خرید و فروخت

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کیا ملازمت دلوانے کے لیے رشوت لینا شرعاً درست ہے ؟

مسئلہ: کچھ لوگ ملازمتیں دلوانے کے لیے امیدواروں سے رشوت لیتے ہیں، رشوت لینے والا ہر حال میں جہنمی ہے ، البتہ رشوت دینے والا شخص اگر ظلم سے بچنے اور اپنا جائز حق حاصل کرنے کے لیے رشوت دے تو امید ہے کہ اس کا مؤاخذہ نہ ہوگا، رشوت دیکر جو ملازمت حاصل کی […]

خرید و فروخت, مسائل مهمه, نقد اور ادھار میں قیمت کے اتار چڑھا ہو کے متعلق مسائل

قسطوں کی ادائیگیٔ تاخیر پر خریدارکابلڈرکومقررہ قیمت سے زیادہ قیمت دینا

مسئلہ: اگر کسی شخص نے قسطوں پر فلیٹ خریدا اور مقررہ مدت میں پوری قسط ادا نہ کرسکا اور تاخیر سے قسطوں کی ادائیگی کی وجہ سے بیچنے والے کے مطالبہ کے بغیر قیمت بڑھاکر ادا کرے تو ایسا کرنے میں کوئی حرج نہیں، اور بیچنے والے کو اس کا لینا بھی جائز ہے ۔

خرید و فروخت, مسائل مهمه, نقد اور ادھار میں قیمت کے اتار چڑھا ہو کے متعلق مسائل

تاخیر سے قسطیں ادا کرنے پر خریدار سے جرمانہ لینا

مسئلہ: اگر کوئی شخص قسطوں پر فلیٹ خریدے اور وقت پر اپنی قسطیں ادا نہ کرے تو اس سے نہ صرف بلڈر کو بلکہ دیگر خریداروں کو بھی دقت ودشواری کا سامنا ہوتا ہے ، لیکن اس تاخیر پر بلڈر کا خریدار سے زائد رقم لینا شرعاً درست نہیں ہے ، کیوں کہ یہ مدت

خرید و فروخت, مسائل مهمه, نقد اور ادھار میں قیمت کے اتار چڑھا ہو کے متعلق مسائل

قسطیں ادا نہ کرنے پر فلیٹ دوسرے کو فروخت کردینا

مسئلہ: اگر کسی شخص نے بلڈر کے پاس فلیٹ کی بکنگ کرائی اور قیمت ادا کرنے کے لیے کوئی مدت متعین کی اور بلڈر نے معاملہ طے کرتے وقت یہ شرط لگائی کہ اگر وقت پر قسطیں ادا نہیں کی گئیں تو مجھے اس معاملہ کو ختم کرنے کا اختیار ہوگا اور بکنگ کرنے والے

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

قبضہ سے پہلے فلیٹ کی خرید وفروخت کا حکم شرعی

مسئلہ: اگر کسی شخص نے قسطوں پر فلیٹ خریدا اور وہ قسطوں کے ادا کرنے کے موقف میں نہ ہو اور فلیٹ ابھی بن کر تیار نہ ہوا ہو تو وہ شخص اس فلیٹ کو کسی اور کے ہاتھ فروخت نہیں کرسکتا، کیوں کہ شرعِ اسلامی نے اس چیز کی بیع سے منع کیا ہے

استصناع, خرید و فروخت, مرابحہ اور سلم کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

آرڈر دینے والے کا قیمت ادا نہ کرنے کی صورت میں بلڈر کا کسی دوسرے کے ہاتھ فلیٹ فروخت کرنا

مسئلہ: اگر کسی بلڈر کو کوئی مکان کے بنانے کا آرڈر دیا جائے اور اس میں مکانیت ، رقبہ ، لمبائی ،چوڑائی ، اونچائی ، دروازوں اور کھڑکیوں وغیرہ کی تفصیلات کی وضاحت بھی کر دی جائے ، مکان بن کر تیار ہوجائے اور آرڈر دینے والا اس کی قیمت ادا نہ کر ے ،

