مسائل مهمه

جماعت کا اہتمام, جماعت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

جماعت کے وقت سنن میں مشغول ہونا

مسئلہ: جب جماعت کھڑی ہو تو سنتوں میں مشغول ہونا درست نہیں، کیوں کہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :”جب جماعت کھڑی ہو تو فرض کے علاوہ دوسری نمازنہیں“ہاں اگرسنت ِفجر کی ادائیگی میں فجر کے فوت ہونے کا اندیشہ نہ ہو ،یعنی اس کو امام کے ساتھ ایک رکعت مل سکتی ہے […]

ترک جماعت, جماعت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

جس فرض نماز کی جماعت کھڑی ہو اسے تنہا پڑھنا

مسئلہ: جب فر ض نمازبا جماعت صحیح طریقہ پر ہو رہی ہے، تو اسی نماز کو علیحدہ پڑھنا شرعاً نہایت ممنوع اور نا پسندیدہ ہے ، کیوں کہ اس میں جماعت کی مخالفت لازم آتی ہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في”اعلاء السنن“:عن أبي الدّرداء رضي الله عنه قال:قال رسول الله ﷺ:”ما من

ترک جماعت, جماعت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

بلا عذرِ شرعی ترکِ جماعت

مسئلہ: بلا عذرِ شرعی جماعت کی نماز کو ترک کرنا بہت بڑی محرومی ہے ،اور اسلام کے بڑے شعارکو ترک کرنا ہے ، فقہاء کرام کے نزدیک اس جماعت چھوڑنے والے کی شہادت قبول نہیں کی جائے گی اور وہ گنہگا رہوگا(۱)، حدیث شریف میں اس پر سخت وعیدیں واردہوئی ہیں،نبی کریم صلی اللہ علیہ

جہری اور سری قرأت کے احکام, قرأت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مسئلہٴ مذکورہ(جہری اور سری کی حد) کی وضاحت

قرأت کے معنی ہیں پڑھنا ،اور قرأت کی دوقسمیں ہیں: (۱)جہری (۲)سرّی ۔ قرأت جہری :اتنے بلند آواز سے پڑھنا کہ دوسرا شخص سن سکے ۔ قرأت سرّی :آہستہ پڑھنا ،اس کا اطلاق کس کیفیت پر ہوگا، اس سلسلے میں فقہاء کرام کا اختلاف ہے ۔ (۱) قولِ اول :علامہ فقیہ ابوجعفر ہندوانی ،علامہ فضلی

جہری اور سری قرأت کے احکام, قرأت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

نماز میں جہروسِرّ کی حد

مسئلہ : اگر کوئی شخص نماز میں اتناآہستہ قرآن کریم پڑھے کہ حروف صحیح ادا ہوجائیں ،لیکن وہ خود نہ سن سکے تو مفتیٰ بہ قول کے مطابق، اس کی نماز درست نہیں ہو گی، کیوں کہ سِرّکی حد یہ ہے کہ آدمی ایسی آواز میں قرأت کرے کہ وہ خود اسے سن سکے، محض

اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مکروہات اذان, نماز

اذان کے وقت سلام کا جواب دینا

مسئلہ : اذان کے وقت سلام کا جواب دینا واجب نہیں ،کیوں کہ اذان کا جواب ذکر ہے،اور ذکر ودعا اورتسبیح وغیرہ کی حالت میں اگر سلام کیا جائے،تو اس کا جواب دینا واجب نہیں ہوتا ،لیکن جوابِ اذان سے فارغ ہوکر سلام کا جواب دینا مناسب ہے ،اور جو شخص جوابِ اذان میں مشغول

اذان سے متعلق مسائل, اذان کا جواب, مسائل مهمه, نماز

اذان کے وقت ذکریاتلاوت کرنا

مسئلہ :   جو شخص بوقتِ اذان مسجد میں تلاوت یاذکر میں مشغو ل ہو، اس کے لئے تلاوت یا ذکر کو چھوڑ کر اذان کی طرف متوجہ ہونا ،اور اس کا جواب دینامستحب ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” تبیین الحقائق “ : ولا ینبغي أن یتکلم السامع فی الأذان والاقامة ،

