زکوۃ

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

رقم کی بجائے فقیر کے موبائل میں بیلنس ڈالنا

مسئلہ: اگر کوئی شخص اپنی زکوة کی رقم فقیر کو نہ دیتے ہوئے، فقیر کے موبائل میں بیلنس ڈال دے، تو اس کی زکوة ادا نہیں ہوگی، کیوں کہ بیلنس کی شکل میں فقیر کو جو کچھ ملا وہ در حقیقت کمپنی کے نیٹ ورک کے استعمال کی ایک محدود ومتعین اجازت واستحقاق ہے، جو […]

زکوۃ, عشر اور خراج سے متعلق مسائل, عشر کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کھیتی میں نقصان کی صورت میں عشر

مسئلہ: بعض مرتبہ کھیتی میں نقصان ہوجاتا ہے، مثلاً خرچ پانچ ہزار (5,000) روپئے آیا، اور غلہ چار ہزار (4,000) کا پیدا ہوا، تو اس صورت میں بھی کل پیداوار کا عُشر یا نصف عشر واجب ہوگا، اگر زمین عشری ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة “ :

زکوۃ, سامان تجارت پر زکوۃ واجب ہونے سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

پالتو پرندوں اور بلیوں پر زکوة

مسئلہ: آج کل بعض لوگ تجارت کی غرض سے بعض پرندوں اور پالتو بلیوں کی پرورش کرتے ہیں، اور ایک مدت کے بعد انہیں فروخت کردیتے ہیں، اگر ان پرندوں وغیرہ کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی تک پہنچ جائے، تواس مجموعہٴ مالِ تجارت کی مالیت میں سے چالیسواں حصہ بطورِ زکوة ادا کرنا لازم

زکوۃ, زکوۃ کی ادائیگی سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

زکوة کی رقم سے ساس کو حج وعمرہ کرانا

مسئلہ: اگر کسی شخص کی ساس مستحقِ زکوة ہو، تو وہ اُسے زکوة دے سکتا ہے، بلکہ یہ دوہرے اجر کا باعث ہے، ایک اجر صلہ رحمی پر، دوسرا زکوة پر(۱)، البتہ زکوة کی رقم سے اپنی ساس کو حج وعمرہ کرادینے سے زکوة ادا نہیں ہوتی، لیکن اگر ساس کو زکوة کی رقم دی

زکوۃ, مسائل مهمه, وجوب زکوۃ سے متعلق مسائل

گریجویٹی فنڈ (Graduity Fund) پر زکوة

مسئلہ: بعض کمپنیاں اپنے ملازمین کو اُن کے ملازمت سے سُبکدوش ہونے (Retirement) پر گریجویٹی فنڈدیتی ہیں، گریجویٹی فنڈ کے نام سے ملازمین کو دی جانے والی یہ رقم، ملازمین کے مقام ومرتبہ کے لحاظ سے کم وبیش ہوتی ہے، اور یہ رقم بطورِ تبرُّع وقدر شناسی دی جاتی ہے، لہٰذا جب تک وہ رقم

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

زکوة کی رقم طویل عرصہ تک روکے رکھنا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: بعض تنظیمیں مستحقین کیلئے زکوٰة اور فطروں کی رقومات جمع کرتی ہیں، اور سال بھر مستحقینِ زکوٰة کو اس جمع کردہ رقم میں سے دیا کرتی ہیں، ان کا یہ عمل قابل تحسین ہی نہیں بلکہ باعثِ اجر وثواب بھی ہے،(۱) البتہ ان تنظیموں کو اس بات کا پورا خیال رکھنا چاہیے کہ آئندہ

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

زکوة کی رقم سے دیئے گئے لحاف وبستر طلباء سے واپس لینا

مسئلہ: کسی شخص نے منتظم مدرسہ کو زکوٰة کی رقم دی ،تاکہ وہ مدرسہ کے طلباء کو لحاف وبستر وغیرہ بنائے، منتظم صاحب نے اس رقم سے لحاف وبستر بنائے اور مستحق طلباء کے مابین تقسیم کردیئے، تو اب یہ لحاف وبستر سالانہ تعطیلات کے موقع پر طلباء سے اس اندیشہ سے واپس نہیں لئے

