روزوں سے متعلق متفرق مسائل

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بچوں کی روزہ کشائی کی رسم

مسئلہ: بعض لوگ رمضان المبارک کے مہینے میں بچوں کو روزہ رکھواکر روزہ کشائی کراتے ہیں، اور اپنے گھروں میں بہت سی غیر ضروری چیزوں کا اہتمام کرتے ہیں، شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ہے، صحابہٴ کرام رضی اللہ عنہم کے زمانے میں روزہ کشائی کا کوئی اہتمام نہیں تھا، البتہ اگر بچے […]

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

روزہ دار کے لیے وکس یا بام کا استعمال

مسئلہ: روزہ کی حالت میں وکس (Viks)یا بام (Balm)لگانا یا سونگھنا روزے کو فاسد نہیں کرے گا، کیوں کہ فسادِ صوم کیلئے منافذِ اصلیہ سے کسی چیز کا جوفِ معدہ یا دماغ میں داخل ہونا شرط ہے، جب کہ وکس یا بام لگانے یا سونگھنے میں یہ شرط نہیں پائی جاتی ہے۔ الحجة علی ما

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

شوگر کے مریض روزہ دار کا انسولین کا انجکشن لینا

مسئلہ: روزہ کی حالت میں شوگر کے مریض کا انسولین (Insulin)کا انجکشن لینا روزہ کو فاسد نہیں کرے گا،(۱) کیوں کہ فساد صوم کیلئے منافذِ اصلیہ (ناک، کان اوردبر) سے کسی چیز کا جوفِ معدہ یا دماغ میں داخل ہونا شرط ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما فی ” المفطرات المعاصرة “ :

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

روزہ دار کا آنکھوں میں دوا ڈالنا

مسئلہ: روزہ کی حالت میں آنکھوں میں دوا ڈالنے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا ہے، اگرچہ اس دوا کا اثر حلق کے اندر محسوس ہو، کیوں کہ آنکھ ، دماغ اور معدے کے درمیان کوئی گذرگاہ نہیں ہے کہ آنکھوں کے راستے سے دوا، دماغ یا معدے میں پہنچ جائے۔ الحجة علی ما قلنا :

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنا

مسئلہ: روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ (Tooth Past)کرنا مکروہ ہے، کیوں کہ اس میں ذائقہ ہوتا ہے، اور روزے کی حالت میں کسی بھی چیز کے ذائقے کو چکھنا مکروہ ہے، اس لئے روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ کرنے سے بچنا چاہیے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” البنایة شرح الهدایة

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

روزے کی حالت میں لفافہ کی گوند زبان سے چاٹنا

مسئلہ: روزے کی حالت میں لفافے کی گوند کو اپنی زبان سے تر کرنا مکروہ ہے، کیوں کہ گوند میں ذائقہ ہوتا ہے، اور روزے کی حالت میں کسی بھی چیز کے ذائقے کو چکھنا مکروہ ہے، البتہ اگر انگلی میں تھوک لیکر اس سے گوند کو تر کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔ الحجة

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

یوم عاشوراء میں اپنے اہل خانہ پر وسعت

مسئلہ: عام طور پر واعظ حضرات یوم عاشوراء میں اہل وعیال پر کھانے پینے میں وسعت وفراخی کرنے کی بابت یہ حدیث بیان کرتے ہیں، کہ جس نے یوم عاشوراء کو اپنے بال بچوں پر کھانے پینے کی وسعت کی، تو خدائے پاک پورے سال روزی میں اضافہ کریں گے، جیسا کہ طبرانی نے حضرت

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

یوم عاشورہ کا روزہ

مسئلہ: محرم کی دسویں تاریخ کو روزہ رکھنا مستحب ہے(۱)، رمضان کے علاوہ باقی گیارہ مہینوں کے روزوں میں محرم کی دسویں تاریخ کے روزے کا ثواب سب سے زیادہ ہے، اور اس ایک روزے کی وجہ سے گذرے ہوئے ایک سال کے گناہِ صغیرہ معاف ہوجاتے ہیں، اس کے ساتھ نویں یا گیارہویں تاریخ

روزہ, روزوں سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ماہ رمضان المبارک میں مسجد یا گھر میں لوبان یا اگربتی وغیرہ جلانا

مسئلہ:رمضان المبارک میں خوشبو کیلئے مسجد یا گھر میں لوبان یا اگر بتی جلانا ممنوع نہیں ہے، اگر بلا قصد و ارادہ روزہ دار کے حلق میں دھواں داخل ہوجائے ،تو روزہ فاسد نہیں ہوگا، البتہ اگر قصداً وارادةً دھواں سونگھے یا حلق میں داخل کرے تو روزہ فاسد ہوجائے گا۔ الحجة علی ما قلنا

اوپر تک سکرول کریں۔