پاک اور ناپاک پانی, پانی سے متعلق مسائل, طهارت, مسائل مهمه

بارش میں راستوں اور سڑکوں کا پانی اور کیچڑ

مسئلہ : بارش میں سڑکوں اورراستوں پر جو کیچڑ یاپانی موجودہوتاہے ،وہ عموماً ناپاک نہیں ہوتا، اس لیے اگر وہ بدن یاکپڑے وغیرہ پر لگ جائے تو بدن یاکپڑا ناپاک نہیں ہوگا، ہاں اگر اس کا ناپاک ہونا غالب ہو ،مگر ناپاکی کاکوئی اثر دکھائی نہ دے ،اور اس طرح کاپانی یاکیچڑ بلاقصد وارادہ بدن

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

وضو کے بعد آسما ن کی طرف نظر اٹھانا کیا شرعاً درست ہے؟

مسئلہ :  وضو سے فراغت کے بعد دعاء پڑھنا : ” أشہد أن لا إله إلا اللہ ، وأشہد أن محمدًا عبدہ ورسوله ، أللہم اجعلني من التوابین واجعلني من المتطہرین “وغیرہ احادیث نبویہ صحیحہ سے ثابت ہے(۱) ،البتہ بوقتِ دعا نظر الی السماء یعنی آسمان کی طرف دیکھنااور اشارہ بالسبابہ یعنی شہادت کی انگشت

اللہ تعالی کی ذات و صفات میں شرک, ايمان و عقائد, عقائد سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مکان،دکان اورگاڑیوں کے اندر تعویذات

مسئلہ : آج کل بہت سے لوگ اپنے مکانوں ،دوکانوں اور گاڑیوں کے اندر یاباہر بدنظری یا حسد سے بچنے کے لئے تعویذات لٹکاتے ہیں ،ان کی دوقسمیں ہیں : قسم اول جائز ،قسم دوم ناجائز۔ قسم اول :(۱)تعویذ کلام الٰہی ،اسماء الٰہی اورصفات الٰہی سے ہو ۔  (۲)عربی زبان میں ہو، اور ایسے کلمات

ايمان و عقائد, مسائل مهمه, نیک شگونی اور بد شگونی سے متعلق مسائل

بدشگونی اوربدفالی جیسے قبیح توہمات

مسئلہ :   آج کل بدشگونی اوربدفالی کے بعض قبیح توہمات معاشرے میں پھیلے ہوئے ہیں ،جیسے ماہ صفر میں شادی کرنے کومنحوس سمجھنا،شادی کے وقت ”قمر در عقرب “والی تاریخ کومنحوس سمجھنا،سنیچر یابدھ کومنحوس سمجھنا،غیر شادی شدہ لڑکایا لڑکی کے دیگچی یابھگونے میں کھانے سے ان کی شادی میں بارش ہونے کا شگون لینا، اسی

عقائد سے متعلق مسائل, علم غیب, مسائل مهمه

”ستاروں کی دنیا “نامی کالم سے بھوشّیہ معلوم کرنا

مسئلہ : آج کل معیار ی اخبارات ورسائل میں” ستاروں کے کھیل “یا ”ستاروں کی دنیا “کے نام سے کالم جاری ہوتے ہیں ،جن میں غیبی حالات اور بھوشّیے بتلائے جاتے ہیں ،ہزاروں لوگ اس سے اپنی قسمت کا حال معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،بعض نجومی او رجوتشی لوگوں کے ہاتھ کی ریکھایعنی

اللہ تعالی کی ذات و صفات میں شرک, ايمان و عقائد, عقائد سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کلائی پر کالا دھاگا باندھنا

مسئلہ: آج کل بہت سے مسلم نوجوان اپنی کلائی پر کا لا دھاگا یا زنجیر یا کڑا باندھتے اور پہنتے ہیں، اگران چیزوں کا پہننا یا باندھنا کسی غلط عقیدہ پر مبنی ہے ،یعنی ان سے فائدہ پہنچتا ہے،تو یہ حرام ہے،اور اگر محض زینت کے طور پر ہے تو یہ مکروہِ تحریمی ہے ۔

اوپر تک سکرول کریں۔