مسائل مهمه

جائز اور ناجائز, مسائل مهمه, مسلمان کو اذیت پہنچانا, معاشرت اور اخلاق سے متعلق مسائل

راستے پر چلتے وقت ہنسی مذاق کرنااور دوسروں کو تکلیف پہنچانا

مسئلہ: راستہ پر چلنا ہر کسی کے لئے جائز و مبا ح ہے ،لیکن اس شرط کے ساتھ کہ کسی کو کوئی تکلیف نہ ہو ،بعض لوگ راستہ پر چلتے وقت ہنسی مذاق کرتے ہیں ،اور پورا راستہ گھیر کر چلتے ہیں ،اسی طرح راستہ پر ایسی چیزیں ڈالتے ہیں جس سے راہ گزر کو […]

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

غیرحاضر ہوتے ہوئے حاضری لگانا

مسئلہ: کسی طالب علم ،استاذ ومعلم، اور ملزم ونوکر کے غیر حاضر ہونے کے باوجود، کسی دوسرے شخص کا اس کی حاضری لگانا، اور اسے خدمتِ انسانیت سمجھنا محض شیطانی دھوکہ ہے، اور بروزِ قیامت باعثِ موٴاخذہ ہے، کیوں کہ اس کا یہ عمل ان ممنوعاتِ شرعیہ سے مرکب ہے: (۱)جھوٹ، (۲)ادارہ وانتظامیہ کے ساتھ

جائز اور ناجائز, دعا, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

غیر مسلم کے لیے دعائے مغفرت وسفارش کرنا

مسئلہ: مسلم کا غیر مسلم کی عیادت کرنا ،مرنے پر تعزیت کرنا شرعاً جائز ہے (۱)،مگر میت وجنازہ لے کر چلنا، یااس کے لیے دعاء مغفرت وسفارش کرنا ،اور ان کی مذہبی رسومات کی ادائیگی میں شرکت کرنا ناجائز ہے ۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” الشامیة “ : وجاز عیادته

جائز اور ناجائز, مسائل مهمه, مسلمان کو اذیت پہنچانا, معاشرت اور اخلاق سے متعلق مسائل

 ایک دوسرے کی پردہ دری،گالی گلوچ اورتحقیر وتذلیل

مسئلہ: ۱-ہرمسلمان پر واجب ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ خیر خواہی وہمدردی،محبت والفت کا سلوک رواں رکھیں۔(۱)  ۲-ایک دوسرے کی پر دہ دری وعیب جوئی اور تحقیر وتذلیل نہ کریں۔(۲)  ۳ -ایک دوسرے کو گالی گلوچ نہ کریں ،اور نہ ہی آپس میں جھگڑا کریں۔(۳)  ۴-اپنے اوقات کو انہیں کاموں میں لگائیں ،جن

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

تعزیتی جلسوں میں خاموشی اختیا رکرنا

مسئلہ: بعض مسلم تنظیمیں،سیاسی جماعتیں،سرکاری یانیم سرکاری ادارے، کسی دینی یاسیاسی شخصیت کے انتقال پر تعزیتی جلسوں میں چند منٹ کی خاموشی اختیار کرکے اسے خرا جِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جبکہ یہ طریقہ نہ صرف غیراسلامی بلکہ بدعت(۱)، اورعاداتِ قبیحہ میں کافروں کی مشابہت اختیا ر کرنا ہے(۲) ،مسلمانوں کے لیے اپنے مردوں اور

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

امتحان میں نقل کرنایاکروانا

مسئلہ: امتحان کا مقصود، نصاب سے مطلوب، طلباء کی استعداد وصلاحیت کو جانچنا اور پرکھنا ہے، اس لیے کسی طالب علم کا بحالت ِامتحان ،کسی کی جوابی کاپی دیکھ کر نقل کرنایاکروانا، یا اپنے ساتھ جوابی تحریر لے جانا، احکامِ انتظامیہ کی خلاف ورزی، ممتحن کے ساتھ دھوکہ دہی، اور جھوٹ وخیانت جیسی عظیم قباحتوں

