مسائل مهمه

ذبح کرنے کے متعلق مسائل, ذبح کی سنتیں آداب اور مکروہات, شکار اور ذبیحہ, مسائل مهمه

ذبح کے وقت ”بسم اللہ“ کب کہے؟

مسئلہ: جانورکو ذبح کرتے وقت تسمیہ یعنی ”بسم اللہ“ اور ذَبْح ، دونوں ساتھ ساتھ کرنا چاہیے، اگر کچھ سیکنڈ تقدیم ہوجائے ، تو کوئی حرج نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” بدائع الصنائع “ : أما وقت التسمیة فوقتها في الذکاة الاختیاریة وقت الذبح، لا یجوز تقدیمها علیه إلا بزمان […]

ذبح کرنے کے متعلق مسائل, ذبح کی سنتیں آداب اور مکروہات, شکار اور ذبیحہ, مسائل مهمه

ذبح کے وقت جانور کس طرح لٹائے؟

مسئلہ: ذبح کرنے والے شخص اور ذبیحہ کا قبلہ رخ ہونا سنت ہے، اور بلا عذر اِس سنت کو چھوڑ دینا مکروہ ہے، اس لیے جانور کو ذبح کرتے وقت بائیں پہلو پر لٹایا جائے، اور اس کا سر قبلہ کی جانب کردیا جائے، اس طور پر کہ سر جنوب (دکھن)کی جانب اورپیر شمال(اُتر) کی

قربانی, قربانی کے جانور کی عمر, قربانی کے لیے افضل ،جائز وناجائز جانور کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

ایک سال سے کم عمر والے بکرے کی قربانی

مسئلہ: بکرا یا بکری کی قربانی درست ہونے کے لیے اُن کا سال بھر کا ہونا ضروری ہے، اگر سال بھر سے ایک دن بھی کم ہوگا، تو ان کی قربانی درست نہیں ہوگی، اِس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جو بکرا -۱۱/ ذی الحجہ کو پیدا ہوا تو آئندہ سال ۱۲/ ذی الحجہ

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کان چِرے ہوئے جانور کی قربانی کرنا کیا درست ہے؟

مسئلہ: اگر جانور کے کان تو درست ہوں، لیکن کان کو چیر کر دو حصے کررکھے ہوں، تو اس کی قربانی درست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” بدائع الصنائع “ : وتجزئ الشرقاء، وهي مشقوقة الأذن طولا، وما روی أن رسول الله ﷺ نهی أن یضحی بالشرقاء والخرقاء والمقابلة والمدابرة ۔۔۔۔

حج, عمرہ کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

دوسرے کی طرف سے عمرہ

مسئلہ: بعض لوگ حج یا عمرہ کے لیے جاتے ہیں، تو وہاں جاکر اپنے دوست واحباب کے لیے عمرہ کرتے ہیں، ان کا یہ عمل شرعاً درست ہے، البتہ دوسروں کی طرف سے عمرہ کرنے کی صورت میں انہیں چاہیے کہ احرام باندھتے وقت ان کی طرف سے احرام باندھنے کی نیت کریں، اور تلبیہ

حج, حج کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مزدلفہ سے کنکریاں اُٹھانا بھول گیا

مسئلہ: اگر کوئی شخص مزدلفہ سے رمی کے لیے کنکریاں اُٹھانا بھول گیا، تو منیٰ سے بھی اُٹھا سکتا ہے، اس پر کوئی چیز واجب نہیں ہوگی، کیوں کہ مزدلفہ سے کنکریاں اُٹھانا حج کے مستحبات میں سے ہے، البتہ جمرات کے قریب سے اُٹھانے کو فقہاء نے مکروہ لکھا ہے۔ الحجة علی ما قلنا

حج, حج کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مصنوعی بال والے کے لیے احرام سے نکلنے کی صورت

