طلاق

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

مطلقہ بائنہ کو ہمدردی کی بنا پر نفقہ دینا

مسئلہ: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، اور وہ عدت گزار کر اس کے نکاح سے باہر ہوگئی، اب وہ عورت پریشان حال ہے، اس کے کھانے پینے، کپڑے لَتّے اور رہنے کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے، نیز اس نے دوسرا نکاح بھی نہیں کیا، کہ ان چیزوں کا انتظام […]

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

بیوی کا والدین کی ملاقات کو جانے کا خرچ

مسئلہ: بیوی والدین سے ہفتے میں ایک مرتبہ، اور دوسرے مَحرَم رشتے داروں سے سال میں ایک مرتبہ، یا علیٰ قدر المراتب؛ عام طور پر جتنے عرصے بعد عورتیں اپنے والدین اورمَحرَم رشتے داروں سے ملتی ہیں، مل سکتی ہے، نیز اگر والدین اور رشتے دار خود ملاقات کے لیے آسکتے ہوں، تو اس صورت

طلاق, طلاق کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

میاں بیوی کا تین فلمیں ایک ساتھ دیکھنے سے طلاق

مسئلہ: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ شادی شدہ شخص اگر اپنی بیوی کے ساتھ تین فلمیں دیکھنے جائے، تو اس کی بیوی نکاح سے نکل جاتی ہے، اُن کی یہ بات درست نہیں ہے، کیوں کہ میاں بیوی کا تین فلمیں ایک ساتھ دیکھنا نکاح کے ختم ہونے کے اسباب میں سے نہیں ہے،

طلاق, طلاق کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ڈرانے یا دھمکانے کی نیت سے طلاق

مسئلہ: اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو مخاطب کرکے ڈرانے دھمکانے کے لیے بھی – طلاق کا صریح لفظ ”طلاق“ کا استعمال کرتا ہے، خواہ اس کی نیت وارادہ طلاق کا نہ ہو، طلاق واقع ہوجائے گی، کیوں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین چیزوں کی سنجیدگی اور ان کا مزاق بھی سنجیدگی ہے“۔ الحجة

طلاق, طلاق کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

نکاح نعمت اور طلاق ضرورت

مسئلہ: نکاح اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس لیے ذرا ذرا سی بات پر طلاق دینا، جب کہ نِباہ اور صلح کی صورتیں موجود ہوں، شرعاً نا پسندیدہ اور عند اللہ مبغوض ہے(۱)، لیکن جب میاں بیوی کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت ہو، اور حقوقِ زوجیت ادا نہ ہورہے ہوں، گھر

طلاق, طلاق کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

طلاق دینے پر شوہر سے رقم کا مطالبہ کرنا

مسئلہ: اسلام میں نکاح ایک پاکیزہ اور مقدس رشتہ ہے ، اور شریعت چاہتی ہے کہ اس رشتہ میں حتی المقدور دوام واستحکام ہو، اس لیے کسی واقعی معتبر سبب کے بغیر مرد کا طلاق دے دینا ، یا عورت کا خلع کا مطالبہ کرنا انتہائی ناپسندیدہ اور مذموم عمل ہے، اس لیے شوہر وبیوی

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

شوہر کی طرف سے مطلقہ مغلظہ کی مالی معاونت

مسئلہ: بسا اوقات میاں بیوی کے آپسی جھگڑے میں مرد غصہ کی حالت میں اپنی بیوی کو تین طلاق دے دیتا ہے، اور اب بدونِ حلالہ دو بارہ نکاح کی کوئی گنجائش نہیں ہوتی، جب کہ ایک غیرت مند عورت حلالہ کو کسی بھی طرح پسند نہیں کرتی، اور اس کا کوئی سہارا بھی نہیں

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بیوہ عورت کی چوڑیاں توڑنا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: بعض علاقوں میں یہ رسم ہے کہ جب کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجاتا ہے، تو عورتیں اُس کے ہاتھوں کی چوڑیاں توڑدیتی ہیں، اگر یہ چوڑیوں کا توڑنا کسی غلط عقیدے کی بنیاد پر ہے، تو یہ ممنوع ہے۔(۱) البتہ عدتِ وفات میں عورت کے لیے زینت وزیبائش ، بناوٴ سنگھار کرنا

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

نفقہ کی مقدارشرعاً مقرر نہیں ہے۔

مسئلہ: جس مطلقہ کا نفقہ شریعت نے اس کے شوہر کے ذمہ لازم کیا ہے، اس کی مقدار شریعت نے مقرر نہیں کی، کیوں کہ زمان ومکان کے اختلاف سے اجناس (چیزوں) کی قیمتوں میں کافی تفاوت ہوتا ہے، لہذا نفقہ کی مقدار زمان ومکان کا لحاظ کرتے ہوئے باہمی مصالحت یا جماعت کے مشورہ

