قربانی

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

اندھے جانور کی قربانی

مسئلہ: اگر کوئی جانور پوری طرح ایک یا دونوں آنکھوں سے اندھا ہے، تواس کی قربانی درست نہیں ہے، کیوں کہ اندھا ہونا یہ اُن عیوب میں سے ہے، جن کے پائے جانے پر قربانی جائز نہیں ہوتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” المحیط البرهاني “ : ولا العوراء أو هي […]

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کٹی ہوئی زبان والے جانور کی قربانی

مسئلہ: جس جانور کی زبان کٹی ہوئی ہو، اگر وہ بکری ہے تواس کی قربانی جائز ہے،کیوں کہ وہ چارہ دانت سے کھاتی ہے، اور اگر وہ جانور گائے ہے تواس کی قربانی جائز نہیں، کیوں کہ وہ چارہ زبان سے کھاتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفقه الحنفي في ثوبه

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بانجھ جانور کی قربانی

مسئلہ: بانجھ جانور کی قربانی درست ہے، کیوں کہ اس پر ممانعت کا حکم وارد نہیں ہے، اور بانجھ ہونا قربانی کے لیے عیب نہیں ہے، بلکہ بانجھ جانور اکثر وبیشتر لحیم وشحیم (خوب موٹا تازہ) ہوتا ہے، اور گوشت بھی عمدہ ہوتا ہے، اس لیے اس کی قربانی جائز ہے۔ الحجة علی ما قلنا

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کا اُون کاٹنا

مسئلہ: اگر کسی شخص نے ایامِ قربانی سے پہلے قربانی کی نیت سے کوئی جانور خرید لیا ہے، تو اس جانور کا اُون کاٹنااور اس سے نفع اٹھانا مکروہ ہے(۱)، البتہ اس عمل کے بعد بھی قربانی درست ہوجائے گی(۲)، اور کاٹے ہوئے اُون یا اس کی قیمت کاصدقہ کرنا واجب ہے۔(۳) الحجة علی ما

قربانی, قربانی کےمستحبات اور آداب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

جانور کو پچھلی ٹانگوں کی طرف سے کھینچنا

مسئلہ: بعض لوگ قربانی کے جانور کو ذبح کے لیے قربان گاہ لیجاتے وقت، اُس کی پچھلی ٹانگوں کو آگے کی طرف سے کھینچتے ہیں، ان کا یہ عمل مکروہ ہے، مستحب یہ ہے کہ اُسے اچھے انداز میں ہانک کر ذبح کی مخصوص جگہ تک لایا جائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

جانور کو گراتے وقت اس میں عیب پیدا ہوگیا

مسئلہ: اگر قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کے لیے گراتے وقت اس میں کوئی عیب پیدا ہوجائے ، تواس سے صحتِ قربانی میں کوئی فرق نہیں پڑتا، قربانی درست ہوجاتی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الفتاوی الهندیة “ : ولو قدم أضحیة لیذبحها فاضطربت في المکان الذي یذبحها فیه فانکسرت

قربانی, قربانی میں شرکت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بڑے جانور میں واجب اور نفل قربانی کی نیت

مسئلہ: بسا اوقات ایک بڑے جانور میں شرکاء میں سے کچھ لوگ واجب قربانی کی نیت سے اور کچھ لوگ نفلی قربانی کی نیت سے شریک ہوتے ہیں، اس طرح ان کا شریک ہوکر قربانی کرنا درست ہے، کیوں کہ شرط، عبادت وقربت کی نیت ہے، اور وہ سب کی طرف سے پائی گئی۔ الحجة

قربانی, قربانی کے وجوب و عدم وجوب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

مالدار شخص کا ایام قربانی میں انتقال

مسئلہ: اگر کوئی شخص مالدار (صاحبِ نصاب) ہو، اور اس نے ابھی تک قربانی نہیں کی تھی کہ ایامِ قربانی ہی میں اس کا انتقال ہوگیا، تو اس کے ذمہ سے قربانی ساقط ہوگئی، کیوں کہ وجوبِ قربانی، ادائے قربانی کے وقت ثابت ہوتا ہے، یا پھر آخر وقت میں، اب جب اس شخص نے

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے سلسلہ میں ایک غلطی

مسئلہ: بعض لوگ قربانی کے سلسلہ میں یہ غلطی کرتے ہیں کہ کسی سال اپنی بیوی کے نام سے ، تو کسی سال خود اپنے نام سے، تو کسی سال اپنے گھر کے کسی بڑے فرد کے نام سے قربانی کرتے ہیں، یعنی ہر سال گھر کے کسی ایک ہی فرد کے نام سے قربانی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

حاجی پر عیدالأضحی کی قربانی

مسئلہ: حج تمتع یا قِران میں جو جانور منیٰ میں ذبح کیا جاتا ہے اُسے ” دمِ شکر“ کہتے ہیں اور وہ عید کی قربانی سے الگ واجب ہے(۱)، مگر حاجی پر سفر کی وجہ سے عید کی قربانی واجب نہیں ، البتہ اگر کوئی ۸/ذی الحجہ سے کم از کم ۱۵/ روز قبل مکہ