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

شادی کے لیے زکوة دینا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: اگر کوئی لڑکی مستحق زکوٰة ہے، اور اس کے والدین بھی غریب ہیں، مصارف نکاح کا تحمل نہیں کرسکتے، اوروہ اپنی بچی کی شادی بیاہ کے لئے کسی سے زکوٰة کی رقم طلب کرتے ہیں ، تو صاحب نصاب شخص کے لئے انہیں اپنی زکوٰة کی رقم دینا شرعاً درست ہے،(۱) اب شخص مذکور

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کھیتی باڑی والے شخص کا زکوة لینا

مسئلہ: کسی شخص کے پاس بہت سی کھیتی باڑی کی زمین ہے، جس کی قیمت لاکھوں روپئے ہوتی ہیں، مگر وہ آباد نہیں ہے، اس سے پیداوار نہیں ہوتی ہے، یا ہوتی تو ہے مگر اتنی نہیں ہوتی کہ جس سے اس کی اور اس کے بال بچوں کی سال بھر کی ضرورتیں پوری ہوجائیں،

زکوۃ, زکوۃ کے مصارف سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

 زکوٰة کی رقم سے داماد کواعلیٰ تعلیم دلوانا

مسئلہ: اگر کوئی شخص خود اپنے داماد کو اپنی زکوٰة کی رقم سے اعلیٰ تعلیم دلوانا چاہتا ہے اور داماد صاحب نصاب یعنی ساڑھے باون تولہ چاندی یا اتنی قیمت نقد کا مالک نہیں ہے، اور نہ ہی وہ سید ہے، تو شرعاً یہ جائز ہے، اور اس صورت میں خسر کی زکوٰة بھی ادا

زکوۃ, زکوۃ کے مصارف سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

حقیقی غریب بھائی ، بہن اور بھتیجے وغیرہ کو زکوة

مسئلہ: اپنے حقیقی غریب بھائی ، بہن ، بھتیجے ، بھتیجی ، بھانجہ اور بھانجی کو زکوٰة دینا درست ہی نہیں بلکہ افضل ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الفقه الحنفی فی ثوبه الجدید “ : والأفضل أن یبدأ بأخوته وأخواته ثم أولادهم ثم أعمامه وعماته ثم أخواله وخالاته ثم ذووا أرحامه

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

زکوة کی رقم اشتہارات پر خرچ کرنا

مسئلہ: آج کل بہت سے سماجی اور رفاہی ادارے زکوٰة، چرمہائے قربانی اور دوسرے عطیات جمع کرنے کیلئے ان ہی مدات میں سے بہت سی رقم پبلسٹی اور اشتہارات پر خرچ کرتے ہیں، ان کا یہ عمل شرعاً جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” مشکوة المصابیح “ : عن ابن

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کن لوگوں کو زکوة نہیں دی جا سکتی؟

مسئلہ: اصول یعنی ماں باپ ،دادا ،دادی، نانا ،نانی وغیرہ، اسی طرح فروع یعنی بیٹا، بیٹی ، پوتا ، پوتی ، نواسہ ، نواسی وغیرہ ، ان رشتہ داروں کو زکوٰة نہیں دی جاسکتی، اسی طرح شوہر اپنی بیوی کو اور بیوی اپنے شوہر کوزکوة نہیں دے سکتی،البتہ مالِ زکوٰة کے علاوہ دوسرے مال سے

