سود کے متعلق متفرق مسائل

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

فکس یا کرنٹ اکاؤنٹ میں رقم جمع کرنا کیسا ہے؟

مسئلہ: بینک کے فکس سودی اکاوٴنٹ میں رقم رکھنا شرعاً جائز نہیں ہے ، اگر چہ یہ نیت ہو کہ جو زائد رقم ملے گی اسے بلا نیتِ ثواب فقراء پر صدقہ کردوں گا، کیوں کہ فکس سودی اکاوٴنٹ میں رقم رکھنا سودی معاملہ ہے، جو شرعاً حرام ہے(۱)، اور حرام کام حُسنِ نیت سے […]

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

سودی اداروں کو اپنی جگہ کرایہ پر دینا

مسئلہ: جس طرخ خود سود لینا ، یا شدید ضرورت کے بغیر سود دینا حرام ہے، اسی طرح سودی معاملات میں تعاون کرنا بھی جائز نہیں ہے، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے اُن تمام لوگوں پر لعنت فرمائی ہے، جو سودی کاروبار کو لکھنے اور اس پر گواہ بننے ، یا اس میں واسطہ بننے

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بینک سے لون لے کر کار خریدنا

مسئلہ: بعض لوگ بینک سے سودی قرض لے کر کار خریدتے ہیں، اُن کا یہ عمل جائز نہیں ہے، کیوں کہ سود لینا اور دینا دونوں بھی شرعاً حرام ہیں(۱)، البتہ اگر بینک سے کار کی خریدی اس طور پر ہو کہ بینک اپنے نام پر کار خریدے، اُس پر اپنا قبضہ ثابت کرے، جتنا

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کمی بیشی کے ساتھ چیک یا بِل کی خرید وفروخت

مسئلہ: آج کل گنے کی کٹائی ہورہی ہے، جب کاشتکار مِل کو گنا دیتا ہے، تو مِل اس کا وزن کرکے کاشتکار کو ایک رسید دیتی ہے، جسے CPRکہا جاتا ہے، اس رسید پر گنے کی قیمت درج ہوتی ہے، یہ ایک قسم کا چیک یا بِل ہوتا ہے، جسے دکھا کر مِل یا بینک

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ہاؤس ریکوزیشن(House Requisition)

مسئلہ: بعض سرکاری ادارے اپنے ملازمین کو ہاوٴس ریکوزیشن (House Requisition)، یعنی فراہمی ٴ مکان کے نام سے ماہوار رقم دیتے ہیں، تاکہ وہ اپنے لیے اپنی پسند کا مکان لے کر اپنی فیملی کو ساتھ رکھ سکیں، یہ رقم کافی زیادہ ہوتی ہے، سرکاری ادارہ یہ رقم ملازم کو نہیں دیتا، بلکہ مالک ِ

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مکان ودکان کی خریدوفروخت کی ایک صورت

مسئلہ: آج کل مکان ودکان کی خریدوفروخت کی یہ صورت عام ہے کہ مالک ِ مکان یا دکان کسی شخص کو اپنا مکان یا دکان اُدھار قیمت پر بیچتا ہے، اور یہ شرط لگاتا ہے کہ جب تک پوری رقم ادا نہیں ہوجاتی، مکان یا دکان اسی کے قبضہ میں رہیں گے، اور اس کو

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ٹھیکیداروں کو رشوت دینا

مسئلہ: بہت سے لوگ گورنمنٹ کے کام میں گُتّہ داری (ٹھیکیداری) کا کام کرتے ہیں، لیکن اُنہیں ان کاموں میں بڑی دشواریاں ہوتی ہیں، کہ ان کاموں کو لینے کے لیے آفیسروں کو رشوت دینی پڑتی ہے، ٹھیکہ داری کا کام تو اصلاً جائز ہے، لیکن اسے حاصل کرنے کے لیے افسروں کو رشوت دینا

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

سودی قرض لینے والے پارٹنر کے ساتھ شرکت

مسئلہ: اگر کسی مسلمان کا دوست غیر مسلم ہو اور وہ ا س کے ساتھ شرکت میں یعنی پارٹنر بن کر کوئی جائز کاروبار کرنا چاہتا ہے، لیکن اس غیر مسلم کے پاس رقم نہ ہونے کی وجہ سے وہ بینک سے سودی قرض لاکر لگاتا ہے، تو اس طرح کی شرکت سے احتراز کرنا

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

سودی قرض سے کاروبار

مسئلہ: اگر کوئی شخص اپنی بنیادی ضرورتوں یعنی روٹی، کپڑا اور مکان کو پورا کرنے کے لیے کسی سے قرضِ حسنہ نہ پائے، اور اِس مجبوری کی حالت میں کسی سے سودی قرض لے، اور پھر اُس قرض کی رقم سے کوئی جائز کاروبار کرکے ذاتی زمین خریدے، مکان بنالے، یا دوسری ضرورت کی چیزیں

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

سیونگ اکاوٴنٹ میں رقم جمع کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یونیورسٹی، کالج ، سرکاری اور نیم سرکاری اور نجی اداروں میں ملازمت کرتے ہیں، اور یہ ادارے اپنے ملازمین کی تنخواہیں ان کے بینک اکاوٴنٹ میں منتقل کرتے ہیں، اس صورت میں ملازمین پر لازم ہے کہ وہ بینکوں میں اپنے سیونگ اکاوٴنٹ کی بجائے کرنٹ اکاوٴنٹ کھلوائیں، تاکہ سود جیسی لعنت

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مختلف ملکوں کی کرنسی کا تبادلہ

