قربانی

قربانی, قربانی کی کھال کے مصرف کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

چرم قربانی کی خرید وفروخت میں شرط

مسئلہ: اہلِ مدارس قربانی کے دنوں میں چرم قربانی جمع کرتے ہیں، پھر انہیں فروخت کرکے اس کی قیمت مستحق طلبہ پر خرچ کرتے ہیں، بعض ذمہ دارانِ مدرسہ جب چرم کے بیوپاری سے معاملہ کرتے ہیں، تو یہ شرط لگاتے ہیں کہ آج دس تاریخ کو جس قیمت پر آپ ہمارے چرم خرید رہے […]

قربانی, قربانی کے جانور کی عمر, قربانی کے لیے افضل ،جائز وناجائز جانور کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

ایک سال سے کم عمر والے بکرے کی قربانی

مسئلہ: بکرا یا بکری کی قربانی درست ہونے کے لیے اُن کا سال بھر کا ہونا ضروری ہے، اگر سال بھر سے ایک دن بھی کم ہوگا، تو ان کی قربانی درست نہیں ہوگی، اِس سے یہ بات معلوم ہوئی کہ جو بکرا -۱۱/ ذی الحجہ کو پیدا ہوا تو آئندہ سال ۱۲/ ذی الحجہ

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کان چِرے ہوئے جانور کی قربانی کرنا کیا درست ہے؟

مسئلہ: اگر جانور کے کان تو درست ہوں، لیکن کان کو چیر کر دو حصے کررکھے ہوں، تو اس کی قربانی درست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” بدائع الصنائع “ : وتجزئ الشرقاء، وهي مشقوقة الأذن طولا، وما روی أن رسول الله ﷺ نهی أن یضحی بالشرقاء والخرقاء والمقابلة والمدابرة ۔۔۔۔

قربانی, قربانی کے گوشت کی تقسیم ،مصرف اور بیع کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

حق الخدمت کے طور پر قربانی کا گوشت

مسئلہ: بعض علاقوں میں یہ رواج ہے کہ قصائی، نائی ، دھوبی اور بھنگی وغیرہ قربانی کا گوشت حق الخدمت کہہ کر مانگتے ہیں، اور نہ دینے پر ناراض ہوتے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ اُن کا حق الخدمت مار لیا گیا، اُن لوگوں کا حق الخدمت کے طور پر قربانی کا گوشت مانگنا

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بھینگی آنکھ والے جانور کی قربانی

مسئلہ: بھینگی آنکھ والے جانور کی قربانی جائز ودرست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفتاوی الهندیة “ : والحولاء تجزئ وهي التي في عینها حول۔(۲۹۸/۵، البحر الرائق: ۳۲۳/۸، کتاب الأضحیة، رد المحتار: ۴۷۰/۹، کتاب الأضحیة)

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کی ہڈیاں نمک کے عوض

مسئلہ: بعض لوگ قربانی کے جانور کی ہڈیاں نمک کے عوض فروخت کرتے ہیں، ہڈیوں کی یہ بیع جائز تو ہے، مگر اس کے عوض جو نمک لیا گیا وہ یا اس کی قیمت کا صدقہ کرنا لازم ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” المبسوط للسرخسي “ : کما یکره له أن

قربانی, قربانی کے گوشت کی تقسیم ،مصرف اور بیع کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کا گوشت اہل وعیال کے لیے

مسئلہ: قربانی کے گوشت کا ایک تہائی حصہ غرباء ومساکین کو صدقہ کرنا مستحب ہے(۱)، لیکن اگر کوئی شخص عیال دار اور قبیلہ دار ہے، تواس کے لیے بہتر یہی ہے کہ تمام گوشت اپنے اہل وعیال کے لیے رہنے دے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” بدائع الصنائع “ : الأفضل

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جانور میں حصہ لینے والے تمام افراد پر بسم اللہ

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ایک بڑے جانور میں جتنے افراد شریک ہوں گے، تمام افراد کے لیے جانور کو ذبح کرتے وقت ”بسم اللہ“ کہنا ضروری ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ جانور میں حصہ لینے والے تمام افراد پر ” بسم اللہ“ پڑھنا ضروری نہیں ہے، صرف ذبح

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بوقت ذبح بسم اللہ کے ساتھ اللہ اکبر

مسئلہ: بعض لوگ بوقت ذبح ” بسم اللہ“ کے ساتھ ” اللہ اکبر“ کہنا بھی ضروری سمجھتے ہیں، جب کہ ذبح کے وقت صرف ” بسم اللہ “ کہنا بھی کافی ہے(۱)، البتہ ” بسم اللہ اللہ اکبر“ دونوں کہنا سنت ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” الفتاوی الهندیة “ :

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ایصالِ ثواب کے لیے قربانی

مسئلہ: بعض لوگ اپنی واجب قربانی کی ادائیگی کے ساتھ اپنے مُردوں کو ثواب پہنچانے کے لیے بھی قربانی کرتے ہیں، ان کا اپنے مُردوں کو ثواب پہنچانے کی غرض سے قربانی کرنا جائز ودرست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : وإن مات أحد السبعة المشترکین