زکوۃ, زکوۃ کے مصارف سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

زکوة کا بہترین مصرف کیا ہے؟

مسئلہ: زکوٰة کا سب سے بہترین مصرف اپنے دیندار اقرباء ہیں، جب کہ وہ مستحق زکوٰة ہوں، اس کے ساتھ اگر وہ دین میں مشغول ہوں تو اس میں رشتہ داری اور تعلیم دین دونوں کی رعایت ہو سکتی ہے، فساق، فجار، جواری اور شرابی جو نہ نماز پڑھتے ہیں اور نہ روزہ رکھتے ہیں،

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

نابالغ کی جمع شدہ رقم پر زکوة

مسئلہ: کسی آدمی نے اپنے نابالغ لڑکے کے نام سے بینک یا ڈاکخانہ میں روپیہ جمع کیا ، اور وہ روپیہ اسی نابالغ کی ملک ہے، گرچہ وہ روپیہ نصاب یا اس سے زیادہ ہو اس پر زکوٰة واجب نہیں ہے، کیوں کہ وجوب زکوٰة کیلئے بالغ ہونا ضروری ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

زکوۃ, زکوۃ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

باپ کے ساتھ کاروبار میں معاون لڑکوں پر زکوة

مسئلہ: کسی کاروبار میں اصل رقم والد صاحب کی ہے، اس سے تجارت شروع کی گئی، لڑکے بھی اس کاروبار میں والد کے ساتھ کام کرتے ہیں، کسی کو روپیہ کی ضرورت ہو تو اس کی ضرورت کے مطابق اسے روپیہ دیا جاتا ہے، باقی تمام آمدنی تجارت ہی میں لگادی جاتی ہے، تو اس

زکوۃ, سامان تجارت پر زکوۃ واجب ہونے سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

اموال تجارت کی زکوةباعتبار قیمتِ خرید یا فروخت

مسئلہ: تاجروں پر اپنے اموال تجارت کی زکوٰة سال ختم ہونے پر بازاری قیمت کے اعتبار سے واجب ہے، نہ کہ اصل قیمتِ خرید کے اعتبار سے، لہذا اگر تاجر نے بنیت تجارت کوئی پلاٹ پانچ ہزار روپئے میں خریدا تھا، اور آج اس کی مارکیٹ قیمت سات لاکھ روپئے ہیں، تو زکوٰة میں مارکیٹ

زکوۃ, مسائل مهمه, وجوب زکوۃ سے متعلق مسائل

آٹو رکشا یا فور وہیلر کی قیمت پر زکوة

مسئلہ: کسی شخص کے پاس ایک آٹو رکشا یا فوروہیلر گاڑی تھی، جس کو کرایہ پر چلاکر اس کی آمدنی سے اس نے سال بھر میں مزید آٹو یا فور وہیلر گاڑیاں کرایہ پر چلانے کیلئے خریدی، اور آخر سال میں اس کے پاس اس کمائی سے کوئی نقد رقم باقی نہ رہی، یا باقی

زکوۃ, زکوۃ کی ادائیگی سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

شادی کے لیے رکھے گئے زیورات پر زکوة

مسئلہ: بسا اوقات ماں باپ شادی سے پہلے اپنی بچی کیلئے زیورات بناکر رکھتے ہیں ، اگر وہ زیورات لڑکی کی ملک کر دیئے گئے ہیں، اورلڑکی نابالغ ہے تو اس کی زکوٰة نہ لڑکی پر واجب ہے اور نہ والدین پر، لڑکی پر اس لئے نہیں کہ وہ بالغہ نہیں ہے، جب کہ وجوب

زکوۃ, زکوۃ کی ادائیگی سے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مکان بنانے کے لیے جمع کردہ رقم پر زکوة

مسئلہ: کسی شخص نے مکان بنانے کیلئے کوئی رقم جمع کی اور اس جمع شدہ رقم پر سال گذر گیا ، تو اس پر زکوٰة فرض ہوگی، زکوٰة ادا کرے پھر مکان وغیرہ بنالے ، جب تک یہ رقم مکان بنانے میں خرچ نہیں ہوتی ، سال گذرنے پر اس پر زکوٰة واجب ہوتی رہے

اوپر تک سکرول کریں۔