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

ما لکِ زمین کا بلڈر سے فلیٹس خریدنے کا حکم شرعی

مسئلہ: آج کل ملک کے بڑے بڑے شہروں میں بلڈنگ ڈیولپمنٹ کا کام اس طرح ہوتا ہے کہ ایک شخص کی زمین ہوتی ہے، دوسرا شخص (بلڈر ) اس پر بلڈنگ بناتا ہے ، دونوں کے درمیان یہ معاملہ طے پا تا ہے کہ تعمیر کے بعد مثلاً سو (۱۰۰) فلیٹس ہیں تو ان میں

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

مبیع پر پانی چھڑک کر فروخت کرنے کا حکم شرعی

مسئلہ: بعض لوگ روئی کا کاروبار کرتے ہیں ، کاشتکاروں سے روئی خرید کر بڑے بازاروں میں اسے فروخت کرتے ہیں، جب یہ لوگ روئی کو بڑی لاری میں بھر کر مارکیٹ لیجاتے ہیں تواس پر پانی چھڑکتے ہیں، تاکہ اس کا وزن بڑھ جائے ، شرعاً یہ عمل درست نہیں ہے، کیوں کہ یہ

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

ووٹ کی خریدوفروخت کا حکم شرعی کیا ہے ؟

مسئلہ: شرعاً ووٹ کی حیثیت شہادت، شفاعت اور وکالت کی سی ہے، گویا کہ جس شخص کو ووٹ دیا جاتا ہے اس کے حق میں ملک وملت کے خیر خواہ ہونیکی شہادت دی جاتی ہے، متعلقہ وکیل اورنمائندہ بنایاجاتا ہے اور ان تینوں حیثیتوں کے اعتبار سے ووٹ مالِ متقوم نہیں یعنی ایسا مال نہیں

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

اسٹیڈیم کاٹکٹ خریدنا

مسئلہ: آج کل بعض ممالک، سرکاری اورنیم سرکاری ادارے ،اپنی ماتحتی وسرپرستی میں کھیلوں اوران کی میچوں کو منعقد کرتے ہیں،اور ان میچوں کو دکھانے کیلئے پلے گراوٴنڈ (Playground)یا اسٹیڈیم (Stadium) میں داخلے کیلئے ٹکٹ وصول کرتے ہیں، ان کھیلوں اورمیچوں میں ٹکٹ لے کر اسٹیڈیم (Stadiam)میں جانا اور ان کھیلوں اور میچوں کا دیکھناشرعاً

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کمپیوٹر پروگرامس ”سی ڈیز“ کی ایک نئی اسکیم

مسئلہ: آج کل بعض کمپنیاں تعلیم کے نام پرغریبوں او رمفلسوں کا خون چوس رہی ہیں ،مثلاً:ایک کمپنی ہے جس نے کمپیوٹر تعلیم کیلئے ایسی سی ڈی (C-D)تیار کی ہے جوستاون( 57) کورسیس پرمشتمل ہے ،یہ ستاون کورسیس اگرکسی کالج یاتعلیمی ادارے میں حاصل کرنے ہو ں تو ان کی فیس لاکھوں تک پہونچتی ہے

بیع باطل فاسد اور مکروہ کے متعلق مسائل, بیعانہ, خرید و فروخت, مسائل مهمه

اِسار یعنی بیعانہ

مسئلہ: آج کل لوگ اپنی ذاتی گاڑیاں کرایہ پر چلاتے ہیں، ان گاڑیوں کے مالکوں کے نزدیک ضابطہ یہ ہوتاہے کہ جس شخص کوگاڑی کرایہ پر لینی ہوتی ہے، وہ گاڑی مالک کو اپنے سفر کی تاریخ اور وقت بتلادیتاہے ،اور اس عقدِ اجارہ کی پختگی کیلئے بطورِ بیعانہ (جسے عرفِ عام میں اِسار کہاجاتاہے)

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 غرر وقمار پر مشتمل ایک ممبرساز اسکیم

مسئلہ: آج کل عموماً تاجریاکمپنی وغیرہ ممبر سازی کے ذریعہ فریج ،کولر، واشنگ مشین، سائیکل ، موٹر سائیکل وغیرہ اسکیم کے تحت فروخت کرتے ہیں ،جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ کسی چیز کی اصل قیمت بازار میں مثلاً :پانچ ہزار روپئے ہیں ،تو وہ لوگ پوری رقم یکبارگی لینے کے بجائے ،سوروپے ماہانہ

