وضو کے متفرق مسائل

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

محدِثْ کا صف سے نکلنے کا طریقہ کیا ہوگا؟

مسئلہ: اگر نماز کی حالت میں کسی شخص کا وُضو ٹوٹ جائے ، تو وہ باہر جاکر وضو کرلے، پھر وضو کے بعد اُسے اختیار ہے، خواہ جس قدر نماز پڑھ چکا اسی پر بِناء کرے، یا از سرِ نو نماز پڑھے، از سرِ نو پڑھنا بہتر ہے، کیوں کہ بِناء کے مسائل بہت باریک […]

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

غسل کے شروع میں وضوکرنا

مسئلہ: غسل کے شروع میں باقاعدہ وضو کرلینا سنت ہے، لیکن اگر کسی نے غسل سے پہلے وضو نہیں کیا، تو غسل کے ضمن میں اس کا وضو بھی ہوجائے گا، کیوں کہ غسل میں جسم کے ساتھ پورے اعضاء وضو بھی دُھل جاتے ہیں، لہٰذا غسل کے بعد مستقل وضو کی ضرورت نہیں، اس

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

سگریٹ نوشی ناقضِ وضو ہے یا نہیں؟

مسئلہ: مطلقًا سگریٹ نوشی ؛ اگر اس میں کسی قسم کی نشہ آور چیز کی آمیزش نہ بھی ہو، تب بھی مال کو ضائع کرنے، فضول خرچی کو شامل ہونے ، اور منہ میں ایسی بدبو کے پیدا ہونے کی وجہ سے کہ اس سے دوسرے لوگ نفرت کرتے ہیں- مکروہ ہے، اس لیے عام

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

نامحرم کو دیکھنے سے وضو نہیں ٹوٹتا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ وضو کرنے کے بعد نامحرم کو دیکھنے یا بات چیت کرنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے، اُن کا یہ خیال غلط ہے، صحیح بات یہ ہے کہ کسی نامحرم کو دیکھنے، یا اُس سے بات چیت کرنے سے وضو نہیں ٹوٹتا(۱)، البتہ غیر محرم کو قصدًا دیکھنا

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

بالوں پر ” جیل کریم“ ہوتے ہوئے مسح

مسئلہ: آج کل بالوں پر لگانے کے لیے ا یک کریم بنام” جیل کریم“ مارکیٹ میں دستیاب ہے، وہ بالوں کے ظاہر تک پانی پہنچنے سے مانع نہیں ہوتی، کیوں کہ لگانے کے بعد وہ تیل کی طرح ہوجاتی ہے، اس لیے اس کے ہوتے ہوئے سرکے بالوں کا مسح بلاشبہ درست ہوگا۔ الحجة علی

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

ووٹر کی انگشت پر روشنائی مانع وضوہے یانہیں؟

مسئلہ: ووٹنگ کے وقت حکومتی انتخابی عملہ ووٹر کی انگشت پر روشنائی لگاتا ہے، تاکہ ووٹر دھوکہ دے کر دوبارہ ووٹ نہ ڈال سکیں، انگشت پر لگائی جانے والی یہ روشنائی دھونے پر بھی آسانی سے نہیں نکلتی، بلکہ کئی دنوں تک باقی رہتی ہے، اس کے انگلی پر لگے رہنے کی حالت میں وضو

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

پیروں کے شگاف میں پانی پہنچانا

مسئلہ: سردی کے موسم میں ہاتھ پاوٴں کے اندر شگاف پڑجاتے ہیں، ایسی حالت میں اگر یہ دوائی وغیرہ سے بھر دیئے جائیں، اور وضو کرتے وقت اُن کے اندر پانی پہنچنے سے نقصان کا خطرہ ہو تو ایسی صورت میں ہاتھ پاوٴں کی جلد پر صرف پانی کا بہانا کافی رہے گا، ان شگافوں

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

دھوپ میں گرم ہوئے پانی سے وضو اور غسل کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ جو پانی دھوپ میں گرم ہوگیا ہو، اُس سے وضو اور غسل کرنا صحیح نہیں ہے، اُن کا یہ خیال درست نہیں ہے، کیوں کہ عند الاحناف دھوپ سے گرم پانی کے استعمال کی کراہت مختلَف فیہ ہے، اور راجح قول مکروہِ تنزیہی کا ہے، یہ کراہت

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

کھڑے ہوکر وضو کرنا

مسئلہ: بعض لوگ کھڑے ہوکر وضو کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں ، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ کھڑے ہوکر وضو کرنا مکروہ نہیں ، بلکہ خلافِ ادب ہے، کیوں کہ فقہاء کرام نے بلند جگہ پر بیٹھ کر وضو کرنے کو آدابِ وضو میں شمار کیا ہے(۱)، اور ادب کی مخالفت سے کراہت

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

وضوکرنے والے کو سلام کرنا

مسئلہ: اگر کوئی شخص وضو کرتے وقت وضو کی دعائیں بھی پڑھ رہا ہو، تو بہتر یہ ہے کہ نہ اسے سلام کیا جائے اور نہ وہ سلام کا جواب دے، اور نہ ہی دنیوی باتیں کریں، بلکہ وضو کی دعائیں پڑھیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفقه الإسلامي وأدلته “ :

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

کنٹیکٹ لینسیز لگا کر وضو اور غسل کرنا

مسئلہ: آج کل چشمہ کی بجائے کنٹیکٹ لینسیز کا استعمال بہت عام ہوچکا ہے، یہ پلاسٹک کی گول شکل میں ہوتا ہے، جو آنکھ کے گول کالے حصے کو ڈھانپ لیتا ہے، بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ آنکھ میں لینسیز کے موجودگی کے دوران اگر وضو یا غسل کیا جائے، تو وضو اور

