عدت اور سوگ کے متعلق مسائل

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بیوہ عورت کی چوڑیاں توڑنا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: بعض علاقوں میں یہ رسم ہے کہ جب کسی عورت کے شوہر کا انتقال ہوجاتا ہے، تو عورتیں اُس کے ہاتھوں کی چوڑیاں توڑدیتی ہیں، اگر یہ چوڑیوں کا توڑنا کسی غلط عقیدے کی بنیاد پر ہے، تو یہ ممنوع ہے۔(۱) البتہ عدتِ وفات میں عورت کے لیے زینت وزیبائش ، بناوٴ سنگھار کرنا […]

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

دورانِ عدت عورت کی خوراک پوشاک اور رہائش

مسئلہ: اگر کسی شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی ، خواہ یہ طلاق رجعی ہو یا بائن، بہر دو صورت عدتِ طلاق کے دوران عورت کی خوراک، پوشاک اور رہائش کے جملہ اخراجات خاوند کے ذمہ لازم ہوں گے،(۱) شوہر پر مطلقہ کے اخراجات کے لازم ہونے کی تین وجوہات ہیں: (۱)عدت کے دوران

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا عدت میں شیمپو استعمال کرسکتی ہے؟

مسئلہ: بعض عورتیں اپنے شوہر کی عدتِ وفات میں یا تین طلاقوں کی عدت میں سرسے جووٴں کو ختم کرنے کیلئے خوشبودار شیمپووغیرہ استعمال کرتی ہیں، ان کا یہ عمل شرعاً درست نہیں ہے، کیوں کہ معتدہ کیلئے زیب وزینت کا اختیار کرنا اور بدن یا کپڑوں میں خوشبودار چیزوں کا استعمال منع ہے، تاہم

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا عورت عدتِ وفات میں زیب وزینت اختیار کرسکتی ہے؟!

مسئلہ: جس عورت کے شوہر کا انتقال ہوگیا ہو، اس کیلئے چوڑیاں پہننا جائز نہیں ہے، اگر پہلے سے ہاتھوں میں ہوں تو ان کا اتارنا لازم ہے، کیوں کہ جس عورت کا شوہر فوت ہوجائے، اس کیلئے چار ماہ دس دن، زیب وزینت اور بناوٴ سنگھار کرنا حرام ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عدت طلاق کا عدتِ وفات میں بدل جانا

مسئلہ: اگر کسی عورت کے شوہر نے اس کو ایک یا دو طلاقِ رجعی دی، اور عدتِ طلاق کے دوران ہی اس کے شوہر کا انتقال ہوگیا، تو اس مطلقہ عورت کی عدت ، عدتِ طلاق سے عدتِ وفات میں تبدیل ہوجائے گی، یعنی اب وہ عدتِ طلاق کی بجائے از سرِ نو چارماہ دس

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عورت کو اطلاع کے بغیر اس کی عدت کاگذر جانا

مسئلہ: اگر کسی عورت کو اس کے شوہر نے طلاق دیدی یا اس کا انتقال ہوگیا، اور عورت کو اس کا علم نہیں ہوا، اور طلاق یا وفات کی عدت گذر گئی تب بھی اس عورت کی عدت ختم ہوجائیگی، کیوں کہ عدت طلاق یا عدت وفات شوہر کے طلاق دینے یا وفات پانے کے

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

معتدہ کا دوسرے مکان یا صحن میں نکلنا

مسئلہ: معتدہ عورت کا دوسرے مکان میں یا ایسے صحن میں جو ملک کے اعتبار سے مشترک ہو، جانا جائز نہیں ہے، البتہ اگر اس عورت کے شوہر کی ملک میں ایسا مکان ہو، جو چند کمروں اور صحن پر مشتمل ہو، تو معتدہ کیلئے جائز ہوگا، جس کمرے میں چاہے جا سکتی ہے۔ الحجة

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا معتدہ کا دواخانہ جانا درست ہے؟

مسئلہ: اگر کوئی عورت طلاق یا وفات کی عدت گذار رہی تھی، اور دوران عدت وہ بیمار ہوگئی، تو دوا وعلاج کیلئے ڈاکٹر کو گھر ہی پر بلا لیا جائے، البتہ اگر طبیعت زیادہ خراب ہو اور کوئی مسلمان دیندار تجربہ کار ڈاکٹر یا حکیم ہسپتال میں داخل کرکے دوا وعلاج کا مشورہ دے، اور

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کیا معتدہ کا ووٹنگ کے لیے نکلنا شرعاً درست ہے؟

مسئلہ: جو عورت طلاق یا وفات کی عدت گذار رہی ہے، اس کیلئے ووٹ ڈالنے کیلئے گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہے، کیو ں کہ الیکشن میں ووٹ ڈالنا ایسی ضرورت نہیں ہے، جس کی وجہ سے عدت میں عورت کو نکلنے کی اجازت دی جائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ”

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

معتدہ کا تنخواہ لینے کے لیے نکلنا

مسئلہ: عورت اپنے شوہر کے انتقال کے بعد زمانہ عدت میں اس کی باقی تنخواہ یا فنڈ کی رقم لینے کیلئے دفتر جاسکتی ہے، بشرطیکہ اس کے گئے بغیر یہ تنخواہ یا فنڈ کی رقم ملنا دشوار ہو، اور کام ہوجانے پر جلد واپس آجائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” البحر الرائق

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عدتِ وفات ختم ہونے پر عورت کو نیا جوڑا دینا

مسئلہ: جب کسی عورت کی عدتِ وفات ختم ہوجاتی ہے، تو اس کے عزیز ورشتہ دار اس کو نیا جوڑا یا انگوٹھی وغیرہ دینا ضروری خیال کرتے ہیں، جب کہ شرعاً اس کی کوئی اصل وبنیاد نہیں ہے،(۱) ہاں! اگر یہ چیزیں جذبہٴ ہمدردی وخیر خواہی کے اظہار کیلئے دی جارہی ہیں، تو اس کیلئے

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عدت، طلاق کے بعد معتبر ہوتی ہے، اس سے پہلے نہیں

مسئلہ: بسا اوقات نکا ح کے بعد میاں بیوی کچھ دن یا مہینے ساتھ میں رہتے ہیں، پھر دونوں میں کسی بات پر اَن بَن ہونے کی وجہ سے عورت ناراض ہوکر اپنے والدین کے گھر بیٹھ جاتی ہے، اور اس طرح ایک لمبا عرصہ (مثلاً دو تین سال) گذر جاتا ہے، اور دونوں کے

طلاق, عدت اور سوگ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

میت پر سوگ اور تعزیت کا حکم شرعی کیا ہے؟

مسئلہ: شوہر کے سوا کسی دوسرے کے مرنے پر تین دن سے زیادہ سوگ منانا جائز نہیں ہے،(۱) اسی طرح تعزیت کی شرعی مدت تین دن ہے، البتہ جو شخص بر وقت حاضر نہ ہوسکا اوربعد میں آیا تو وہ تین دن گذر جانے کے بعد بھی تعزیت کرسکتا ہے، بار بار تعزیت کرنا مکروہ

اوپر تک سکرول کریں۔