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

لکس صابن اوربریٹانیہ بسکٹ کی ایک نئی اسکیم

مسئلہ: آج کل مختلف کمپنیاں اپنے ناقص سامان کو زیادہ سے زیادہ فروخت کرنے کے لیے مختلف اسکیمیں بناتی ہیں، جیسے لکس صابن(Lux soap)کی کمپنی نے ایک اسکیم لانچ (Launch)کی کہ لکس صابن(Lux soap)خریدنے پر پاوٴ، ایک سونے کا سکہ بالکل مفت، اوربن جاوٴ راتوں رات کروڑپتی،اسی طرح بسکٹ کی کمپنی ہے جس کا نام

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مروجہ لاٹری

مسئلہ: حالیہ زمانے میں بازارکے اندرلاٹری کی مختلف صورتیں مروج ہیں ،جن میں سے ایک مشہور صورت یہ ہے کہ بازاروں میں مخصوص جگہ پرلاٹری کی مختلف ٹکٹیں ،مختلف قیمتوں کی ہوتی ہیں ،خریدار کسی ایک قیمت یا الگ الگ قیمتوں کے کچھ ٹکٹ خرید لیتاہے ،پھر جب خریدار کا ریکارڈ اصل مرکز میں پہنچتاہے

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قسط کی ادائیگی موٴخر ہونے کی صورت میں قیمت میں اضافہ

مسئلہ: آج کل یہ اسکیم نکلی ہے کہ کوئی چیز ،مثلاً: گاڑی ،کولر، فریج، شوکیس ، وغیرہ نقد لینے کی صورت میں ۵ہزار، اور قسط وارلینے کی صورت میں ۶ہزار روپئے میں ملتی ہے ،تو نقد اور ادھار کی قیمت میں یہ فرق شرعاً منع نہیں(۱)، لیکن اگر وقت ِمتعین پر قسط نہ اداکرنے کی

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بیسی یعنی چٹھی ڈالنا

مسئلہ: موجودہ زمانے میں بیسی ڈالنے کاعام رواج ہے ، جس کو بعض علاقوں میں چٹھی ڈالنابھی کہتے ہیں ، اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ چند لوگ مل کر آپس میں قرعہ اندازی کے ذریعہ، یاکسی او ر طریقے سے کسی ایک آدمی کو صدر منتخب کرتے ہیں ، اور تمام حضرات مل

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بند ڈبوں کی خریدوفروخت

مسئلہ:  آج کل بازاروں اور نمائشوں میں مختلف مالیت کے بند ڈبے فروخت کئے جاتے ہیں ، کہ کسی ڈبہ میں ایک پیسہ کا بھی مال نہیں ہوتاہے ،اورکسی میں زیادہ مال ہوتاہے ،لوگ اس کو قسمت آزمائی سمجھ کر اختیار کرتے ہیں ،یہ کھلی ہوئی قمار بازی اور جواہے اس لئے ناجائزوحرام ہے۔ الحجة

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ملٹی لیول مارکیٹنگ (M.L.M)کا شرعی حکم

مسئلہ: آج کل ایسے ادارے وجود میں آئے ہیں جو مختلف اسکیموں کو ممبر در ممبر آگے بڑھاتے ہیں، اس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ ادارہ ایک آدمی کو ممبربناتا ہے ،اس سے پانچ سوروپئے فیس لیتاہے ، اور اس ممبرشپ کا فائدہ یہ ہوتاہے کہ اس ادارہ کی مصنوعات (Product) مثلاً: کوئی چیز

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

اخباری معمے جوا اورسود پر مبنی ہوتے ہیں

مسئلہ: آج کل بعض اخباروں اورپرچوں میں معمے آتے ہیں، جن کو بھر کر بھیجنے کے بعد صحیح نکل آنے پر بڑے بڑے انعام دیئے جاتے ہیں ، ان معموں کوبھرنے کے لیے صرف فیس بھیجنی ہوتی ہے ، اس طر ح کے معموں کوحل کرنااوراس پر ملنے والے انعام کالیناشرعاً درست نہیں ، کیوں

اوپر تک سکرول کریں۔