مسئلہ: حالتِ احرام سے نکلنے پر مَردوں کے لیے اگرچہ حلق یعنی اُسترے سے بالوں کا مونڈھنا اور صاف کرنا افضل ہے، تاہم اگر کسی شخص نے اپنے سر پر مصنوعی بال لگوائے ہو، تو وہ بجائے صاف کرنے کے صرف قصر کرلے، اِس طور پر کہ پورے سر کے بالوں کو قینچی سے چھوٹا

حج, دوران حج جنایات کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بحالتِ احرام روغنِ زیتون یا ناریل کا استعمال

مسئلہ: احرام کی حالت میں اگر مُحرم نے ناریل کا تیل (Coconut Oil ) یا روغنِ زیتون بطورِ علاج استعمال کیا، تو کوئی کفارہ لازم نہیں ہوگا(۱)، اوراگر بغیر علاج کے کامل عضو پر ا ستعمال کیا، تودَم یعنی ایک بکری کا ذبح کرنا لازم ہوگا، اور اگر ایک عضو سے کم ہو، تو صدقہ،

حج, دوران حج جنایات کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بحالتِ احرام ویکس (Vicks) کا استعمال

مسئلہ: ویکس (Vicks) اور دیپ ہیٹ(Deep Heat) نامی دوائیں جن میں تیز بُو ہوتی ہے، اور 52فی صد کافور بھی ملا ہوتا ہے، اُن کا استعمال احرام کی حالت میں صحیح نہیں ہے، اگر مُحرم نے ایک عضو یا اُس کے بقدر استعمال کیا ، تو اُس پر دَم یعنی ایک بکری کا ذبح کرنا

حج, حج کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مُحرم کے بال خود بخود ٹوٹ جائے

مسئلہ: اگر مُحرم کے وضو یا غسل کے دوران کچھ بال خود بخود ٹوٹ جائے، تو ہر تین بال کے بدلے میں ایک مُٹھی غلہ یعنی گیہوں یا چاول صدقہ کرنا ہوگا، البتہ چاول دینا افضل ہے(۱)، اور یہ صدقہ حدودِ حرم میں موجود فقراء کو دینا لازم نہیں، کسی اور جگہ کے فقراء کو

حج, حج کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مالدار شخص تنگدست ہوگیا

مسئلہ: اگر کسی شخص پر حج فرض ہوگیا، پھر بھی اُس نے حج نہ کیا، پھر حالت بدل گئی، اور وہ تنگدست ہوگیا، تو تنگدست ہوجانے سے حج کی فرضیت ساقط نہیں ہوگی، بلکہ علیٰ حالہ برقرار رہے گی، ایسا شخص استطاعت کا انتظار کرے، اگر موت تک استطاعت حاصل ہوجائے، تو حج کرلے، ورنہ

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

جنازہ میں شرکت کے لیے مسنون اعتکاف توڑنا

مسئلہ: اگر کوئی شخص رمضان المبارک کے عشرہٴ اخیر کے مسنون اعتکاف میں بیٹھا ہوا تھا، اور اس کے کسی عزیز قریب کا انتقال ہوگیا، تو اسے چاہیے کہ اس کی تدفین میں شرکت کے لیے مسنون اعتکاف کو نہ توڑے، اعتکاف میں بیٹھا رہے، اور وہیں سے اپنے اس عزیز قریب کے لیے ایصالِ

اعتکاف کے متعلق مسائل, روزہ, مسائل مهمه

زنجیری اعتکاف

مسئلہ: رمضان المبارک کے اخیر عشرہ میں ہر مسجد میں کم از کم ایک آدمی کا مکمل دس دن کا اعتکاف سنتِ موٴکدہ علی الکفایہ ہے(۱)، لہٰذا کسی مسجد میں کئی آدمی مل کر دس دن کا اعتکاف اس طرح مکمل کریں کہ؛ ایک آدمی پانچ دن، دوسرا تین دن، اور تیسرا دو دن اعتکاف

