جائز اور ناجائز

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

أشیاء میں صلیب کی علامتیں ایک سازش

مسئلہ: آج کل ایک منکر(برائی)کو بہت زیادہ رواج دیا جارہا ہے ، اور وہ ہے صلیب (Red cross)کی علامت، استعمال کی چیزیں، خصوصاًچٹائیوں، چادروں، بستروں، مصلوں ، تولیوں، پتلون ،ٹی شرٹس ،برتنوں،چمچوں،قومی اورملکی جھنڈوں میں اس کی علامت کو اتنی مہارت کے ساتھ بنایا جاتاہے کہ وہ محسوس تک نہیں ہوپاتی، اور ہم اسے استعمال […]

انگوٹھی کا بیان, جائز اور ناجائز, سونا اور چاندی کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

چاندی کی انگوٹھی پہننا شرعاً کیسا ہے ؟

مسئلہ: بادشاہ ،امیر ،قاضی اور متولی ٴ وقف کے لئے مہر لگانے کی غرض سے چاندی کی انگوٹھی، جس کا وزن ایک مثقا ل یعنی ۴گرام ۳۷۴ ملی گرام ہو، جا ئزہے، جب کہ یہ غرض اب فوت ہوچکی، اوردیگر اسٹامپ نے اس کی جگہ لے لی ،اس واسطے تمام مردوں کیلئے بلا ضرورت انگوٹھی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ہرمباح کا م جو مقصدِ عظیم میں مخل ہو مکروہِ تحریمی ہے

مسئلہ: فرائضِ خمسہ : کلمہ ، نماز،روزہ ،زکوٰة ،حج اور علمِ اخلاص کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے ،کیوں کہ صحتِ عمل اسی پر مو قوف ہے ،اسی طرح علمِ حلال وحرام ،اور علمِ ریا ء کا حاصل کرنا بھی فرض ہے ،کیوں کہ عابد ریاء کے سبب اپنے عمل

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

تین بار معانقہ یعنی گلے ملنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: ایک بار معانقہ یعنی گلے ملنامسنون ہے ،اور تین بار خلافِ سنت ہے ،اگر تین بارگلے ملنے کو ثواب سمجھاجائے تو خلافِ سنت ہی نہیں بلکہ بدعت ہے ،اور ہر بدعت گمراہی ہے ،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” مشکوة المصابیح “ : عن عائشة

جائز اور ناجائز, سلام اور اس کا جواب, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

صرف انگلیوں اور ہتھیلیوں کے اشارے سے سلام

مسئلہ: بوقتِ سلام صرف ہاتھ یا ہتھیلی کے اشارے سے سلام کا تلفظ کئے بغیر سلام کرنا شرعاً جائز نہیں، اور اس کا جواب دینا بھی واجب نہیں، کیوں کہ صرف انگلیوں کے اشارے سے سلام کرنا یہود کا طریقہ ہے، اور صرف ہتھیلی کے اشارے سے سلام کرنا نصاریٰ کا طریقہ ہے، اور نبی

جائز اور ناجائز, سلام اور اس کا جواب, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بدعتی، متکبر اور فاسق کو سلام

مسئلہ: سلام کرنا مسنون ہے، لیکن بدعتی،متکبر اور فاسق جو علانیہ مرتکبِ کبیرہ ہو، مثلاً ایک مشت سے کم داڑھی رکھنا ،ٹخنوں کے نیچے پاجامہ پہننا ،ٹی وی دیکھنا ، سب وشتم کرنا، غیبت کرنا وغیرہ یہ سب علانیہ گناہ ہیں ،جب تک وہ ان گناہوں سے علانیہ توبہ نہ کرے ،ایسے شخص کو سلام

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, کافر اور فاسق كا سلام اور اس كا جواب, مسائل مهمه

غیروں کو ”رام رام“یا”نمستے“ کہنا

مسئلہ: اگر اہلِ ہنودبوقتِ ملاقات ”نمستے“۔” رام رام“ یا ایسے کلمات سے سلام کریں (جو ان کے یہاں بطورِ سلام استعمال ہوتے ہیں)تو جواب میں محض ”وعلیکم “کہہ دیاکریں۔  الحجة علی ما قلنا : ما في ” صحیح البخاري “ : إن عبد الله بن عباس رضي الله تعالی عنهما أخبره ، أن أبا سفیان

