فتاوی

جائز اور ناجائز امور کا بیان, فتاوی, گناہ اور توبہ کے متعلق

سالی کے ساتھ وطی کرنے پر بیوی کا حکم!

(فتویٰ نمبر:۱۴۶) سوال: اگر کوئی شخص اپنی بیوی کی بہن کے ساتھ وطی کرلے، تو اس کا کیا حکم ہے؟ کیا اس کا نکاح فاسد ہوگیا؟ نیزوہ اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کرسکتاہے یا نہیں؟ الجواب وباللہ التوفیق: صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور سخت گناہ کا مرتکب ہوا ہے، جس پر اسے توبہ واستغفار کرنا […]

جن سے نکاح جائز ہے ان سے متعلق, فتاوی, نکاح کا بیان

چچازاد بھتیجی سے نکاح کرنا شرعاً کیسا ہے ؟

(فتویٰ نمبر: ۱۲۰) سوال: زید اور عمر دو بھائی ہیں، زید بڑا ہے اور دونوں کو ایک ایک بیٹا ہے، زید کے بیٹے کا نام بکر اور عمر کے بیٹے کا نام خالد ہے ، اب بکر اورخالد دونوں چچازاد بھائی ہوئے، اور بکر کی ایک بیٹی ہے، جو خالد کی چچازاد بھتیجی ہوئی، تو

فتاوی, محرمات کو ایک نکاح میں جمع کرنے کے مسائل, محرمات کے متعلق, نکاح کا بیان

خالہ کے نکاح میں ہوتے ہوئے بھانجی سے نکاح!

(فتویٰ نمبر: ۲۴۰) سوال: آدمی اپنی سالی (بیوی کی بہن)کی بیٹی سے شادی کرسکتا ہے ؟جب کہ بیوی ابھی زندہ ہے، نیز اگر بیوی کی وفات ہوجائے، تو اس کے بعد کرسکتا ہے یا نہیں؟ الجواب وباللہ التوفیق: بیوی کے ہوتے ہوئے بیوی کی بھانجی سے نکاح کرنا حرام ہے، البتہ بیوی کے مرنے کے

فتاوی, محرمات کو ایک نکاح میں جمع کرنے کے مسائل, محرمات کے متعلق, نکاح کا بیان

بیوی کی موجودگی میں سالی سے نکاح کرنا شرعاً کیسا ہے؟

(فتویٰ نمبر: ۱۲۴) سوال: ۱- ایک مرد نے ایک عورت سے نکاح کیا ، جس سے اُس کا ایک لڑکا ہے، اُس کی عمر ۱۰/ سال ہے، اب وہی مرد اپنی منکوحہ کی چھوٹی بہن یعنی اپنی حقیقی سالی سے نکاح کرے، تو کیا منکوحہ کے ہوتے ہوئے اس کی حقیقی چھوٹی بہن سے نکاح

حرمت رضاعت کے مسائل, فتاوی, محرمات کے متعلق, نکاح کا بیان

رضاعی بھتیجی اور بھانجی سے نکاح کرنا کیسا ہے؟

(فتویٰ نمبر: ۲۴۱) سوال: زید نے اپنی دادی کا دودھ پیا ہوا ہے اور اُس کی شادی اس کی حقیقی پھوپھی کی بیٹی سے ہونے جارہی ہے،تو کیا یہ شادی جائز ہے؟ الجواب وباللہ التوفیق: صورتِ مسئولہ میں جب زید نے اپنی دادی کا دودھ پیا ہے، تو اس کے چچا اور پھوپھیاں اس کے

حرمت رضاعت کے مسائل, فتاوی, محرمات کے متعلق, نکاح کا بیان

رضاعی نانی یادادی کی اولاد سے نکاح!

(فتویٰ نمبر: ۱۲۱) سوال: زید نے اپنی نانی اور دادی کا دودھ حالتِ رضاعت میں پیا ہے، اب زید اگر اپنے ماموں، خالہ،چچا یا پھوپھی کی لڑکی سے شادی کرنا چاہے، تو کرسکتا ہے یا نہیں؟ اگر نہیں کرسکتا تو کیوں؟ نیز کیا زید کا بھائی اپنے ماموں، خالہ ، چچا یا پھوپھی کی لڑکی

فتاوی, مہر کے متعلق, نکاح کا بیان

شوہر کے انتقال کے بعد بیوی کا اپنا مہر معاف کرنا!

(فتویٰ نمبر: ۱۷۹) سوال: اگر کسی عورت کا شوہر مرجائے اوروہ عورت اس کے انتقال کے بعد اپنا مہر معاف کرتی ہے، تو کیا یہ درست ہے ؟ الجواب وباللہ التوفیق: شوہر کے انتقال کے بعد اگر اس کی بیوی اپنا مہر معاف کردے، تو یہ جائز ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في

فتاوی, نکاح کا بیان, نکاح کے متعلق متفرقات

منھ بولی اولاد حقیقی باپ کی طرف منسوب ہوگی!