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

شوہر کی اجازت کے بغیر میکے چلی جانے پر نفقہ

مسئلہ: اگر مطلقہ عورت زمانہٴ عدت میں اپنے شوہر کے گھر نہیں رہی ، اور اس کی اجازت ومرضی کے بغیر اپنے والدین کے گھر پر چلی گئی، تو شوہر کے ذمہ نفقہٴ عدت لازم نہیں ہے،(۱) اور اگر شوہر کی اجازت ومرضی سے چلی گئی تو شوہر کے ذمہ نفقہٴ عدت لازم تو ہوگا،(۲)

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

عدتِ وفات میں عورت کا نفقہ

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جس طرح عدتِ طلاق میں عورت نفقہ کی مستحق ہوتی ہے، ایسے ہی عدتِ وفات میں بھی شوہر کے چھوڑے ہوئے مال میں نفقہ کی مستحق ہوگی، جب کہ ان کا یہ خیال غلط ہے، کیوں کہ نفقہ حقِ مہر کی طرح محض عقد سے یکبارگی لازم

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

دورانِ عدت عورت کی خوراک پوشاک اور رہائش

مسئلہ: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی ، خواہ یہ طلاق رجعی ہو یا بائن، بہر دو صورت عدتِ طلاق کے دوران عورت کی خوراک، پوشاک اور رہائش کے جملہ اخراجات خاوند کے ذمہ لازم ہوں گے،(۱) شوہر پر مطلقہ کے اخراجات کے لازم ہونے کی تین وجوہات ہیں: (۱)عدت کے دوران

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا عدت میں شیمپو استعمال کرسکتی ہے؟

مسئلہ: بعض عورتیں اپنے شوہر کی عدتِ وفات میں یا تین طلاقوں کی عدت میں سرسے جووٴں کو ختم کرنے کیلئے خوشبودار شیمپووغیرہ استعمال کرتی ہیں، ان کا یہ عمل شرعاً درست نہیں ہے، کیوں کہ معتدہ کیلئے زیب وزینت کا اختیار کرنا اور بدن یا کپڑوں میں خوشبودار چیزوں کا استعمال منع ہے، تاہم

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا عورت عدتِ وفات میں زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے؟!

مسئلہ: جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہو، اس کیلئے چوڑیاں پہننا جائز نہیں ہے، اگر پہلے سے ہاتھوں میں ہوں تو ان کا اتارنا لازم ہے، کیوں کہ جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے، اس کیلئے چار ماہ دس دن، زیب وزینت اور بناوٴ سنگھار کرنا حرام ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عدت طلاق کا عدتِ وفات میں بدل جانا

مسئلہ: اگر کسی عورت کے شوہر نے اس کو ایک یا دو طلاقِ رجعی دی، اور عدتِ طلاق کے دوران ہی اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا، تو اس مطلقہ عورت کی عدت ، عدتِ طلاق سے عدتِ وفات میں تبدیل ہوجائے گی، یعنی اب وہ عدتِ طلاق کی بجائے از سرِ نو چارماہ دس

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عورت کو اطلاع کے بغیر اس کی عدت کاگذر جانا

مسئلہ: اگر کسی عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دیدی یا اس کا انتقال ہوگیا، اور عورت کو اس کا علم نہیں ہوا، اور طلاق یا وفات کی عدت گذر گئی تب بھی اس عورت کی عدت ختم ہوجائیگی، کیوں کہ عدت طلاق یا عدت وفات شوہر کے طلاق دینے یا وفات پانے کے

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

معتدہ کا دوسرے مکان یا صحن میں نکلنا

مسئلہ: معتدہ عورت کا دوسرے مکان میں یا ایسے صحن میں جو ملک کے اعتبار سے مشترک ہو، جانا جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس عورت کے شوہر کی ملک میں ایسا مکان ہو، جو چند کمروں اور صحن پر مشتمل ہو، تو معتدہ کیلئے جائز ہوگا، جس کمرے میں چاہے جا سکتی ہے۔ الحجة

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا معتدہ کا دواخانہ جانا درست ہے؟

مسئلہ: اگر کوئی عورت طلاق یا وفات کی عدت گذار رہی تھی، اور دوران عدت وہ بیمار ہوگئی، تو دوا وعلاج کیلئے ڈاکٹر کو گھر ہی پر بلا لیا جائے، البتہ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو اور کوئی مسلمان دیندار تجربہ کار ڈاکٹر یا حکیم ہسپتال میں داخل کرکے دوا وعلاج کا مشورہ دے، اور

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا معتدہ کا ووٹنگ کے لیے نکلنا شرعاً درست ہے؟

مسئلہ: جو عورت طلاق یا وفات کی عدت گذار رہی ہے، اس کیلئے ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، کیو ں کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنا ایسی ضرورت نہیں ہے، جس کی وجہ سے عدت میں عورت کو نکلنے کی اجازت دی جائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ”

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

معتدہ کا تنخواہ لینے کے لیے نکلنا

مسئلہ: عورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد زمانہ عدت میں اس کی باقی تنخواہ یا فنڈ کی رقم لینے کیلئے دفتر جاسکتی ہے، بشرطیکہ اس کے گئے بغیر یہ تنخواہ یا فنڈ کی رقم ملنا دشوار ہو، اور کام ہوجانے پر جلد واپس آجائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” البحر الرائق

اوپر تک سکرول کریں۔