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ٹاٹا”بائے بائے “کہنا

مسئلہ: گھر سے جاتے وقت والدین کا اپنے بچوں کوہاتھ کے اشارے سے ٹا ٹا ، بائے بائے ، (Tata,Bye,Bye)کہنا ،یا بوقتِ صبح گڈمارننگ (Good Morning)،یا بوقتِ ظہر گڈ آفٹرنون،(GoodAfterNoon) یابوقتِ شب گڈنائٹ (GoodNight)کہنا، شرعاً خلافِ سنت ہو نے کی وجہ سے نا جائز ہے ،یہ یہود ونصاریٰ کا طریقہ ہے ،اور ہمیں ان کی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بات ختم کرتے وقت یا رخصت کرتے وقت خدا حافظ کہنا

مسئلہ: کسی شخص کو رخصت کرتے وقت ،یا فون پر بات ختم کرتے وقت خداحافظ کہنا جائز ہے ، لیکن مسنون اور افضل طریقہ یہ ہے کہ” السلام علیکم“ یا ”أستودع اللہ دینک“یا جو دعائیں آپ ﷺ سے منقول ہیں وہ پڑھی جائیں ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” سنن أبي داود

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ڈور بیل میں” اللہ اکبر “کی آواز فیڈ کرنا

مسئلہ: جس ڈور بیل میں بٹن دبانے پر اللہ اکبر کی آواز نکلے ،گھریاآفس میں اسے استعمال کرنا شرعاً ناجائز ہے، کیوں کہ اس میں ”اللہ اکبر “کے بابرکت وباعظمت الفاظ کا کسی کو اپنے آنے کی اطلاع وخبر دینے، یاکسی کو بلانے کے لئے استعمال کرنا لازم آتا ہے جو ناجائز ہے ،اور اس

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 قرآنِ مجید ،کتبِ احادیث وکتبِ فقہیہ وغیرہ سے ٹیک لگانا

مسئلہ: قرآنِ مجید اور کتبِ احادیث وفقہ سے تکیہ کا کام لینا ،یا ان پر ٹیک لگانا مکروہ ہے،اس لئے کہ یہ تمام چیزیں تحصیلِ علمِ دین کے ذرائع ہیں، اور ذرائع کا احترام مقصد کے تابع ہوکرفرض اور واجب ہوتا ہے، البتہ اگر کہیں سفر میں چوری ہونے کا اندیشہ ہو، اور حفاظت کا

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق جلانا

مسئلہ: قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کو جلانا درست نہیں ،بلکہ قرآن کریم کے ناقابلِ انتفاع نسخوں کوکسی محفوظ جگہ پاک وصاف کپڑے میں دفن کردینا چاہیے، یا ان اوراق کو جاری پانی میں ڈال دینا چاہیے ۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : قال العلامة الحصکفي

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مقدس اوراق میں منجن یاگل باندھنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: جن کاغذوں،اخباروں اوررسالوں کے اوراق پر آیات ِقرآنیہ، یامبا حث ومسائلِ شرعیہ، یااحادیث تحریر ہوں ،ان میں منجن ،گل ،یاکسی کھانے پینے کی چیزوغیرہ کی پڑیاں باندھنا،اس کو بلا وضوء چھونا ،راستے یاکوڑے دان میں پھینک دینا، یاردّی میں بیچ دینا جہاں اس کی بے حرمتی لازم آتی ہو شرعاً ناجائز ہے ۔ الحجة

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قرآن مجیدکو بوسہ دینا

مسئلہ: تبرکاً وتعظیماً قرآن مجید کو بوسہ دینا، اور بوسہ لے کر آنکھوں اور ماتھے سے لگانا شرعاً درست ہے، اور بعض صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے بھی منقول ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : تقبیل المصحف : قیل بدعة ؛ لکن روي عن عمر