(فتویٰ نمبر:۱۴۱) سوال: ایک شخص مثلاً زید اپنی شیر خوار بیٹی خالد کو دیدے، اب وہ خالد کی متبنّٰی بن گئی،اب جب بلوغت کی عمر کو پہنچ جائے اور اس کا نکاح ہو، تو وہ کس کی طرف منسوب ہوگی؟ آیا اپنے اصلی باپ کی طرف ،یا جس نے پرورش کی اس کی طرف ؟

فتاوی, مفقود الخبر اور غائب شخص کی بیوی کے نکاح کے مسائل, نکاح فاسد کے متعلق, نکاح کا بیان

غائب غیر مفقود الخبرشوہرکے متعلق صراحت!

(فتویٰ نمبر: ۱۱۶) سوال: ایک آدمی نے شادی کی اور کئی سالوں سے گھر نہیں آیا ہے، اتناتو معلوم ہے کہ وہ زندہ ہے مگر یہ معلوم نہیں کہ کس جگہ پر ہے؟ساتھیوں سے فون وغیرہ پر بات بھی کرتا ہے، تو اس کی عورت کیا کرے؟ جب کہ اس کا نفقہ شوہر کے والدین

فتاوی, نکاح کا بیان, نکاح کے متعلق متفرقات

نکاحِ ثانی کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

(فتویٰ نمبر: ۱۰۷) سوال: میں سلیم ابن قمر الدین (ساکن کھیتیا ضلع کھرگون) کا نکاح سرتاج بی بنت عبد الجبار کے ہمراہ تقریباً ۳۳/سال قبل ہوا تھا، اور اس کے بطن سے میری پانچ اولاد؛ تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں، ادھر تقریباً چار سال سے ہم دونوں میں تنازع ہے، جس کی وجہ سے

شادی بیاہ کی رسومات کے متعلق, فتاوی, نکاح کا بیان

شادی کے موقع پر بیل مٹکی،ہرامنڈپ یاکنگنا وغیرہ کا التزام

(فتویٰ نمبر:۲۲۰) سوال: ہمارے علاقے میں عامةً یہ رواج ہے کہ بعض جگہ شادی کے موقع پر ، آم یا جامن کے پتے دولہا دلہن کے گھر اور منڈپ(شامیانہ) پر ڈالے جاتے ہیں، جس کو ”ہرا منڈپ“ کہاجاتا ہے ،اسی طرح گھر کے کسی کونے میں مٹی کھود کر وہاں مٹکے رکھ کر گیہوں وغیرہ

شادی بیاہ کی رسومات کے متعلق, فتاوی, نکاح کا بیان

بوقتِ عقدِ نکاح نوشہ کو سہرا باندھنا!، نوشہ کا ہاتھ میں چھری، چاقو یا کٹار لینا!

(فتو یٰ نمبر: ۹۳) سوال: ۱-کیا بوقتِ عقدِ نکاح نوشہ کو سہرا باندھنا شرعاً درست ہے یا نہیں ؟ ۲- اگر کوئی نوشہ بوقتِ عقدِنکاح سہرا باندھ کر آئے، تو کیا امام وقاضی اس کو اتار کر نکاح پڑھائے؟ اوراگر اس پر کوئی نکیر نہ کرے، تو کیا امام وقاضی شرعاً گنہگار ہوں گے ؟

غیر مسلموں سے نکاح کے مسائل, فتاوی, محرمات کے متعلق, نکاح کا بیان

کافرہ عورت سے نکاح اور اس سے پیدا ہونے والی اولاد!

(فتویٰ نمبر:۶۴) سوال: اگر کوئی شخص کسی کافرہ عورت سے نکاح کرے، اور اس کے بطن سے کچھ اولاد بھی ہو، اور بعد میں وہ عورت مسلمان ہوگئی، تو اس کی یہ اولاد کیا ولد الزنا کہلائے گی؟یا پھرحلال اولاد شمار ہوگی؟ اور اس کا نسب اس فرد سے ثابت ہوگا یا نہیں؟ الجواب وباللہ

تکبیرات تشریق کے مسائل, عیدین کے متعلق, فتاوی, نماز کا بیان

تکبیر تشریق کتنی مرتبہ پڑھنا واجب ہے؟

(فتویٰ نمبر:۵) سوال: زید مسجد کا امام ہے اور طلحہ فارغ التحصیل عالم دین ہے دونوں حنفی المذہب ہیں،مسئلہ یہ ہے کہ: ایامِ تشریق میں پانچوں فرض نمازوں کے بعد ایک بار تکبیر تشریق پڑھنے کو زید واجب اور تین پڑھنے کو مستحب وأفضل بتاتا ہے، لیکن طلحہ جو ایک عالم دین ہے ایک سے

حج کا بیان, حج کی فرضیت ،شرائط اور ارکان کے متعلق, فتاوی

طوافِ زیارت میں تاخیر کرنا!، بحالتِ احرام عورتوں کا مخصوص ٹوپیاں استعمال کرنا!، حجِ تمتع کے احرام میں قبل از عمرہ حیض آجائے !