قربانی, قربانی میں شرکت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

اجتماعی قربانی میں رقم بچ جائے

مسئلہ: اگر اجتماعی قربانی میں قربانی کرنے کے بعد کچھ رقم بچ جائے، تو اجتماعی قربانی کا انتظام کرنے والے اداروں پر بچی ہوئی زائد رقم کا واپس کرنا لازم ہوگا(۱)، البتہ اگر قربانی کا انتظام کرنے والے ادارے اجرت کے طور پر کچھ لینا چاہیں، تو ابتدا ہی سے متعین کرکے لے سکتے ہیں،

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کا جانور مرجائے

مسئلہ: اگر کوئی شخص قربانی کے لیے جانور خریدے، اور قربانی سے پہلے جانور مرجائے، تو اگر جانور خریدنے والا مالدار ہے، تو اس پر دوسرا جانور خریدکر اس کی قربانی کرنا لازم ہوگا، اور اگر وہ غریب ہے تو اس کے ذمہ دوسرا جانور خرید کر قربانی کرنا لازم نہیں ہوگا۔ الحجة علی ما

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جانور کی قیمت ادھار رکھ کر قربانی

مسئلہ: بعض لوگ قیمت ادھار رکھ کر جانور لیتے ہیں، اور اس کی قربانی کرتے ہیں، ان کا اس طرح سے قربانی کرنا جائز ودرست ہے، کیوں کہ قیمت ادھار رکھ کر جانور لینے سے ملکیت ثابت ہوجاتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الهدایة “ : ویجوز البیع بثمن حال وموٴجل

قربانی, قربانی کے دن ،وقت اور قضا کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

تین دن سے زیادہ قربانی کا گوشت رکھنا

مسئلہ: تین دن سے زیادہ قربانی کے جانور کا گوشت اپنے پاس رکھنا اور اس کے بعد اسے کھاتے رہنا جائز اور درست ہے، ایک خاص مصلحت کی وجہ سے نبی ٴ کریم ﷺ نے صرف ایک سال کے لیے تین دن سے زائد قربانی کا گوشت رکھنے سے منع فرمایا تھا، وہ مصلحت یہ

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کی اوجھڑی

مسئلہ: قربانی کے جانور کی اوجھڑی کھانا درست ہے، کیوں کہ اوجھڑی جانور کے اُن سات اعضاء میں داخل نہیں ، جن کا کھانا جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” بدائع الصنائع “ : وأما بیان ما یحرم أکله من أجزاء الحیوان المأکول، فالذي یحرم أکله منه سبعة: الدم المسفوح

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ذبح کرنے کے بعد زندہ بچہ نکلا

مسئلہ: اگر قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے بعداس کے پیٹ سے زندہ بچہ نکل آئے ، تو شرعاً اسے بھی ذبح کرنے کا حکم ہے(۱)، لیکن اگر کسی شخص نے اس بچہ کو ذبح کرنے کے بجائے پال لیا، اور اس کے بڑے ہونے پر، اپنے اوپر واجب قربانی میں اس کو ذبح

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بھینس کی قربانی

مسئلہ: بعض حضرات یہ خیال کرتے ہیں کہ بھینس کی قربانی درست نہیں ہے، ان کا یہ خیال غلط ہے، کیوں کہ شریعتِ مقدسہ میں تین قسم کے جانوروں کی قربانی کرنا جائز ہے، اور فقہاء کرام نے ان تین قسموں میں گائے کے ساتھ بھینس کو بھی شمار کیا ہے۔ الحجة علی ما قلنا

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جرسی گائے وبیل کی قربانی

مسئلہ: جرسی گائے وبیل کی پیدائش فطری طریقہ یعنی نر ومادہ کے اختلاط سے نہیں ہوتی، مگر چونکہ ان کی ولادت گائے ہی سے ہوتی ہے، اس لیے ان کا کھانا حلال ہے، اور ان کی قربانی کرنا بھی جائز ہے، البتہ قربانی ایک عظیم عبادت ہے، اور اس کے لیے جب غیر مشتبہ جانور

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

دانت گھسے ہوئے جانور کی قربانی

مسئلہ: جس جانور کی عمر زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کے سارے دانت گرگئے ہوں، یا گھِس گھِس کر مسوڑھوں سے جا ملے ہوں، لیکن وہ گھاس کھانے پر قادر ہے، تو اس کی قربانی درست ہے، اور اگر گھاس کھانے پر قادر نہیں ہے، تو اس کی قربانی جائز نہیں ہے۔ الحجة علی

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

لوہے سے داغ دیئے گئے جانور کی قربانی

مسئلہ: جس جانورکی ران یا اور کسی عضو پر لوہے سے داغ دیا ہوا ہو، تو اس کی قربانی جائز ہے(۱)، مگر بہتر یہ ہے کہ قربانی کے لیے ایسے جانور کا انتخاب کیا جائے، جس میں کوئی ظاہری عیب بھی نہ ہو۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” الهندیة “ :

اوپر تک سکرول کریں۔