جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بھیک مانگنے کا شرعی حکم کیا ہے؟

مسئلہ: آج کل بھیک مانگنا ایک پیشہ بن چکا ہے، یہاں تک کہ بعض لوگ حج جیسی عظیم عبادت کا سفر بھی بھیک مانگنے کیلئے کررہے ہیں، جیسا کہ سعودی نیوز پیپروں کے ذریعہ اس طرح کی خبریں شائع ہوچکی ہیں، جبکہ شرعاً بلا ضرورتِ شدیدہ بھیک مانگنا بالکل جائز نہیں ہے(۱)، اور نہ ہی […]

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کیا جھنڈے کو سلامی دینا درست ہے؟

مسئلہ: کسی بھی ملک کا جھنڈا اور پرچم اس ملک کی عزت، بلندی، اور شان کا نشان ہوتا ہے، ہمارے ملک ہندوستان کا بھی ایک پرچم ہے، جو انہی چیزوں کی علامت ونشانی ہے، ۱۵/ اگست یا ۲۶/ جنوری کو پرچم کشائی کے موقع پر اسکولوں اور کالجوں کے طلباء واساتذہ اور دیگر محکموں کے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

انگریزی اور ہندی وغیرہ سیکھنے کا حکم شرعی

مسئلہ: زبانیں اللہ تعالی کی پیدا کی ہوئی ہیں، اور دلی باتوں کے اظہار کا ذریعہ ہیں، کوئی بھی زبان اپنے آپ میں مذموم وبری نہیں ہے، اب یہ انسان کا اپنا کام ہے کہ وہ اپنے جائز کاموں کیلئے استعمال کرتا ہے، یا ناجائز کاموں کیلئے، صرف اس وجہ سے کوئی زبان مذموم وناپسندیدہ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

فون سننا اورمس کال(Missed Call) کا جواب دینا

مسئلہ: بعض لوگ ان کی اپنی ضروریات ہونے کے باوجود محض مس کال (Missed Call) کرتے ہیں، تو اس طرح مس کال کرنے والوں کو جوابی فون کرنا شرعاً ضروری نہیں ہے، کیوں کہ جب کوئی شخص کسی سے ملنے کیلئے اس کے گھر آئے، تو اسے اختیار ہے چاہے ملے چاہے نہ ملے(۱)، جبکہ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ویلکم (Welcome)کہنے کا حکم شرعی کیا ہے؟

مسئلہ: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ ”ویلکم“ عربی کا لفظ ”ویل لکم “کی طرح ہے، جس کے معنی تمہارے لئے تباہی وبربادی کے ہیں، اس لئے اس کا استعمال کرنا جائز نہیں ہے، ان کا یہ خیال صحیح نہیں ہے، کیوں کہ ”ویلکم“ یہ لفظ عربی زبان کا نہیں انگریزی کا ہے، جو کسی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مجلس ختم قرآن پر دعوت کرانا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: قرآن کریم کو پڑھنا اور اس کو یاد کرنا انتہائی فضیلت وبزرگی والا عمل ہے، اللہ کے رسول ﷺ کا ارشاد ہے:” جو شخص قرآن کریم کو پڑھے گا اور اس کو یاد کرے گا، اللہ رب العزت اسے جنت میں داخل فرمائیں گے، اور اس کے گھر والوں میں سے ایسے دس لوگوں

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مکان دوکان یا سفر کی حالت میں گاڑی میں تلاوت قرآن پاک سننا

مسئلہ: مکان ، دکان یا بحالت سفر گاڑی میں تلاوتِ قرآن پاک کو سننا نہ صرف جائز بلکہ باعث اجرو ثواب ہے(۱)، لیکن بڑے افسوس کی بات ہے کہ ٹیپ ریکارڈ کا سِویچ (Switch of the Teprecorder) آن (On) کرکے لوگ اپنے اپنے کاموں میں مصروف ہوجاتے ہیں، اور بعض جگہوں پر تو مجلس یا

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

تلاوتِ قرآن مجید کا سننا لازمی ہے

مسئلہ: عصر کے بعد مجلس تلاوت میں یا کسی اور مجلس میں جب قرآن کریم کی تلاوت کی جارہی ہو تو سامعین پر تلاوتِ قرآن کا سننا واجب ہے(۱)، اور تلاوت قرآن کے وقت ہر ایسا مباح کام بھی ممنوع وناجائز ہے، جو تلاوت کے سماع میں مخل ہو(۲)، چہ جائیکہ قرآن کی تلاوت کے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

سیرت النبیؐ کے جلسے کرنا اور فل ساؤنڈ لاؤڈ اسپیکر چلانا

مسئلہ: ربیع الاول کے مہینے میں گاوٴں اورشہروں میں سیرت النبی ﷺ کے جلسوں کا انعقاد کیا جاتا ہے، اسی طرح بسا اوقات محفل قرأت یا مظاہرہٴ قرأت کے پروگرام ترتیب دیئے جاتے ہیں، اگر جلسوں اور محفلوں کا مقصد آپ ﷺ کی سیرت سے لوگوں کو واقف کرانا اور اتباع سیرت کی دعوت دینا،

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

طلباء مدارس کا اخبار پڑھنا کیسا ہے؟

مسئلہ: اخبار پڑھنا گرچہ جائز ہے، مگر طالب علم کے لیے اس کا پڑھنا لایعنی اور ضیاعِ وقت کا باعث ہونے کے علاوہ تشویش کا بھی موجب ہے، جو ذہنی یکسوئی کو ختم کرنے کی وجہ سے تعلیم کے لیے زہرِ قاتل ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔ الحجة علی ما قلنا: ما