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

اظہارِ مسرت یا ہنگامی صورت میں تالیاں ،سیٹیاں بجانا اور چیخنا چلانا

مسئلہ: کسی جلسے جلوس،دینی یا دنیوی پروگرام ،فنکشن ومیٹنگ، کانفرنس و سیمینار میں کسی اچھی اوردل لبھاتی بات پر،یا کھیل کود یا کسی اورہنگامی صورت میں اظہارِمسرت کیلئے تالیاں اور سیٹیاں بجاکرداد وتحسین دینااورچیخنا چلانا شرعاًممنوع اور مکرو ہِ تحریمی ہے ،اولاً: اس وجہ سے کہ یہ لہو لعب کی صورت ہے ، اور ثانیاً:اس

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

فحش ناول ،کامکس، اخبارات وجرائم پڑھنا

مسئلہ: آج کل بہت سے نوجوان فحش ناول، کامکس، اخبار ورسائل اورماہنامہ جرائم وغیرہ پڑھتے ہیں، جن میں جرائم پیشہ افراد کے حالات و واقعات، طریقہائے جرم، فحش اورگندے اشعار، فحاشی اور عریانیت کو عام کرنے والے مواد، اور بعض ایسے جملے اور ڈائیلاگ ہوتے ہیں، جن سے اسلامی اخلاق سوزی اور ایمان کشی لازم

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

محبت وعقیدت میں اکابرین کے فوٹو رکھنا شرعاً کیسا ہے ؟

مسئلہ: آج کل بہت سے لوگ، بالخصوص طلبہٴ مدارس محبت وعقیدت کی بنا پر اپنے اکابرین مثلاً: حکیم الامت علامہ تھانوی،حکیم الاسلام قاری محمد طیب صاحب ، شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد صاحب مدنی رحمہم اللہ وغیرہ کی تصاویر، اپنے گھر یا جیب وغیرہ میں رکھتے ہیں ، جب کہ ان کا رکھناناجائز و

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کفریہ اور توہین آمیز کلمات پر مشتمل گانے سننا

مسئلہ: گانا سننا فی نفسہ حرام ہے، اس کے باوجود بہت سے نوجوان گانا سننے سنانے سے اجتناب نہیں کرتے ،حالانکہ بعض انڈین (بھارتی)گانے ایسے ہوتے ہیں، جو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی شان میں انتہائی گستاخی اور توہین آمیزہوتے ہیں ،جس سے ذاتِ الٰہی کی طرف جہل، عجز، نقص کو منسوب کرنا لازم آتا ہے،

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

فلم بنانا ،دیکھنا اور دکھانا

مسئلہ:  فلم بنانا ،دیکھنا اور دکھانا فی نفسہ مطلقاً ناجائز وحرام ہے، اور جب اس فلم میں واقعات وشخصیاتِ اسلام کوفرضی کرداروں کے ساتھ فلمایا گیا ہو ،جیسے فلم ” الرسالة “ یعنی دَ میسیج آف اسلام (The Message Of Islam)تواس کی برائی اوربڑھ جاتی ہے، کیوں کہ اسلام اورتاریخِ اسلام کے ساتھ یہ انتہائی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ختمِ خواجگان کی شرعی حیثیت

مسئلہ: بعض مدارس میں ختمِ خواجگان اجتماعی طور پر پڑھا جاتا ہے ،اس کے بعد اجتماعی دعا ہوتی ہے ،یہ امر خلاف ِشرع اور مکروہ نہیں ہے ،کیوں کہ ختمِ خواجگان حصولِ بر کت کیلئے پڑھا جاتا ہے ، مشائخ کا مجرب عمل ہے، کہ اس کی برکت سے دعاقبول ہوتی ہے، لہٰذا یہ امرِمباح

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

نعت ونظم کو گانے کے طرز پرپڑھنا

مسئلہ: نعت ونظم کو گانوں کے طرز پر پڑھنا،اور اس کے ساتھ میوزک اور موسیقی شامل کرنا، اسی طرح قرآن کریم کی تلاوت گانے کے طرز پر کرنا، جس سے گانے کی طرف دھیان جائے، یاگانے کی لذت محسوس ہو شرعاً جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” مشکوة المصابیح “

