلیغی جماعت میں نکلنے والے ساتھیوں کو چاہیے کہ وہ موبائل چارج کرنے کے لیے مسجد کی بجلی استعمال نہ کریں، چارج کی ضرورت ہو تو باہر کسی دکان یا مکان والے کو پیسہ دے کر کرالیا کریں، یا اگر جماعت کا کوئی مقامی ساتھی اپنے گھر سے بلا عوض کراکر لاوے ، تو

مسائل مهمه, مسجد اور اس کے سامان کو بیچنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

پرانی مسجد کا سامان فروخت کرنا

مسئلہ: جب کسی پرانی مسجد کو توڑ کر نئی مسجد تعمیر کی جائے ، تو پرانی مسجد کا جو سامان نئی مسجد کی تعمیر میں کار آمد نہ ہو، اُس کو فروخت کرکے اُس کی قیمت سے نئی مسجد کی تعمیر میں کار آمد سامان خریدنا ، جائز ہے، اور جو سامان پرانی مسجد کا

غیر کی زمین میں مسجد تعمیر کرنا, مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

اوپن اسپیس(Open Space) کی جگہ مسجد میں شامل کرنا

مسئلہ: جب پرانی مسجد شہید کرکے نئی تعمیر ہورہی ہو، یا کسی مسجد کی توسیع کی جارہی ہو، تو اوپن اسپیس(Open Space) یعنی آس پاس کی سرکاری جگہ – سرکار کی اجازت کے بغیر مسجد اور اس کے متعلقات ، یعنی وضوخانہ، طہارت خانہ وغیرہ کی تعمیرات میں شامل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے(۱)، کیوں

محراب اور منبر, مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

چھجے کی شکل کے منبر

مسئلہ: آج کل مسجدوں میں ایسے منبر بنائے جانے لگے ہیں جو زمین سے خاصے اونچے چھجے کی شکل میں ہوتے ہیں، اور محراب کی دائیں جانب سے آکر خطیب کو منبر پر کھڑا ہونا پڑتا ہے، منبر کی یہ صورت بہتر نہیں ہے، اگر اس طرح کا اونچا منبر بنانا ہی ہو تو اس

مسائل مهمه, مسجد اور اس کے سامان کو منتقل کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

ایک مسجد کی چٹائیاں دوسری مسجد میں

مسئلہ: اگر کسی مسجد میں زائد چٹائیاں موجود ہیں، اور حفاظت کی کوئی صورت نہیں، خراب اور ضائع ہورہی ہیں، تو متولی اور دیگر اہل الرائے حضرات کے مشورہ سے یہ زائد چٹائیاں، ضرور ت مند مساجد میں بچھا دینا درست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الدر ا لمختار “ :

مسائل مهمه, مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کے نل سے اہلِ محلہ کا پانی لینا

مسئلہ: مسجد کے اندر لگے ہوئے نل سے اہل محلہ کو پانی لینا اسی صورت میں درست ہے، جب کہ ان لوگوں کی طرف سے اجازت ہو، جن کے چندہ سے وہ نل لگائے گئے ہیں، نیز ان پر لازم ہے کہ احتیاط سے استعمال کریں ، اگر خراب ہوجائے تو اس کی اصلاح بھی

مسائل مهمه, مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کے لائٹ اور پنکھوں کا استعمال

مسئلہ: مسجد کے پنکھے اور ٹیوب لائٹ چونکہ نماز کے وقت استعمال کرنے کیلئے لگائے گئے ہیں، ان کو دیگر اوقات میں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے،(۱) البتہ اگر ان پنکھوں اور ٹیوب لائٹ دینے والوں کی طرف سے اس کی اجازت ہو، اور استعمال کی وجہ سے لائٹ کے جو مصارف بڑھ جاتے

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں حرام مال صرف کرنا, وقف

ووٹ کے عوض ملے روپیوں سے مسجد کی تعمیر

مسئلہ: آج کل الیکشن کے موقع پر مختلف پارٹیوں کے امیدواروں کی طرف سے ووٹروں کو ان کے حق میں ووٹ ڈالنے کیلئے جو روپئے دیئے جاتے ہیں، وہ رشوت ہے، جو نص قطعی سے حرام ہے، اس لیے اس طرح کے روپئے مسجد کی تعمیر ، یا مسجد ، عیدگاہ اور قبرستان کی زمین

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے پیسے کا دوسری جگہ استعمال, وقف

مسجد کی آمدنی سے معلم کی تنخواہ

مسئلہ: اگر کوئی زمین مصالحِ مسجد کیلئے وقف کی گئی، اور اس کی آمدنی اتنی ہے کہ مصالحِ مسجد میں خرچ ہونے کے بعد بچ جاتی ہے، اور اس مسجد کے متعلق مدرسہ بھی ہے، جس میں باتنخواہ معلم ہے، تو یہ زائد آمدنی اس کی تنخواہ میں دینا بھی درست ہے۔ الحجة علی ما

مسائل مهمه, مسجد کو بنانا اور اس کو تعمیر کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

نام ونمود کیلئے مسجد بنانا

مسئلہ: اگر ایک مسجد ضرورت کے موافق موجود ہے، پھر اس کے مقابلے یا محض نام ونمود وشہرت اورفخر کیلئے دوسری مسجد بنانا درست نہیں ہے، اور نہ اس کے بنانے کا ثواب ملے گا، تاہم اگر مسجد بن گئی تو وہ شرعی مسجد ہے، اس میں نماز درست ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں مدرسہ قائم کرنا, وقف

شرعاً مسجد کو مدرسہ بنانا کیسا ہے؟

مسئلہ: جب کسی جگہ مسجد شرعی بنادی جائے، اور وہاں اذان وجماعت ہورہی ہو ، تو کسی مصلحت کی وجہ سے اس مسجد کو مدرسہ میں تبدیل کرنا ہرگز جائز نہیں ہے، کیوں کہ وہ ہمیشہ ہمیش کیلئے مسجد بن گئی۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الدر المختار مع الشامیة “ :

اوپر تک سکرول کریں۔