(فتویٰ نمبر: ۲۳۴) سوال: ۱-اگر کسی شخص نے ایامِ نحر میں طوافِ زیارت نہیں کیا ،توکیا آئندہ سال ہی کرے یا کسی بھی وقت کر سکتا ہے؟ اور اس پر دم واجب ہو گا یا نہیں؟ اور اگر طواف ِزیارت نہ کرے تو کیا حکم ہے ؟ ۲-بحالتِ احرام عورت کشفِ وجہ سے بچنے کے

حج کا بیان, حج کے متعلق متفرقات, فتاوی

ایایم حج کتنے ہیں ؟ ، ایام حج میں عورتوں کا مانع حیض دوا استعمال کرنا !

(فتویٰ نمبر: ۱۸۹) سوال: ۱-اگر کوئی عورت حج کو گئی ،وہاں پر اس کو ایامِ حج ہی میں حیض آنا شروع ہوگیا، تو وہ کیا کرے گی؟ ۲-کیا وہ میڈیکل لائن(Medical Line) کے اسپیشلسٹ (Specialist)ڈاکٹروں کی مدد سے حیض کو اتنے دن رکا سکتی ہے؟ لیکن یہ اس کی صحت کے واسطے مضر ہوگا اور

اعتکاف کے متعلق, روزوں کے بیان, فتاوی

معتکف کے لیے پوری مسجد جائے اعتکاف ہے!

(فتوی نمبر: ۱۱۸) سوال: الحمد للہ میں رمضان ا لمبارک میں اعتکاف میں بیٹھتا ہوں،افطاری کے فوراً بعد مجھے بیت الخلا جانا پڑتا ہے، بیت الخلا مسجد کی عمارت سے باہر تھوڑی دوری پر ہے، فارغ ہوکر آتا ہو ں تو مجھے معتکف کی حدود کے باہر (داخلِ عمارت میں) نماز پڑھنے کی جگہ ملتی

اعتکاف کے متعلق, روزوں کے بیان, فتاوی

اعتکاف کے متعلق چند اہم مسائل

(فتویٰ نمبر: ۱۲۹) سوال: ۱-کیا عورت بحالتِ اعتکاف غسل کرسکتی ہے ؟ ۲-سر میں تیل وغیرہ ڈال سکتی ہے یا نہیں؟ ۳-چارپائی پر سوسکتی ہے یا نہیں؟نیز بحالتِ مجبوری کھانا وغیرہ چارپائی پر بیٹھ کر کھاسکتی ہے یا نہیں؟ ۴-ضروری گفتگو کرسکتی ہے یا نہیں؟ گھر یلو کام کاج کرسکتی ہے یا نہیں؟ اور بحالتِ

زکوۃ کا بیان, زکوۃ کی ادائیگی کے متعلق, فتاوی

طلبہٴ مدارس کے لیے مدرسے کے کھانے کی حیثیت!

(فتویٰ نمبر: ۲۳۳) سوال: نور الایضاح میں زکوة کی تعریف یہ مکتوب ہے کہ ” ہي تملیک مال مخصوص لشخص مخصوص“، تو اس اعتبار سے جو لوگ جامعہ (اکل کوا) کے اندر زکوة دیتے ہیں، ان کی زکوة ادا ہوتی ہے یا نہیں؟ کیوں کہ جو کھانا کھلایا جاتا ہے اس میں تملیک نہیں پائی

زکوۃ کا بیان, سونے چاندی اور نوٹ پر زکوۃ کے متعلق, فتاوی

جس کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا ہو وہ مستحقِ زکوة ہے یا نہیں؟

(فتویٰ نمبر: ۲۲۳) سوال: ۱-ایک عورت کے پاس ڈیڑھ تولہ سونا ہے ، اس کا شوہر جس کمپنی (Company) میں کام کرتا تھا اس کمپنی کے بند ہوجانے کی وجہ سے، وہ اپنے گھر بے کا ربیٹھا ہواہے، تو کیا ان کو زکوة کی رقم دے سکتے ہیں؟ واضح ہو کہ آمدنی کے دوسرے ذرائع

اوپر تک سکرول کریں۔