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

اوقات کو ضائع کرنا

مسئلہ: مدارس وجامعات میں پڑھنے والوں کا مقصدِ قیام، تحصیلِ علومِ شرعیہ ومعارفِ نافعہ ہے ، اس لیے ان کا ایسے کام میں مشغول ہونا ،جو اس عظیم مقصد میں مخل اورتضییعِ اوقات کاسبب وذریعہ بنے ،مثلاً :رات دیر گئے تک لایعنی (فضول)باتیں کرنا ،بلا مقصد فون کرنا ،بلا ضرورت بازاروں میں گھومنا ، اورہوٹلوں

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

تبلیغِ علوم ِدینیہ

مسئلہ: دورانِ قیامِ جامعہ جن علومِ دینیہ کوہم طلباء نے حاصل کیا، انہیں دوسروں تک پہنچانا ہم پر فرضِ کفایہ ہے، ملکی وریاستی امیروں پر ہاتھ کے ذریعہ ،علماء پر زبان کے ذریعہ ،اور عوام پر دل کے ذریعہ امر بالمعروف فرضِ کفایہ ہے، امر بالمعروف پانچ چیزوں کا محتاج ہے :  ۱-علم:کیوں کہ جاہل

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قلم کا ادب واحترام ضروری ہے

مسئلہ: قلم ذرائعِ علم میں سے ایک ذریعہ ہے، اور ذرائع ووسائل کا ادب واحترام بواسطہٴ وجوبِ مقصود یعنی علم کے واجب ہونے کی وجہ سے واجب ہوتا ہے، اس لئے بیت الخلاء، حمام اور اس جیسے دیگر مقامات پر قلم سے ناصحانہ کلمات لکھنا، یا کسی پر کوئی الزام لگانا، یاکسی کے عیوب کاافشاء

جائز اور ناجائز, حرام اشیاء کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نشہ آور اشیاء

گٹکھا، گل ،تپکیر وغیرہ کا استعمال

مسئلہ: تمباکو او رگٹکھا کھا نا ،گل یا تپکیر کا دانتوں پر گھسنا ،اگر ان سے نشہ آتاہو تو شرعاً مکروہ ِتحریمی ہوگا(۱)، اگر نشہ نہ بھی آتا ہو تب بھی اس کے استعمال میں مال کو ضائع کرنا(۲) ، دوسروں کو تکلیف پہنچانا (۳)،اور خود اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈالنا لازم آتاہے(۴)، اس

جائز اور ناجائز, حرام اشیاء کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نشہ آور اشیاء

تمباکو کا استعمال ممنوع و مکروہ ہے

مسئلہ: تمباکو کی اقسام واغراض اور خواص مختلف ہوتی ہیں ،اس لئے اس کے استعما ل میں مختلف اقوال ہیں ،لیکن غالباً اس کا استعمال بلا غرضِ صحیح یعنی علاج وغیرہ کے لئے نہیں ہوتا ہے ، اور شریعتِ اسلامیہ اپنے ماننے والوں کو ہر ایسی چیز کے کھانے اور پینے سے منع کرتی ہے

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 قرعہ اندازی کے ذریعہ کسی ایک پر کوئی چیز لازم کرنا

مسئلہ: آج کل بعض نوجوان ہوٹل یاکینٹن وغیرہ میں جمع ہوکر آپس میں قرعہ اندازی کرتے ہیں، اوراس میں یہ شرط لگاتے ہیں ،کہ جس کانام قرعہ اندازی سے نکل آئے وہی کھلائے گایاپلائے گا، اس میں اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی آدمی کا نام ہفتہ میں چارمرتبہ آئے، کسی کادومرتبہ، اور کسی

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

دینی مدارس میں کتابوں کے اختتام پر دعوتِ طعام وناشتہ

مسئلہ: مدارسِ اسلامیہ میں سال کے اخیر میں کتابوں کے اختتام پر، کسی درجہ کے استاذِ محترم اپنے ذاتی مصارف سے اپنے طلباء اور دیگر اساتذہ، یاکوئی طالبِ علم اپنے اساتذہ ودیگراساتذہ وطلباء کی دعوتِ طعام یاناشتہ کرے تو شرعاً جائز ہے ، کیوں کہ دعوت کے سلسلے میں ضابطہٴ اسلامی یہ ہے ”الدعوة عند

اوپر تک سکرول کریں۔