مسائل مهمه

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

رخصت ہوتے وقت سلام ومصافحہ

مسئلہ: رخصت ہوتے وقت سلام ومصافحہ سنت ہے، آپ ﷺ کا ارشاد ہے : ” جب تم کسی مجلس میں آوٴ تو لوگوں کو سلام کرو، اور جب واپس ہونے لگو تو پھر دوبارہ لوگوں کو سلام کرو، اس لیے کہ واپسی کے وقت سلام کرنا پہلی ملاقات کے وقت سلام کرنے سے افضل ہے۔“(۱) […]

ضمان کے متعلق مسائل, ضمان و امانت, مسائل مهمه

دوسرے کی کتاب گم ہوجائے

مسئلہ: اگر کسی شخص نے کسی دوسرے سے کوئی کتاب وغیرہ مطالعہ کے لیے لیا، پھر مالک کے مطالبہ پر وہ کتاب کو اپنے پاس نہ پائے، اور وہ ایسا بھولا کہ اُس کو یاد نہیں کہ اُس نے واپس کیا یا نہیں، یاکسی اور نے اُس سے مطالعہ کے لیے لیا ہے، یا وہ

ضمان کے متعلق مسائل, ضمان و امانت, مسائل مهمه

عاریت پر دی گئی چیز ہلاک ہوجائے

مسئلہ: اگر کسی شخص نے کسی کی کوئی چیز ایک متعین وقت تک کے لیے عاریت پر لیا، اور اُس متعینہ وقت کے گزرنے پر اُس نے اُس کو واپس نہ کیا، یہاں تک کہ وہ چیز ضائع ہوگئی، تو عاریت پر لینے والے شخص پر اُس کا ضمان لازم ہوگا۔ الحجة علی ما قلنا

جائز اور ناجائز, ضیافت اور ہدیہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, ہدیہ دینا

ادارہ کی طرف سے ملازم ومزدور کا علاج بطورِہمدردی

مسئلہ: بعض لوگ پرائیویٹ فیکٹری یا اداروں میں مزدوری یا ملازمت کرتے ہیں، مثلاً تعمیری کام، یا بڑھئی کا کام کرتے ہیں، یا روٹی بنانے والی مشین میں گوندھے ہوئے آٹے کو ڈالنے کا کام کرتے ہیں، یا مشین کے ذریعہ آٹا گوندھتے ہیں وغیرہ، بسا اوقات اس طرح کے ملازمین کسی حادثے کا شکار

مسائل مهمه, وکالت, وکالت کے معلق متفرق مسائل

وکیل کا صدقہ کی رقم سے کسی کی امداد کرنا

مسئلہ: اگر کسی شخص کو کسی نے کوئی رقم دی کہ بکرا خرید کر مستحقین کو صدقہ کردے، تو وکیل پر بکرے کا صدقہ کرنا ضروری ہے(۱)، البتہ اگر وہ اپنے موٴکل سے اجازت لے لے کہ میں اس رقم سے کسی کی امداد بھی کرسکتا ہوں، اور وہ اجازت دیدے، تو پھر بکرے کا

اجارہ, اجرت کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

نمازِ جنازہ کی امامت پر اجرت

مسئلہ: متقدمین فقہاء کے نزدیک عبادات پر اجرت لینا جائز نہیں، لیکن متأخرین فقہاء نے ضرورت کی وجہ سے بعض طاعات مثلاً؛ امامت، اذان اور تعلیمِ قرآن وفقہ وغیرہ پر اجرت لینے کو جائز قرار دیا ہے، نمازِ جنازہ کی امامت اس میں شامل نہیں ہے، لہٰذا نمازِ جنازہ کی امامت پر اجرت لینا جائز

اجارہ, اجرت کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قرض وصول کراکے دینے والے کی اجرت

مسئلہ: بسا اوقات کسی کے ذمہ کسی کا کوئی قرض ہوتا ہے، اور وہ اس قرض کی ادائیگی پر قادر بھی ہوتا ہے، مگر ادا نہیں کرتا، ٹال مٹول کرتا رہتا ہے، تو قرض خواہ (قرض دینے والا) کسی سے یہ کہتا ہے کہ فلاں شخص کے پاس میری اتنی رقم پھنسی ہوئی ہے، اوروہ

اجارہ, اجرت کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جماعت میں جانے والے امام کی تنخواہ

مسئلہ: اگر کسی مسجد کا امام؛ چلہ، چار ماہ یا سال کے لیے جماعت میں نکل جائے،اور جماعت میں جانے سے متعلق امام صاحب سے کوئی بات پہلے سے طے نہ ہو، یعنی تنخواہ دی جائے گی یا نہیں؟ تو امام تنخواہ کا حقدار نہیں ہوگا، کیوں کہ اس نے نماز پڑھانے کا عمل نہیں

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جعلی کاغذات واَسناد کے ذریعہ ملازمت حاصل کرنا

مسئلہ: جعلی کاغذات واَسناد حاصل کرکے ملازمت حاصل کرنا، بلاشبہ گناہ، جھوٹ اور فعلِ حرام ہے، تاہم اس طرح کے کاغذات دکھا کر اگر کوئی ملازمت حاصل کرلے اور وہ مطلوبہ کام کی پوری صلاحیت رکھنے کے ساتھ ساتھ اسے پوری ذمہ داری کے ساتھ انجام بھی دے سکتا ہو، تو ایسی صورت میں اس

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جعلی بل کے ذریعہ میڈیکل اخراجات لینا

