مصافحہ اور معانقہ

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

مصافحہ کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومنا

مسئلہ: بعض لوگوں کی یہ عادت ہوتی ہے کہ سلام اور مصافحہ سے فارغ ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو چومتے ہیں، شرعاً یہ عمل درست نہیں، بلکہ مکروہِ تحریمی ہے۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” التنویر مع الدر والرد “ : وکذا ما یفعله الجهال من تقبیل ید نفسه إذا لقي […]

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

رخصت ہوتے وقت سلام ومصافحہ

مسئلہ: رخصت ہوتے وقت سلام ومصافحہ سنت ہے، آپ ﷺ کا ارشاد ہے : ” جب تم کسی مجلس میں آوٴ تو لوگوں کو سلام کرو، اور جب واپس ہونے لگو تو پھر دوبارہ لوگوں کو سلام کرو، اس لیے کہ واپسی کے وقت سلام کرنا پہلی ملاقات کے وقت سلام کرنے سے افضل ہے۔“(۱)

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

مصافحہ کے بعد سینہ پر ہاتھ پھیرنا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: جب دو مسلمان باہم ملتے ہیں اور سلام کرتے ہیں، اور اس کے بعد مصافحہ بھی کرتے ہیں، تو اللہ پاک ان کے جدا ہونے سے پہلے ان کی مغفرت فرمادیتے ہیں، اتنی بات حدیث سے ثابت ہے ، لیکن مصافحہ کے بعد سینہ پر ہاتھ پھیرنا ، نہ کسی حدیث سے ثابت ہے

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

مصافحہ کے بعد سینہ پر ہاتھ پھیرنا کیسا ہے؟

مسئلہ: بعض لوگ سلام ومصافحہ کے بعد اپنے ہاتھوں کو اپنے سینہ پر پھیرتے ہیں، جبکہ مصافحہ کے بعد سینہ پر ہاتھ پھیرنا نہ کسی حدیث میں مذکور ہے، اور نہ ہی فقہائے کرام نے کتبِ فقہ میں اس کا تذکرہ کیا ہے، یہ محض ایک رواج ہے، اس لیے اس سے گریز کرنا چاہیے۔

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

عورتیں آپس میں مصافحہ ومعانقہ کرسکتی ہیں

مسئلہ: جس طرح ایک مرد دوسرے مرد سے مصافحہ ومعانقہ کرسکتا ہے، اسی طرح ایک عورت دوسری عورت سے مصافحہ ومعانقہ کرسکتی ہے، کیوں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”جب دو مسلمان آپس میں ملتے ہیں اور مصافحہ بھی کرتے ہیں، تو الگ ہونے سے پہلے ان کے گناہ معاف کردیئے جاتے ہیں“۔ آپ ﷺ

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

کیا مصافحہ دونوں ہاتھوں سے کرنا مسنون ہے؟

مسئلہ: مصافحہ کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ وہ دونوں ہاتھوں سے ہو، جیسا کہ عبد اللہ ابن مسعودؓ کی روایت کے الفاظ سے معلوم ہوتا ہے:” کان کفِّي بین کفَّیہ“۔ کہ میری ہتھیلی آپ ﷺ کے دونوں ہتھیلیوں کے درمیان تھی، حضرت عبد اللہ ابن مسعودؓ کی یہ روایت اس بارے میں صریح ہے

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

تین بار معانقہ یعنی گلے ملنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: ایک بار معانقہ یعنی گلے ملنامسنون ہے ،اور تین بار خلافِ سنت ہے ،اگر تین بارگلے ملنے کو ثواب سمجھاجائے تو خلافِ سنت ہی نہیں بلکہ بدعت ہے ،اور ہر بدعت گمراہی ہے ،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” مشکوة المصابیح “ : عن عائشة

اوپر تک سکرول کریں۔