وقف

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں تصرف اور تعمیر کرنا, وقف

کسی بھی حصۂ مسجد کو تعمیر سے خارج کرنا

مسئلہ: جب پرانی مسجد کو شہید کر کے اسکی نئی تعمیر کی جارہی ہو تو نئی تعمیر میں پرانی مسجد کے کسی حصہ کو تعمیر سے خارج کرنا جائز نہیں،اور اگر کسی حصہ کو خارج کر بھی دیا گیا تو وہ مسجد ہی رہیگی، جنبی ،حائضہ وغیرہ کو اس میں داخل ہونا جائز نہیں ہے […]

مسائل مهمه, مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کی شکستہ کتابیں کسی کو دینا چاہئے؟

مسئلہ: مسجدیا مدرسہ کا مو قوفہ قرآنِ کریم اور کتبِ دینیہ شکستہ ہوجائیں،ان میں کوئی شخص شوق ورغبت سے نہ پڑھتا ہو تو ان کو پڑھنے اور درست کرنے کے لیے کسی شخص کو دیا جاسکتا ہے، اس کو ان کا مالک نہیں بنایا جاسکتا ۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’ الدر المختار‘‘

مسائل مهمه, مسجد اور اس کے سامان کو منتقل کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

بستی ویران ہونے پر مسجد اور سامانِ مسجد کا حکم

مسئلہ: اگر کسی علاقے کے لوگ اپنے علاقے کو چھوڑ کر دوسرے علاقے میں منتقل ہورہے ہوں ، تو اس صورت میں مسجد کی ضرورت باقی نہ رہنے کی بناء پر مسجد کے سامان کو فروخت کرکے کسی دوسری مسجد کی ضروریات میں صرف کرنا جائز ہے، تاکہ مسجد کا سامان ضائع نہ ہو ،

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

مسجد ویران ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

مسئلہ: اگر کسی مسجد کے ارد گرد بسنے والے تمام مسلمانوں کے کسی اور جگہ منتقل ہونے کی وجہ سے مسجد ویران ہوجائے ، تو اس کے ویران ہونے کی وجہ سے وہ مسجدیت سے خارج نہیں ہوگی، کیوں کہ جب کوئی جگہ مسجد بن جاتی ہے تو وہ ابد الآباد یعنی ہمیشہ ہمیش تک

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں حرام مال صرف کرنا, وقف

مسجد میں حرام مال لگانا

مسئلہ: اللہ رب العزت کی ذات طیب ہے اور طیب ہی کو قبول کرتا ہے ، اس لیے جس شخص کی آمدنی حرام مال ہو، مثلاً وہ سودی کاروبار کرتا ہویا اس کا بزنس ایسی چیزوں کا ہو جو بنگاہ شرع حرام ہیں اور وہ اپنی اسی حرام آمدنی کو مسجد میں لگانا چاہے ،

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

مقروض متولئ مسجد کوقرض سے بری کرنے کا کسی کو حق نہیں

مسئلہ: اگر متولی کے ذمہ مسجد کی کوئی رقم واجب الاداء ہو اور وہ ادا کرنے کی قدرت نہ رکھنے کی صورت میں عام مسلمانوں یا جدید متولی سے معافی کا خواستگا رہو تو کسی کو معاف کرنے کا کوئی حق نہیں ہے ، کیوں کہ یہ وقف کی رقم ہے جو اللہ کی ملک

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

مسجد کا مال کسی کو قرض دینا

مسئلہ: مسجد کے متولیوں ، کمیٹیوں کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ وقف کی جائداد کی آمدنی میں سے کسی کو قرض دے ، اگر دیدیا او روہ ضائع ہوا تو ان پر اس کا ضمان یعنی تاوان واجب ہوگا۔ الحجة علی ما قلنا ما في’’ البحر الرائق ‘‘ : إن القیم لیس له

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

متولی کا مسجد کی آمدنی میں تصرف کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

مسئلہ: متولی کا مسجد کی آمدنی اپنی ضرورت میں خرچ کرنا پھر مسجد کی ضرورت کے وقت اس کو ادا کرنا شرعاً جائز نہیں ہے، البتہ خرچ کر لیا تو اس پر ضمان واجب ہے اور وہ رقم ادا کرنا اس کے ذمہ لازم ہے۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’ الفتاوی الهندیة ‘‘

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

مسجد کی آمدنی سے خطیب وواعظ کو تنخواہ دینا

مسئلہ: اگر کسی مسجد کی آمدنی اس کے اخراجات سے زائد ہوں تو اس کی آمدنی سے خطیب ، واعظ اور مکتب کے معلم کو تنخواہ دینا جائز ہے ، گر چہ واقف کی شرط معلوم نہ ہو۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’ الدر المختار مع الشامیة ‘‘ : ویبدأ من غلته بعمارته

مسائل مهمه, مسجد کو بنانا اور اس کو تعمیر کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

زکوة وچرمِ قربانی کی رقم تعمیرِ مسجد کے لیے دینا

مسئلہ: زکوة وچرمِ قربانی کی رقم اسی طرح صدقہ ٔ فطر کا روپیہ تعمیرِمسجد ومدرسہ میں بدونِ حیلۂ تملیک کے صرف کرنا جائز نہیں ہے ، کیوں کہ صدقاتِ واجبہ میں تملیک یعنی مستحقِ صدقہ کومالک بنانا ضروری ہے اور تعمیر میں صرف کرنے سے تملیک نہیں ہوسکتی ، اگر مسئلہ معلوم نہ ہونے کی