مسئلہ: مختلف ملکوں کی کرنسی کا کمی بیشی کے ساتھ تبادلہ جائز ہے، بشرطیکہ کم از کم ایک فریق اپنے روپے پر مجلس بیع میں ہی قبضہ کرے، لیکن اس صورت میں اتنی بات یاد رہے کہ یہ معاملہ ادھار کا ہو، تو مبادلہ کیلئے ثمن مثل کو ضروری قرار دیا جائے، یعنی معا ملہ

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

موبائل کمپنی کا زائد ٹاک ٹائم دینا

مسئلہ: آج کل موبائل کمپنیوں کی طرف سے بہت سے آفر آرہے ہیں، مثلاً 120/ روپئے میں 1200/ روپئے کا ٹاک ٹائم ملے گا، بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس میں 120/ روپئے کے عوض 1200/ روپئے موصول ہوتے ہیں، اس لیے شرعاً یہ سود ہے، جبکہ یہ خیال صحیح نہیں ہے، کیوں کہ

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

پرانے نوٹ کے بدلے نئے نوٹ لینا

مسئلہ: بعض لوگ عید وغیرہ کے موقع پرعیدی تقسیم کرنے کیلئے پرانے نوٹ کے بدلے، نئے نوٹ زیادہ رقم دے کر حاصل کرتے ہیں، مثلاً ایک ہزار روپئے کے دس والے نئے نوٹ کو ایک ہزار دس یا ایک ہزار بیس روپئے میں لیتے ہیں۔ اسی طرح بعض ہاتھ گاڑی پر مال بیچنے والوں ،

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

خادم کا قیمت سے زیادہ کا بل بنوانا شرعاً کیسا ہے ؟

مسئلہ: اگر کسی ادارہ کا خادم ادارہ کے لیے کوئی چیز خرید کر لا تا ہے ، اور دوکاندار سے اس کا بل اس کی اصل قیمت سے بڑھواکر بنواتا ہے ، جب کہ اس کا آفیسر اس بات کو جانتا ہے ، پھر بھی بل منظور ی کے لیے اس پر اپنی دستخط ثبت

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کسی ادارہ کے اجیرِ خاص یا افسران کا رشوت لینا

مسئلہ: اگر کسی شعبہ اور ڈپارٹمنٹ کا ملازم جس کی تنخواہ اس ڈپارٹمنٹ کی طرف سے معلوم ومتعین ہے ، پھر بھی وہ اپنے کام کے عوض کسی شخص سے کوئی رقم لیتا ہے، مثلاً اسکول کا کلرک، جس کا کام یہ ہے کہ وہ طلباء اور ان کے سرپرستوں کو درکار کاغذات بنوادے، اور

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کیا ملازمت دلوانے کے لیے رشوت لینا شرعاً درست ہے ؟

مسئلہ: کچھ لوگ ملازمتیں دلوانے کے لیے امیدواروں سے رشوت لیتے ہیں، رشوت لینے والا ہر حال میں جہنمی ہے ، البتہ رشوت دینے والا شخص اگر ظلم سے بچنے اور اپنا جائز حق حاصل کرنے کے لیے رشوت دے تو امید ہے کہ اس کا مؤاخذہ نہ ہوگا، رشوت دیکر جو ملازمت حاصل کی

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کمپیوٹر پروگرامس ”سی ڈیز“ کی ایک نئی اسکیم

مسئلہ: آج کل بعض کمپنیاں تعلیم کے نام پرغریبوں او رمفلسوں کا خون چوس رہی ہیں ،مثلاً:ایک کمپنی ہے جس نے کمپیوٹر تعلیم کیلئے ایسی سی ڈی (C-D)تیار کی ہے جوستاون( 57) کورسیس پرمشتمل ہے ،یہ ستاون کورسیس اگرکسی کالج یاتعلیمی ادارے میں حاصل کرنے ہو ں تو ان کی فیس لاکھوں تک پہونچتی ہے

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 غرر وقمار پر مشتمل ایک ممبرساز اسکیم

مسئلہ: آج کل عموماً تاجریاکمپنی وغیرہ ممبر سازی کے ذریعہ فریج ،کولر، واشنگ مشین، سائیکل ، موٹر سائیکل وغیرہ اسکیم کے تحت فروخت کرتے ہیں ،جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ کسی چیز کی اصل قیمت بازار میں مثلاً :پانچ ہزار روپئے ہیں ،تو وہ لوگ پوری رقم یکبارگی لینے کے بجائے ،سوروپے ماہانہ

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

لکس صابن اوربریٹانیہ بسکٹ کی ایک نئی اسکیم

مسئلہ: آج کل مختلف کمپنیاں اپنے ناقص سامان کو زیادہ سے زیادہ فروخت کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں بناتی ہیں، جیسے لکس صابن(Lux soap)کی کمپنی نے ایک اسکیم لانچ (Launch)کی کہ لکس صابن(Lux soap)خریدنے پر پاوٴ، ایک سونے کا سکہ بالکل مفت، اوربن جاوٴ راتوں رات کروڑپتی،اسی طرح بسکٹ کی کمپنی ہے جس کا نام

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مروجہ لاٹری

مسئلہ: حالیہ زمانے میں بازارکے اندرلاٹری کی مختلف صورتیں مروج ہیں ،جن میں سے ایک مشہور صورت یہ ہے کہ بازاروں میں مخصوص جگہ پرلاٹری کی مختلف ٹکٹیں ،مختلف قیمتوں کی ہوتی ہیں ،خریدار کسی ایک قیمت یا الگ الگ قیمتوں کے کچھ ٹکٹ خرید لیتاہے ،پھر جب خریدار کا ریکارڈ اصل مرکز میں پہنچتاہے

اوپر تک سکرول کریں۔