قربانی کے متعلق متفرق مسائل

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کی ہڈیاں نمک کے عوض

مسئلہ: بعض لوگ قربانی کے جانور کی ہڈیاں نمک کے عوض فروخت کرتے ہیں، ہڈیوں کی یہ بیع جائز تو ہے، مگر اس کے عوض جو نمک لیا گیا وہ یا اس کی قیمت کا صدقہ کرنا لازم ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” المبسوط للسرخسي “ : کما یکره له أن […]

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جانور میں حصہ لینے والے تمام افراد پر بسم اللہ

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ ایک بڑے جانور میں جتنے افراد شریک ہوں گے، تمام افراد کے لیے جانور کو ذبح کرتے وقت ”بسم اللہ“ کہنا ضروری ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ جانور میں حصہ لینے والے تمام افراد پر ” بسم اللہ“ پڑھنا ضروری نہیں ہے، صرف ذبح

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بوقت ذبح بسم اللہ کے ساتھ اللہ اکبر

مسئلہ: بعض لوگ بوقت ذبح ” بسم اللہ“ کے ساتھ ” اللہ اکبر“ کہنا بھی ضروری سمجھتے ہیں، جب کہ ذبح کے وقت صرف ” بسم اللہ “ کہنا بھی کافی ہے(۱)، البتہ ” بسم اللہ اللہ اکبر“ دونوں کہنا سنت ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” الفتاوی الهندیة “ :

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ایصالِ ثواب کے لیے قربانی

مسئلہ: بعض لوگ اپنی واجب قربانی کی ادائیگی کے ساتھ اپنے مُردوں کو ثواب پہنچانے کے لیے بھی قربانی کرتے ہیں، ان کا اپنے مُردوں کو ثواب پہنچانے کی غرض سے قربانی کرنا جائز ودرست ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : وإن مات أحد السبعة المشترکین

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کا جانور مرجائے

مسئلہ: اگر کوئی شخص قربانی کے لیے جانور خریدے، اور قربانی سے پہلے جانور مرجائے، تو اگر جانور خریدنے والا مالدار ہے، تو اس پر دوسرا جانور خریدکر اس کی قربانی کرنا لازم ہوگا، اور اگر وہ غریب ہے تو اس کے ذمہ دوسرا جانور خرید کر قربانی کرنا لازم نہیں ہوگا۔ الحجة علی ما

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جانور کی قیمت ادھار رکھ کر قربانی

مسئلہ: بعض لوگ قیمت ادھار رکھ کر جانور لیتے ہیں، اور اس کی قربانی کرتے ہیں، ان کا اس طرح سے قربانی کرنا جائز ودرست ہے، کیوں کہ قیمت ادھار رکھ کر جانور لینے سے ملکیت ثابت ہوجاتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الهدایة “ : ویجوز البیع بثمن حال وموٴجل

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کی اوجھڑی

مسئلہ: قربانی کے جانور کی اوجھڑی کھانا درست ہے، کیوں کہ اوجھڑی جانور کے اُن سات اعضاء میں داخل نہیں ، جن کا کھانا جائز نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” بدائع الصنائع “ : وأما بیان ما یحرم أکله من أجزاء الحیوان المأکول، فالذي یحرم أکله منه سبعة: الدم المسفوح

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ذبح کرنے کے بعد زندہ بچہ نکلا

مسئلہ: اگر قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے بعداس کے پیٹ سے زندہ بچہ نکل آئے ، تو شرعاً اسے بھی ذبح کرنے کا حکم ہے(۱)، لیکن اگر کسی شخص نے اس بچہ کو ذبح کرنے کے بجائے پال لیا، اور اس کے بڑے ہونے پر، اپنے اوپر واجب قربانی میں اس کو ذبح

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بھینس کی قربانی

مسئلہ: بعض حضرات یہ خیال کرتے ہیں کہ بھینس کی قربانی درست نہیں ہے، ان کا یہ خیال غلط ہے، کیوں کہ شریعتِ مقدسہ میں تین قسم کے جانوروں کی قربانی کرنا جائز ہے، اور فقہاء کرام نے ان تین قسموں میں گائے کے ساتھ بھینس کو بھی شمار کیا ہے۔ الحجة علی ما قلنا

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جرسی گائے وبیل کی قربانی

مسئلہ: جرسی گائے وبیل کی پیدائش فطری طریقہ یعنی نر ومادہ کے اختلاط سے نہیں ہوتی، مگر چونکہ ان کی ولادت گائے ہی سے ہوتی ہے، اس لیے ان کا کھانا حلال ہے، اور ان کی قربانی کرنا بھی جائز ہے، البتہ قربانی ایک عظیم عبادت ہے، اور اس کے لیے جب غیر مشتبہ جانور