مسئلہ: بعض کمپنیاں اپنے ملازمین کو میڈیکل کے اخراجات دیتی ہیں، جس کے لیے ملازمین کو میڈیکل اخراجات کے بل جمع کرانے ہوتے ہیں، تو بعض ملازمین کبھی تو جعلی بل اور کبھی اصل اخراجات سے زائد بل بنواکر جمع کرتے ہیں، کمپنی کے اکاوٴنٹس ڈپارٹمنٹ کے علم میں بھی یہ باتیں ہوتی ہیں، مگر

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

ادھار فروخت کرنے کی ایک صورت

مسئلہ: کسی چیز کو ادھار فروخت کرنے کی صورت میں اسے اس کی نقد قیمت میں اضافہ کرکے فروخت کرنا جائز ہے، بشرطیکہ فروخت کے وقت ایک شق متعین کرلی جائے، مثلاً گاہک یہ کہے کہ میں قیمت کی ادائیگی ساٹھ دن کے بعد مثلاً ۲۰۰/ روپئے فی کلو کے حساب سے کروں گا، اور

خرید و فروخت, سود کے متعلق مسائل, سودی پیسوں کا مصرف, مسائل مهمه

بینک کے سود کا مصرف کیا کیا ہیں؟

مسئلہ: حضرات فقہاء کرام نے مالِ حرام مثلاً بینک کے سود کے دومصرف بتائے ہیں: ایک یہ کہ مالِ حرام جہاں سے آیا ہے وہیں واپس کردیا جائے، لیکن اس اصول کو اختیار کرنے کی صورت میں ہماری سودی رقم کو اَغیار ، اسلام دشمنی کے کاموں میں لگادیتے ہیں، اس لیے دوسرے مصرف میں

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

فکس یا کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ: بینک کے فکس سودی اکاوٴنٹ میں رقم رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے ، اگر چہ یہ نیت ہو کہ جو زائد رقم ملے گی اسے بلا نیتِ ثواب فقراء پر صدقہ کردوں گا، کیوں کہ فکس سودی اکاوٴنٹ میں رقم رکھنا سودی معاملہ ہے، جو شرعاً حرام ہے(۱)، اور حرام کام حُسنِ نیت سے

جوئے کے متعلق مسائل, خرید و فروخت, مسائل مهمه

”جوا“ سے حاصل ہونے والی رقم

مسئلہ: اگر کسی آدمی نے لا علمی میں ”جوا“ کھیلا، اور اس سے کوئی رقم حاصل کرکے – اس کو استعمال بھی کرلیا، تواس حرام رقم کے استعمال کے وبال سے نجات اور چھٹکارے کا طریقہ یہ ہے کہ جتنی رقم ”جوا “ سے حاصل کرکے اسے استعمال کرلیا تھا، اتنی حلال رقم اپنے پاس

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

موبائل کمپنی کے فیل سسٹم سے فری کال کرنا

مسئلہ: کبھی ایسا ہوتا ہے کہ موبائل کمپنی کا سسٹم کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے فیل ہوجاتا ہے ، اور کال فری ہوجاتی ہے، ایسے موقع پر ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ فری بات کرلوں، اور وہ اسے سنہری موقع قرار دیتا ہے، اور یہ بھی کہتا ہے کہ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

موبائل کمپنی سے ادھار بیلنس منگوانا

مسئلہ: بسا اوقات کسی شخص کے موبائل فون کا بیلنس ختم ہوجاتا ہے، تو وہ کمپنی کی طرف سے بیلنس لون منگواتا ہے، جس کی کٹوتی میں کمپنی کچھ زائد پیسے بطورِ ٹیکس چارج کرتی ہے، شرعاً اِن زائد پیسوں پر سود کی تعریف صادق نہیں آتی، کیوں کہ یہ حقیقت میں اُدھار کی وجہ

اجارہ, دلالی کی اجرت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

پراپرٹی بروکر بزنس(Property broker business)

مسئلہ: کچھ لوگ پراپرٹی بروکر بزنس (Property broker business) کرتے ہیں، وہ اپنے پیسے نہیں لگاتے، محض ثالثی یعنی تھرڈ پارٹی کا رول ادا کرتے ہیں، دلالی کی اجرت فی نفسہ جائز ہے، اور دلال کے لیے پراپرٹی بیچنے والے اور خریدنے والے – دونوں سے اجرت لینا جائز ہے، اس شرط کے ساتھ کہ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جعلی نوٹ دکاندار کو دینا

مسئلہ: بسا اوقات کسی شخص کے پاس جعلی نوٹ آجاتا ہے، اُسے پتہ ہوتا ہے کہ یہ جعلی نوٹ ہے، اس کے باوجود وہ اسے آگے چلاتا ہے، اور اس سے اپنی ضرورت کی چیزیں خریدتا ہے، دکاندار کو نہیں بتاتا کہ یہ جعلی نوٹ ہے، جب کہ یہ دھوکہ دینے میں شامل ہے، اور

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

گندا انڈا یا خراب ناریل واپس کرنا

مسئلہ: اگر کسی شخص نے انڈا، ناریل وغیرہ خریدا، پھر توڑنے پر معلوم ہوا کہ وہ گندا اور بے کار ہے، اور اسے کسی کام میں نہیں لایا جاسکتا، تو دکاندار کو واپس کرکے اس کی قیمت واپس لے سکتا ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الهدایة “ : ومن اشتری بیضا

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

دو منہ والے سانپ کی خرید و فروخت یا دلالی

مسئلہ: دو منہ والے سانپ کی خرید وفروخت یا اس کی دلالی جائز ہے(۱)، بشرطیکہ اس سانپ کی خرید وفروخت پر حکومت کی طرف سے پابندی نہ ہو(۲)، اور دلالی میں کچھ محنت یا کام کرنا پڑے، اور اس کی اُجرت پہلے سے طے کرلی گئی ہو۔(۳) الحجة علی ما قلنا : (۱)ما في ”

اوپر تک سکرول کریں۔