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

مسجد کے چندہ کا مصرف

مسئلہ: اگر چندہ دہندگا ن کسی خاص مسجد ہی کی تعمیر کیلئے چندہ کی رقومات دیں تو چندہ جمع کرنے والوں پرلازم ہے کہ وہ اسی مسجد کی تعمیر میں صرف کریں،بدونِ اجازت چندہ دہندگان کسی اور مسجد یا مصرف میں خرچ کرنا درست نہیں، کیوںکہ چندہ کا روپیہ جب تک اس کام میں صرف

مسائل مهمه, مسجد اور اس کے سامان کو منتقل کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کے قرآن دوسری جگہ لے جانے کا حکم شرعی

مسئلہ: جو قرآنِ کریم یا پنج پارے واقف نے کسی مسجد کے لیے اس شرط کے ساتھ وقف کیے ہو کہ ان سے مسجد ہی میں انتفاع کیا جائے تو انہیں اپنے کمروں اور درسگاہوں ، گھروں یا کسی اور جگہ منتقل کرنا شرعاً جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’الدر المختار

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں رہائش اختیار کرنا, وقف

مسجد کے نیچے او پر دوکان ومکانات کاحکم

مسئلہ: اس طرح مسجد بنانا کہ اسکے نیچے دکانیں یامکانات ہوں یا اول مسجد بناکر اسکی چھت پر دوکانیں یا مکانات بنانا،تاکہ ان کو کرایہ پر دیکر مسجد کے لیے ذریعۂ آمدنی بنایا جاسکے تو شر عاً ایسا کرنا درست نہیں،کیو نکہ مسجد اپنے اوپر عنانِ سماء تک اور نیچے تحت الثریٰ تک مسجد ہوتی

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد میں تصرف اور تعمیر کرنا, وقف

مسجد کے نیچے دوکانیں تعمیر کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ:  بالائی منزل کومسجدقراردینااورتحتانی حصہ میں دوکانیں بنالیناکہ اوپرنمازہوتی رہے اور نیچے خریدوفروحت ہوتی رہے احترامِ مسجدکے خلاف ہے، اوپرنیچے سب جگہ مسجد ہی ہونی چاہئے، مسجد کے کسی حصہ کو آمدنی کا ذریعہ بنا لینا درست نہیں۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’ الدر المختار مع الشامیة ‘‘ : ولا یجوز أخذ الأجرة

مسائل مهمه, مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کے پھول اور پھل توڑنے کا حکم

مسئلہ:  پھل یا پھول کے جو درخت مسجد کے احاطے میں اسی لیے لگائے گئے کہ سب لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں تو نمازی اور غیر نمازی سب کے لیے اس سے انتفاع درست ہے، اور اگر مسجد کے لیے لگائے گئے یا کچھ حال معلوم نہیں تو ان کو فروخت کرکے مسجد کے کاموں

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

متولی بننے کا مستحق کون ؟

مسئلہ: اگر کوئی شخص مسجد کیلئے زمین وقف کرے اور اسکی تعمیر بھی اپنی ذاتی رقم سے کرے تو وہ خود یا اسکی اولاد متولی بننے کے حقدار ہیں ، اوراگر مسجد کی زمین چندے کی رقم سے خریدی گئی اور اسکی تعمیر بھی چندہ کی رقم سے کی گئی تواکثر مسلمان جس کو لائق

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

مسجد میں جگہ روکنا کیسا ہے؟

مسئلہ: مسجد میں کسی شخص کا اپنا رومال ، ٹوپی یا مصلی رکھ کر جگہ روک لینا مکروہ ہے ، اور وہ شخص اس صورت میں اس جگہ کا مستحق نہ ہوگا، بلکہ مسجد میں پہلے پہنچ کر جو شخص جس جگہ بیٹھ جائے وہی اس کا حقدار ہے ،ہاں اگر کوئی شخص مسجد میں

مسائل مهمه, وقف, وقف کے مصارف

جن او قاف کے مصارف معلوم نہ ہوںتو کیا کیا جائے؟

مسئلہ: جن اوقاف کے مصارف معلوم نہ ہوں توان کے متولیان اب تک جن مصارف میں صرف کرتے رہے ہیں انہی میں ان کو صرف کیا جائے، کسی جدید مصرف میں صرف نہیں کیا جائے گا ۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’ الدر المختار مع الشامیة ‘‘ : یسلک بمنقطع الثبوت المجھولة شرائطه

مسائل مهمه, وقف, وقف کے مصارف

وقف کی دواؤں کامصرف

مسئلہ اگرکسی شخص نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے دوائیں وقف کی تو ان دواؤں سے فقراء ہی فائدہ اٹھاسکتے ہیں مالداروں کیلئے ان کا استعمال درست نہیں، مگر یہ کہ واقف یوں کہے کہ یہ دوائیں تمام لوگوں کیلئے وقف ہیں یا یہ صراحت کردے کہ ان سے مالدار بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں تو

مسائل مهمه, وقف, وقف کے متعلق متفرق مسائل

موقوفہ عمارتوں سے شہد کا چھتہ نکالنے کا حکم

مسئلہ: اگر شہد کی مکھیاں موقوفہ عمارتوں میں اپنا چھتہ بنالیں تو اس سے حاصل ہونے والا شہد وقف کی ملک ہے ،متولی ٔوقف اسے بیچ کر اس کی قیمت مصالحِ وقف میں خرچ کرے، عام لوگوں کیلئے اس کو نکال کر استعمال کرنا شرعا جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’

اوپر تک سکرول کریں۔