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

رقم کی بجائے فقیر کے موبائل میں بیلنس ڈالنا

مسئلہ: اگر کوئی شخص اپنی زکوة کی رقم فقیر کو نہ دیتے ہوئے، فقیر کے موبائل میں بیلنس ڈال دے، تو اس کی زکوة ادا نہیں ہوگی، کیوں کہ بیلنس کی شکل میں فقیر کو جو کچھ ملا وہ در حقیقت کمپنی کے نیٹ ورک کے استعمال کی ایک محدود ومتعین اجازت واستحقاق ہے، جو

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

مسجد کے احاطے میں درخت لگانا

مسئلہ: مسجد کے احاطے میں درخت لگانے سے اگر مسجد اور نمازیوں کا کوئی نقصان نہ ہو، یعنی جگہ وغیرہ تنگ نہ پڑے، تو پھر ان درختوں کے لگانے میں کوئی حرج نہیں، اور اس سے جومنافع حاصل ہوتے ہیں، انہیں مسجد اور مسجد سے متعلق کاموں میں لگانا چاہیے، کہیں اور خرچ کرنا درست

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

تعمیر مسجد کے وقت اذان وجماعت

مسئلہ: اگر کسی مسجد کو دوبارہ تعمیر کیا جارہا ہو، تو تعمیر میں ایسا طریقہٴ کار اختیار کرناچاہیے کہ مسجد میں اذان وجماعت کا نظام جاری ہے، اور تعمیری کام بھی ہوتا رہے، اگر تعمیری کام کی وجہ سے کل نمازیوں کے نماز باجماعت پڑھنے کی صورت نہ ہوسکے، تو کچھ نمازی باجماعت اُسی مسجد

مسائل مهمه, مسجد کے متعلق متفرق مسائل, وقف

کاروباری اشتہار والے کیلنڈر مسجد میں لگانا

مسئلہ: رمضان المبارک کے قریب آتے ہی مختلف ادارے اور کاروباری لوگ اوقاتِ سحر وافطار کے کَیْلَنڈر چھپوانا شروع کردیتے ہیں، اور اپنے اپنے کاروبار کی تشہیر کے اشتہار نمایاں انداز میں دے دیتے ہیں، اور مقصد یہ ہوتا ہے کہ ان کے کاروبار کی تشہیر ہو، تو اِس طرح کے کیلنڈروں کو مساجد میں

مسائل مهمه, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, مسجد کے پیسے کا دوسری جگہ استعمال, وقف

آبادی کی منتقلی کے وقت مسجد کو ملنے والی رقم کا استعمال

مسئلہ: اگر کسی علاقے میں حکومتِ وقت کوئی ڈیم تعمیر کررہی ہو، جس کے لیے وہ اطراف واَکناف کی اُن آبادیوں کو جو زیر آب کے دائرہ میں آرہی ہیں، کسی اور جگہ منتقل کررہی ہو، او راُن آبادیوں میں رہنے والوں کو ان کے مکانات وجائداد کے عوض زمینیں اور نقد رقم بطورِ معاوضہ

مسائل مهمه, مسجد کی اشیاء کو استعمال کرنا, مسجد کے احکام کے متعلق مسائل, وقف

مسجد کی بجلی پڑوسی کو دینا

مسئلہ: کبھی مسجد کے ذمہ داران ، مسجد کی بجلی پڑوس میں کسی رہنے والے کو دیتے ہیں، اور اس سے بجلی بل بھی لیتے ہیں، تو اُن کا یہ عمل اس وقت جائز ہوگا جب کہ حکومت کی طرف سے اس طرح کسی کو لائٹ دینے اور اس پر اجرت لینے کی اجازت ہو،

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مسجد میں موت کا اعلان

مسئلہ: مسجد میں کسی کی موت کا اعلان کرنا تاکہ لوگ اُس کے جنازہ میں شرکت کریں، شرعاً جائز ہے، پیغمبر ﷺ نے شاہ نجاشی کی موت کا اعلان مسجد میں فرمایا تھا۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” صحیح البخاري “ : عن جابر رضي الله عنه قال: قال النبي ﷺ حین

اوپر تک سکرول کریں۔