قربانی, قربانی کے گوشت کی تقسیم ،مصرف اور بیع کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کا گوشت سکھا کر رکھنا

مسئلہ: بعض لوگ قربانی کے گوشت کو ہفتوں اور مہینوں تک سکھا کر کھانے کو غلط سمجھتے ہیں ، جب کہ قربانی کے گوشت کو سکھاکر (خواہ کتنے ہی دن ہوں) کھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” السنن للترمذی “ : عن سلیمان بن بریدة عن أبیه

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے جانور کے گلے کی رسی یا زنجیر

مسئلہ: اگر کسی شخص نے قربانی کا جانور خریدا، تو جانور خریدتے وقت جانور کے گلے میں جو رسی یا زنجیر وغیرہ ہے، اس کا صدقہ کردینا مستحب ہے،(۱) اور اگر فروخت کردیا تو اس کی قیمت کا صدقہ کرنا واجب ہے،(۲) اور اگر رسی یا زنجیر خود استعمال کرنا چاہے تو کرسکتا ہے۔(۳) الحجة

قربانی, قربانی میں شرکت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے شریکوں میں سے کسی فرد کا وفات پانا

مسئلہ: اگر سات افراد شریک ہو کر ایک بڑا جانور قربانی کیلئے خریدیں، اور قربانی کرنے سے پہلے ان میں سے ایک شخص مرگیا، مگر مردہ کے بالغ ورثاء نے ان شرکاء کو اجازت دیدی کہ آپ لوگ میت اور اپنی طرف سے قربانی کرلیں، تو ان کا قربانی کرنا جائز ہوگا، اور سب کی

قربانی, قربانی کے گوشت کی تقسیم ،مصرف اور بیع کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

قربانی کے گوشت کی تقسیم اندازے سے

مسئلہ: اگر کسی بڑے جانور میں چند لوگ شریک ہوں، تو قربانی کا گوشت اندازہ سے تقسیم کرنا جائز نہیں ہے، وزن کرکے برابر تقسیم کرنا ضروری ہے، اگر کسی حصہ میں گوشت کی کمی بیشی ہوگی تو سود ہوجائے گا، اور سود لینا دینا ، کھانا اور کھلانا سب حرام ہے،(۱) البتہ اگر کسی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

چھری چلانے والے کے ساتھ شریک شخص کا ”بسم اللہ“ کہنا

مسئلہ: جو لوگ چھری چلانے والے کے ساتھ، چھری چلانے میں شریک ہوں ان پر” بسم اللہ “کہنا واجب ہے، ورنہ جانور حرام ہوجائے گا، اس کا گوشت کھانا جائز نہیں ہوگا، البتہ ہاتھ پیر اور منہ پکڑنے والا شریک نہیں محض معاون ہے، لہذا اس پر” بسم اللہ“ کہنا واجب نہیں ہے۔ الحجة علی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بوقتِ ذبح عربی زبان میں ”بسم اللہ “ کہنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بوقت ذبح ” بسم اللہ “ کا بزبان عربی کہنا ضروری ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ تسمیہ کسی بھی زبان میں ہو ، خواہ ذابح (ذبح کرنے والا) عربی جانتا ہو یا نہ جانتا ہو ط دونوں صورتوں میں قربانی ہوجائے گی۔ الحجة علی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

عورت کا اپنی قربانی کا جانور خود ذبح کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ عورت کا اپنی قربانی کا جانور خود اپنے ہاتھ سے ذبح کرنا درست نہیں ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ عورت اگر ذبح کرنے پر قادر ہو، تو وہ اپنے قربانی کے جانور کو خود ذبح کرسکتی ہے ، اور ذبیحہ بھی درست ہے۔ الحجة علی

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

جنابت کی حالت میں قربانی کا جانور ذبح کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ بحالت جنابت قربانی کے جانور کو ذبح کرنا صحیح نہیں ہے، جب کہ صحیح بات یہ ہے کہ قربانی کے جانور کو ذبح کرنے کیلئے پاک ہونا شرط نہیں ہے، بحالت جنابت ذبح کرنے سے بھی قربانی درست ہوجائے گی، البتہ پاکی حالت میں ذبح کرنا اولیٰ

قربانی, قربانی میں عیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

باوٴلے جانور کی قربانی کا حکم شرعی

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ باوٴلے جانور کی قربانی درست نہیں ہے، جب کہ اس کی قربانی جائز ہے، کیوں کہ باوٴلا پن قربانی کیلئے عیب نہیں ہے، ہاں اگر باوٴلے پن کی وجہ سے کھا پی نہ سکتا ہو، تو اس کی قربانی درست نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

قربانی, قربانی کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

خصی بکرے اور مینڈھے وغیرہ کی قربانی

مسئلہ: بعض لوگ خصی بکرے ، مینڈھے اور بیل کی قربانی کو ناجائز سمجھتے ہیں ، جب کہ خصی جانور کی قربانی بلا کراہت درست ہے، چاہے خصیتین کاٹ کر نکال دیئے جائیں یا دبا کر، دونوں صورتوں میں قربانی صحیح ہے، کیوں کہ یہ عیب گوشت کی عمدگی کیلئے قصداً کیا جاتا ہے، اس

اوپر تک سکرول کریں۔