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

جراثیم کش پاؤڈر ڈالے ہوئے پانی سے وضو

مسئلہ: بسا اوقات پانی کے جراثیم مارنے کے لیے ،پانی میں جراثیم کش پاوٴڈر ڈالا جاتا ہے، جس کی وجہ سے پانی میں رِقَّت اور سیلان تو باقی رہتا ہے، لیکن اس کا رنگ، بو اور مزہ میں فرق آجاتا ہے، اس طرح کے پانی سے وضو کرنا جائز ہے، کیوں کہ جب پانی میں

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

مدارس ومکاتب کے چھوٹے بچوں کو وضو کا مکلف بنانا

مسئلہ: مدارس اور مکاتب میں بہت سے چھوٹے اور نابالغ بچے ناظرہ قرآن کریم اور حفظِ کلام پاک کے درجات میں داخل ہوتے ہیں، ابھی وہ شریعت کے مکلف نہیں ہیں، نیز انہیں قرآن کریم باوضو چھونے کا مکلف وپابند بنانے میں ان کے لیے بڑا حرج ہے، اور بلوغت تک تاخیر میں تقلیلِ حفظ

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

سونا، چاندی یا سیمنٹ سے پرکیے ہوئے دانتوں میں پانی پہنچانا

مسئلہ: دانتوں کے اندر خرابی کی وجہ سے سوراخ ہوجاتے ہیں، اور اس میں غذا کے ذرات داخل ہوکر تکلیف اور درد کا موجب بن جاتے ہیں، اس سے بچنے کیلئے ڈاکٹر بطور علاج سونا، چاندی، سیسہ یا سیمنٹ وغیرہ سے ان سوراخوں کو پُر کردیتے ہیں، تاکہ غذا کے ذرات داخل نہ ہوں، اورو

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

آنکھوں سے پانی کے نلکنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

مسئلہ: اگر کسی کی آنکھوں سے، تیز روشنی، دھوپ کی تپش، سرمہ لگانے، نماز میں کھانسی روکنے، نزلہ یا رونے کی وجہ سے پانی بہے، تو اس سے وضو نہیں ٹوٹتا ہے، کیوں کہ یہ پاک ہے،(۱) اور اگر کسی شخص کی آنکھ دکھنے میں پانی نکلتا ہے، تو بعض نے اسے نجس قرار دے

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

چھوٹے بچے کا پیشاب پاخانہ دھلانے سے وضو نہیں ٹوٹتا

مسئلہ: بعض عورتیں باوضو ہونے کی حالت میں اپنے چھوٹے بچے کا پیشاب پاخانہ دھلانے پر یہ خیال کرتی ہیں کہ ان کے اس عمل سے خود ان کا وضو بھی ٹوٹ گیا، جبکہ یہ خیال صحیح نہیں ہے، کیوں کہ وضو کے ٹوٹنے کیلئے نواقضِ وضو میں سے کسی ناقض کا پایا جانا ضروری

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

مصنوعی دانتوں کی صورت میں وضو اور غسل کا حکم

مسئلہ: بسا اوقات لوگ مصنوعی دانت استعمال کرتے ہیں ،عام طور پر ا ن دانتوں کی دوقسمیں ہو تی ہیں: قسمِ اول: …یہ دانت اس طرح فٹ ہوتے ہیں کہ بلا مشقتِ شدیدہ ان کو نکالنا ممکن نہیں ہوتا، ان دانتوں کا حکمِ حقیقی دانتوں کا حکم ہے یعنی وضوء میں ان تک پانی پہنچانا

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

اعضاء وضو وغسل پر کلر پینٹ، فی وی کوئک وغیرہ لگ جائے تو وضو ہوگا یا نہیں؟

مسئلہ: اگراعضاء وضووغسل وغیرہ پر پینٹ(Paint)،فیی وی کوک(Fevikwik)یا گو ندو غیرہ لگ جائے، جو و ضو اور غسل میں پانی پہونچنے کے لیے مانع ہو تو اس صورت میں وضو اور غسل نہیں ہوگااوراس سے غفلت کی بنا پر جو نماز اداکی جائے گی وہ نماز نہیں ہوگی، جب تک کہ اس چیز کوجدا کرکے

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

موبائل کی چیپ (Chip) ، کیسٹ ، سی ڈی یا ڈی وی ڈی وغیرہ کو بلاوضو چھونا

مسئلہ: وہ کیسٹیں،سی ڈیز اور موبائل کی چیپ (Chip)جن میں قرآنی آیات اور سورتوںکو محفوظ کیا جاتا ہے اس کو بے وضو چھونا جائز ہے، البتہ بعض فقہاء عصر بے وضو چھونے کو خلافِ ادب قرار دیتے ہیں، کیوںکہ ان میں محض قرآن کریم کی آیتو ں اور سورتوں کی آواز ہوتی ہے اور آوازِ

طهارت, مسائل مهمه, وضو کے متعلق مسائل, وضو کے متفرق مسائل

کیا گلوکوز چڑھانا ناقضِ وضو ہے؟

مسئلہ: بسا اوقات مریض کو گلوکوز کی بوتل چڑھائی جاتی ہے ، اگر گلوکوز چڑھاتے وقت سرنج کی نلکی میں اس قدر خون نکل آئے کہ اگر وہ سرنج میں نہ ہوتا توبہہ جاتا ، تو اس صورت میں وضو ٹوٹ جائے گا، اور اگر اس قدر نہ ہوتو وضو نہیں ٹوٹے گا۔ الحجة علی

اوپر تک سکرول کریں۔