جائز اور ناجائز, حرام اشیاء کے متعلق مسائل, خوشبو, مسائل مهمه

الکحل ملاہوا پر فیومس یاعطر استعمال کرنے کا شرعی حکم

مسئلہ: آج کل سینٹ (پرفیومس )اور عطر وغیرہ میں جو” الکحل“ ملایا جاتا ہے،اگر وہ انگور یا کھجور کی شراب سے بنا ہوا ہو تو وہ ناپاک ہے ،ا س کا استعمال نا جائز ہے، اور اگر وہ اِن دونوں شرابوں کے علاوہ کسی اور پاک چیز کی شراب سے ،مثلاً :مکئی ،جوار، بیر، آلو،چاول

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

خلافِ شرع اشتہار(Advertise)کا حکم شرعی

مسئلہ: آج کا دور اعلان و تشہیر اور ایڈ وٹائز کا دور ہے ،ہر شعبہ میں تشہیر پر خوب توجہ دی جارہی ہے، خواہ وہ سیاست ہو یا تجارت،زراعت ہویا صنعت وحِرفت، انسانی خدمات کے ادارے ہوں یا تعلیمی شعبے، اعلان وتشہیر میں ضابطہ یہ ہے کہ:  ۱- وہ مقاصدِ شرع کے خلاف نہ ہو

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

علومِ دینیہ میں مشغول ہونا عباداتِ نافلہ سے افضل

مسئلہ: طلباء مدارس کا اپنے علم میں اضافہ کی خاطر ،مطا لعہٴ کتبِ دینیہ ودرسیہ میں مشغول ہونا، عباداتِ نافلہ میں مشغول ہونے سے افضل ہے،کیوں کہ عباداتِ نافلہ میں مشغول ہونا رافعِ درجات ہے جو نفعِ لازم ہے ،اور تحصیلِ علمِ شریعت میں مشغول ہونا نفعِ متعدی ہے، اور نفعِ متعدی نفعِ لازم سے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

عظیم المرتبت ہستی کی آمد پر استقبال اور نعرہ بازی

مسئلہ:  اہلِ علم وفضل ،صاحبِ ورع وتقویٰ، دین کے مقتدیٰ ورہنما، اورجو کوئی بھی عظیم المرتبت شخصیت ہو، اس کی تعظیم وتکریم کے لیے کھڑاہونا ،” خیر مقدم“ و”مرحباًبکم “ اور تہنیتی کلمات کہناشرعاً درست ہی نہیں بلکہ امرِ مستحسن ہے ،اور ہر ایسا نعرہ جس سے خلافِ شرع امر کی تائید وتاکید ہوتی ہو

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

دینی پروگرامس کی” ویڈیو شوٹنگ “ کرنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: نعت ونظم یاحرم شریف وغیرہ کی تراویح، یامناظرہ ،یااور کوئی دینی پروگرامس کی تصاویر والی سی ڈی(C-D)تیارکرنا ،کروانا،اسی طرح ان سی ڈیزکو ٹی وی (T-V) یاکمپیوٹر (Computer ) پر دیکھنا،دکھانا ،او راس کی خریدوفروخت جمہورعلماء ہند کے نزدیک شرعاً ناجائز وممنوع ہے ،کیوں کہ ذی ر وح کی تصویر کشی وتصویر سازی بلاضرورتِ شدیدہ

جائز اور ناجائز, دعا, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

 دعا میں ہاتھوں کو آسمان کی طرف اٹھانا

مسئلہ:  دعا مانگتے وقت دونوں ہاتھوں کو پھیلانا ،اور دونوں کے درمیان کچھ فاصلہ رکھنا افضل ہے(۱)،اسی طرح ہاتھوں کو سینہ کے برابر میں آسمان کی طرف اٹھانا مستحب ہے(۲)، اور ختمِ دعا پر دونوں ہاتھوں کو چہرے پر پھیرنا بھی اکثر مشائخ کے نزدیک معتبر ہے(۳)، دعا میں اصل خفا ہے(۴) ” ادعوا ربکم

اوپر تک سکرول کریں۔