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بانجھ جانور کی قربانی

مسئلہ: بانجھ جانور کی قربانی درست ہے، کیوں کہ اس پر ممانعت کا حکم وارد نہیں ہے، اور بانجھ ہونا قربانی کے لیے عیب نہیں ہے، بلکہ بانجھ جانور اکثر وبیشتر لحیم وشحیم (خوب موٹا تازہ) ہوتا ہے، اور گوشت بھی عمدہ ہوتا ہے، اس لیے اس کی قربانی جائز ہے۔ الحجة علی ما قلنا

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کا اُون کاٹنا

مسئلہ: اگر کسی شخص نے ایامِ قربانی سے پہلے قربانی کی نیت سے کوئی جانور خرید لیا ہے، تو اس جانور کا اُون کاٹنااور اس سے نفع اٹھانا مکروہ ہے(۱)، البتہ اس عمل کے بعد بھی قربانی درست ہوجائے گی(۲)، اور کاٹے ہوئے اُون یا اس کی قیمت کاصدقہ کرنا واجب ہے۔(۳) الحجة علی ما

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے سلسلہ میں ایک غلطی

مسئلہ: بعض لوگ قربانی کے سلسلہ میں یہ غلطی کرتے ہیں کہ کسی سال اپنی بیوی کے نام سے ، تو کسی سال خود اپنے نام سے، تو کسی سال اپنے گھر کے کسی بڑے فرد کے نام سے قربانی کرتے ہیں، یعنی ہر سال گھر کے کسی ایک ہی فرد کے نام سے قربانی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

حاجی پر عیدالأضحی کی قربانی

مسئلہ: حج تمتع یا قِران میں جو جانور منیٰ میں ذبح کیا جاتا ہے اُسے ” دمِ شکر“ کہتے ہیں اور وہ عید کی قربانی سے الگ واجب ہے(۱)، مگر حاجی پر سفر کی وجہ سے عید کی قربانی واجب نہیں ، البتہ اگر کوئی ۸/ذی الحجہ سے کم از کم ۱۵/ روز قبل مکہ

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کے گلے کی رسی یا زنجیر

مسئلہ: اگر کسی شخص نے قربانی کا جانور خریدا، تو جانور خریدتے وقت جانور کے گلے میں جو رسی یا زنجیر وغیرہ ہے، اس کا صدقہ کردینا مستحب ہے،(۱) اور اگر فروخت کردیا تو اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے،(۲) اور اگر رسی یا زنجیر خود استعمال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔(۳) الحجة

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

چھری چلانے والے کے ساتھ شریک شخص کا ”بسم اللہ“ کہنا

مسئلہ: جو لوگ چھری چلانے والے کے ساتھ، چھری چلانے میں شریک ہوں ان پر” بسم اللہ “کہنا واجب ہے، ورنہ جانور حرام ہوجائے گا، اس کا گوشت کھانا جائز نہیں ہوگا، البتہ ہاتھ پیر اور منہ پکڑنے والا شریک نہیں محض معاون ہے، لہذا اس پر” بسم اللہ“ کہنا واجب نہیں ہے۔ الحجة علی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بوقتِ ذبح عربی زبان میں ”بسم اللہ “ کہنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بوقت ذبح ” بسم اللہ “ کا بزبان عربی کہنا ضروری ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ تسمیہ کسی بھی زبان میں ہو ، خواہ ذابح (ذبح کرنے والا) عربی جانتا ہو یا نہ جانتا ہو ط دونوں صورتوں میں قربانی ہوجائے گی۔ الحجة علی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

عورت کا اپنی قربانی کا جانور خود ذبح کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ عورت کا اپنی قربانی کا جانور خود اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا درست نہیں ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ عورت اگر ذبح کرنے پر قادر ہو، تو وہ اپنے قربانی کے جانور کو خود ذبح کرسکتی ہے ، اور ذبیحہ بھی درست ہے۔ الحجة علی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جنابت کی حالت میں قربانی کا جانور ذبح کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بحالت جنابت قربانی کے جانور کو ذبح کرنا صحیح نہیں ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کیلئے پاک ہونا شرط نہیں ہے، بحالت جنابت ذبح کرنے سے بھی قربانی درست ہوجائے گی، البتہ پاکی حالت میں ذبح کرنا اولیٰ

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

خصی بکرے اور مینڈھے وغیرہ کی قربانی

مسئلہ: بعض لوگ خصی بکرے ، مینڈھے اور بیل کی قربانی کو ناجائز سمجھتے ہیں ، جب کہ خصی جانور کی قربانی بلا کراہت درست ہے، چاہے خصیتین کاٹ کر نکال دیئے جائیں یا دبا کر، دونوں صورتوں میں قربانی صحیح ہے، کیوں کہ یہ عیب گوشت کی عمدگی کیلئے قصداً کیا جاتا ہے، اس

اوپر تک سکرول کریں۔