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

تھرٹی فرسٹ نائٹ (Thirty First Night) کا حکم شرعی

مسئلہ: تھرٹی فرسٹ نائٹ (Thirty First Night) کے نام سے عوام میں مقبول، ۳۱/ دسمبر کی شب میں منائے جانے والے جشن میں برادرانِ وطن بڑی مقدار میں شریک ہوتے ہیں، اور اس رات چھیڑ چھاڑ اور طوفان بد تمیزیوں کے بہت سے واقعات رونما ہوتے ہیں، جس کے انسداد اور روک تھام کیلئے حکومتِ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

حرمین میں جوتے چپلوں کی تبدیلی کا حکم شرعی

مسئلہ: کسی کا مال بغیر اس کی اجازت کے لے لینا، اور استعمال کرنا شرعاً ناجائز اورحرام ہے، جبکہ حالتِ احرام میں تو خصوصاً فسق وفجور سے احتراز لازم اور ضروری ہے، اس لیے مسجد حرام سے چپل وغیرہ کوئی بھی سامان جو اپنی ملکیت میں نہ ہو، اس کو اٹھانے اور استعمال کرنے سے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

آپریٹنگ سسٹم ، سافٹ ویئر اور پروگرامس کاپی کرکے فروخت کرنا

مسئلہ: آپریٹنگ سسٹم (Oprating System) اور سافٹ ویئرز (Softwears) جیسے ونڈوز (Windows) آفس(Office)، فوٹو شاپ (Photoshop) وغیرہ یہ سافٹ ویئرز انتہائی قیمتی اور نادر ہوتے ہیں، اور کمپنی اسے خطیر رقم دے کر بنواتی ہے، اگر متعلقہ کمپنی نے ان پروگراموں اور سافٹ ویئرز کی بلا اجازت کاپی کرنا ممنوع قرار دیاہو تواس طرح کے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

طلباء کا بلا اجازت اپنے ساتھیوں کی چپل پہن کر چلا جانا

مسئلہ: بعض طلباء اپنے ساتھیوں کی چپل ان کی اجازت کے بغیر پہن کرچلے جاتے ہیں، اور ان کی جو منزلِ مقصود ہوتی ہے وہاں لیجاکر اسے چھوڑ دیتے ہیں، مثلاً درسگاہوں کے سامنے سے پہن کر مطبخ چلے جاتے ہیں اور وہیں چھوڑ دیتے ہیں ، یا درسگاہوں میں سے پہن کر مسجد چلے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کمپیوٹر کی اسکرین پر لکھے ہوئے قرآن کو بلا وضو چھونا

مسئلہ: زبانی قرآن کریم کی تلاوت کرنے یا سننے کیلئے با وضو ہونا شرط نہیں ہے، البتہ تلاوت کرنے کیلئے اگر قرآن کریم کو چھونا پڑتا ہے، چاہے کسی کاغذ وغیرہ پر ہو، یا کمپیوٹر کی اسکرین پر تو اسے بلا وضو چھونا جائز نہیں ہے(۱)، جب کہ بہتر یہی ہے کہ باوضو ہونے کی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

علماء کے لیے لفظ ”مولانا “کا استعمال کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ: بعض لوگ کہتے ہیں کہ ”مولانا“ کا لفظ جو سورہٴ بقرہ کی آخری آیت ﴿أنت مولانا فانصرنا علی القوم الکافرین﴾ میں واقع ہے، جس کے معنی ”کارساز“ کے ہیں، تو علماء کیلئے لفظ ”مولانا“ کا استعمال صحیح نہیں ہونا چاہیے ،جب کہ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ لفظ ”مولانا“ عربی زبان کا لفظ ہے،

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بدنظری حرام ہے

مسئلہ: ہر مرد عورت پر فرض ہے کہ اپنی نگاہوں کو پست رکھیں یعنی ہر وہ چیز جسکی طرف دیکھنے سے شریعت نے منع فرمایا ہے اس کو نہ دیکھیں،کیون کہ بد نظری حرام ہے البتہ اگر اچانک نظر پڑجائے تو معاف ہے لیکن فوراً اپنی نگاہ ہٹالیں۔ الحجة علی ما قلنا ما في  القرآن

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

پاکٹ سائز قرآن کو بلا وضو چھونا

مسئلہ: اگر پاکٹ سائز قرآ نِ کریم اس طور پر ہو کہ پاکٹ کو اس سے بسہولت الگ کیاجا سکتا ہو، تو اس پاکٹ کو بلا وضو چھونا جائزہے اور اگر اس پاکٹ کوعلیحد ہ نہ کیا جاسکتا ہو، تو اس پاکٹ کو بلا وضو چھونا جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا ما في

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

آیت یا حدیث لکھی ہوئی پاکٹ ڈائری یا کاغذ بیت الخلاء میں لے جانا

مسئلہ: جیب میں ایسی ڈائری یاکاغذ ہو جس میں قرآن شریف کی آیت یا حدیث لکھی ہوئی ہو ،اور وہ مستور ہو، نظر نہ آتی ہو، تو اسی حالت میں بیت الخلاء میں یا کسی ناپاک جگہ میں جانا خلافِ اولیٰ ہے، اور اگر مستور نہ ہو، یعنی نظر آتی ہو، تو ایسی حالت میں

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مکان و دوکان پر آیاتِ قرآنیہ آویزاں کرنا

مسئلہ: مکان اور دوکان میں قرآنی آیات جیسے: {ہذا من فضل ربي} وغیرہ آویزاں کرنا یا لکھنا مکروہ ہے، اوراگر ایسی جگہ پر آویزاں کرے جہاں تصویریں  ہوں یا ٹی وی (T-V) چـــلایا جاتاہو تو جائز نہیں ہے، کیوںکہ اس سے قرآن کی بے حرمتی ہوتی ہے ۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’

اوپر تک سکرول کریں۔