ايمان و عقائد

الفاظ کفر, ايمان و عقائد, کفریات کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

حدیث سنانے پر یہ کہنا کہ میں اسے بار بار سن چکا ہوں

مسئلہ: اگر کوئی شحص کسی کو کوئی حدیث شریف سنائے اور اس پر وہ شخص یہ کہے میں تو اسے بار بار سن چکا ہوں ، اگر اس کا یہ قول استخفا فاً ہے تو اس کے لئے ایمان ونکاح کی تجدید اور توبہ لازم ہے، اوراگر استخفافاً نہیں ہے تو موجبِ کفر نہیں ہے۔ […]

اللہ تعالی کی ذات و صفات میں شرک, ايمان و عقائد, عقائد سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کسی کواللہ کے صفا تی نام کے ساتھ پکارنا

مسئلہ: جن لوگوں کے نام اللہ تعالی کے صفاتی نام پرہوں، جیسے عبدالرحمن ، عبدالقیوم وغیرہ، ایسے شخص کو اے رحمن اے قیوم کہہ کر پکارنا ایک قسم کی سوءِ ادبی ہے، لہذا اس طرح  پکارنے سے احتراز کرکے پورانام لینا چاہیے، اگر کوئی شخص قصدًا اس طرح پکا رے تو یہ کفر ہے، کیونکہ

ايمان و عقائد, عقائد سے متعلق مسائل, عقائد کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

توبہ کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟

مسئلہ : بعض لوگ توبہ کرتے وقت اپنے رخساروں کوتھپتھپاتے ہیں شرعاً یہ طریقہ درست نہیں بلکہ محض ایک رسم ہے، توبہ کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ گناہوں پر ندامت ہو، آئندہ گناہوں سے بچنے کا پختہ ارادہ ہواور اگرشریعت نے اس گناہ کے لیے کوئی کفارہ متعین کیا ہو تو کفارہ اداکرے اور

اللہ تعالی کی ذات و صفات میں شرک, ايمان و عقائد, عقائد سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مکان،دکان اورگاڑیوں کے اندر تعویذات

مسئلہ : آج کل بہت سے لوگ اپنے مکانوں ،دوکانوں اور گاڑیوں کے اندر یاباہر بدنظری یا حسد سے بچنے کے لئے تعویذات لٹکاتے ہیں ،ان کی دوقسمیں ہیں : قسم اول جائز ،قسم دوم ناجائز۔ قسم اول :(۱)تعویذ کلام الٰہی ،اسماء الٰہی اورصفات الٰہی سے ہو ۔  (۲)عربی زبان میں ہو، اور ایسے کلمات

ايمان و عقائد, مسائل مهمه, نیک شگونی اور بد شگونی سے متعلق مسائل

بدشگونی اوربدفالی جیسے قبیح توہمات

مسئلہ :   آج کل بدشگونی اوربدفالی کے بعض قبیح توہمات معاشرے میں پھیلے ہوئے ہیں ،جیسے ماہ صفر میں شادی کرنے کومنحوس سمجھنا،شادی کے وقت ”قمر در عقرب “والی تاریخ کومنحوس سمجھنا،سنیچر یابدھ کومنحوس سمجھنا،غیر شادی شدہ لڑکایا لڑکی کے دیگچی یابھگونے میں کھانے سے ان کی شادی میں بارش ہونے کا شگون لینا، اسی

عقائد سے متعلق مسائل, علم غیب, مسائل مهمه

”ستاروں کی دنیا “نامی کالم سے بھوشّیہ معلوم کرنا

مسئلہ : آج کل معیار ی اخبارات ورسائل میں” ستاروں کے کھیل “یا ”ستاروں کی دنیا “کے نام سے کالم جاری ہوتے ہیں ،جن میں غیبی حالات اور بھوشّیے بتلائے جاتے ہیں ،ہزاروں لوگ اس سے اپنی قسمت کا حال معلوم کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،بعض نجومی او رجوتشی لوگوں کے ہاتھ کی ریکھایعنی

اللہ تعالی کی ذات و صفات میں شرک, ايمان و عقائد, عقائد سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کلائی پر کالا دھاگا باندھنا

مسئلہ: آج کل بہت سے مسلم نوجوان اپنی کلائی پر کا لا دھاگا یا زنجیر یا کڑا باندھتے اور پہنتے ہیں، اگران چیزوں کا پہننا یا باندھنا کسی غلط عقیدہ پر مبنی ہے ،یعنی ان سے فائدہ پہنچتا ہے،تو یہ حرام ہے،اور اگر محض زینت کے طور پر ہے تو یہ مکروہِ تحریمی ہے ۔

اوپر تک سکرول کریں۔