اذان سے متعلق متفرق مسائل

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

چودہ سالہ بچہ کی اذان

مسئلہ: چودہ سال کے بچے عموماً عاقل وقریب البلوغ ہوتے ہیں، ایسے بچوں کا اذان دینا درست ہے، ہاں! اگر کوئی دوسرا سمجھدار بالغ شخص موجود ہو، اور وہ کلماتِ اذان صحیح ادا کرنے پر قادر ہو، تواس کا اذان دینا زیادہ بہتر ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” التنویر وشرحه مع […]

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

الفاظِ اذان میں حرکت یا حرف کا اضافہ

مسئلہ: اذان دیتے وقت کسی لفظ میں حرکت کا اضافہ کرنا جیسے ” أشْہَدُ “ کو” أشَہَدُ “ پڑھنا، یاحرف کا اضافہ کرنا جیسے ” اَللّٰہُ اَکْبَر“ کو ” آللّٰہُ اَکْبَر“پڑھنا،یا مد کا اضافہ کرنا جیسے ”اَشْهدُ أنْ لآ إلٰه إلا اللّٰه“کو ” اَشْهدُ أنْ لآ إلٓه إلا اللّٰه“ پڑھنا غلط ہے، لہٰذا اِن سب

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

بیٹھ کر اذان دینا

مسئلہ: اگر کوئی شخص اپنی تنہا نماز کے لیے بیٹھ کر اذان دے تو بلاکراہت جائز ہے، اور اگر جماعت کی نماز کے لیے بیٹھ کر اذان دے تو مکروہِ تحریمی ہے، اعادہ مستحب ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة “ : ویکره أذان جنب وإقامته وإقامة محدث

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اذان دیتے وقت شہادت کی انگلیاں کانوں میں ڈالنا

مسئلہ: سنت یہ ہے کہ موٴذن اذان دیتے وقت شہادت کی دونوں انگلیوں سے کان کے سوراخ بند کرے، اور اگر کوئی موٴذن دونوں ہاتھ یا ایک ہاتھ کان پر رکھ کر اذان دے، تو یہ بھی جائز ہے، مگر خلافِ سنت ہے، اور اقامت کے وقت یہ عمل نہیں ہے، بلکہ ہاتھ چھوڑدے۔ الحجة

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اذان کہاں دی جائے؟

مسئلہ: جمعہ کی دوسری اذان خطیب کے سامنے مسجد میں مسنون ہے(۱)، اس کے علاوہ اذانوں کا مسجد سے باہر ہونا ہی بہتر ہے، اور مسجد میں ہونا بھی جائز ہے، مگر خلافِ اَولیٰ ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” الهدایة شرح البدایة “ : وإذا صعد الإما المنبر وأذّن المؤذّن

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

وہ مواقع جن میں اذان سنت ہے

مسئلہ: اِن مواقع میں اذان سنت ہے:… فرض نمازکے وقت، بوقتِ ولادت بچہ کے کان میں ، آگ لگنے کے وقت، کفار سے جنگ کے وقت، مسافر کو جب شیاطین ظاہر ہوکر ڈرائیں، غم کے وقت، غضب کے وقت، جب مسافر راستہ بھول جائے، جب کسی آدمی یا جانور کی بد خُلقی ظاہر ہو تو

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

کھیت والے کے لیے بستی کی اذان کافی ہوسکتی ہے یا نہیں؟

مسئلہ: جو شخص آبادی سے دور کھیت یا جنگل میں تنہا ہو ، اس کے لیے اذان واقامت کہنا مستحب ہے، اور اقامت پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے، البتہ دونوں کو ترک کرنا خلافِ اولیٰ ہے، ہاں! اگر کھیت یا باغ آبادی سے اتنا قریب ہوکہ بستی کی اذان وہاں تک سنی جاتی ہو،

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مسافروں کی جماعت کے لیے اذان واقامت

مسئلہ: اگر مسافروں کی جماعت ہے توان کے لیے اذان واقامت کہنا افضل ہے، اور صرف اقامت پر اکتفا کرنا بھی جائز ہے، البتہ دونوں کو ترک کرنامکروہ ہے، مسافر اگر تنہا ہو تو بھی یہی حکم ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” جامع الترمذي “ : عن مالک بن الحویرث قال:

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

فاسد نماز کی ادائیگی کے لیے اذان واقامت

مسئلہ: اگر کسی وجہ سے نماز فاسد ہوجائے ، اوروقت کے اندرمسجد میں دوبارہ جماعت کے ساتھ اسے ادا کیا جائے تو اذان واقامت نہ کہی جائے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” رد المحتار “ : قوم ذکروا فساد صلاة صلّوها في المسجد في الوقت قضوها بجماعة فیه ولا یعیدون الأذان والإقامة۔

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

دورانِ اذان واقامت وضو ٹوٹ گیا

مسئلہ: اذان یااقامت کے دوران اگر موٴذن کا وضو ٹوٹ جائے، تو بہتر یہ ہے کہ پہلے اذان یا اقامت پوری کرلے پھر وضو کرنے کے لیے جائے، لیکن اگر اذان یا اقامت پوری کیے بغیر وضو کرنے کے لیے چلا گیا، تو دوسرا شخص یا وہی جب وضو کرکے آئے، تو از سرِ نو

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

”الصلوة خیرٌ من النوم“ بھول گیا

مسئلہ: فجر کی اذان میں اگر موٴذن ” الصلوة خیرٌ من النوم “ کہنا بھول گیا، اور اذان کے درمیان یا اذان کے فورًا بعد یاد آئے، تو بہتر یہ ہے کہ ” الصلوة خیرٌ من النوم “ کہنے کے بعد ”اللہ اکبر، اللہ اکبر- لا إله إلا اللہ“ بھی کہہ دے، اور اگر کافی

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اذان واقامت کے کلمات کے آخر کو ساکن کرنا

مسئلہ: اذان واقامت کے تمام کلمات کے آخر کو ساکن کرنا مسنون ہے، حرکت دے کر پڑھنا خلافِ سنت ہے، البتہ پہلے ”اللہ اکبر “ کی ”را“ پر زبرلگاکر دوسرے ” اللہ اکبر“ سے ملا کر اس طرح کہے : ” اللہ اکبرَ اللہ اکبر“ – تو یہ صحیح ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

مؤذن کا دوران اذان واقامت بات چیت کرنا

مسئلہ: موٴذن کے لیے اذان واقامت کے دوران بات چیت کرنا مکروہ ہے، اگر ایک دو بات کرلی، تو اذان واقامت درست ہے، لوٹانے کی ضرورت نہیں، لیکن اگر زیادہ بات چیت کی تواذان کا لوٹانا مستحب ہے، البتہ اقامت کو نہیں لوٹایا جائے گا، کیوں کہ اقامت دوبارہ کہنا ثابت نہیں ہے۔ الحجة علی

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

کیا وقت سے پہلے اذان دینا درست ہے؟

مسئلہ: وقت سے پہلے اذان دینا جائز نہیں ہے، اگر کسی نے غلطی سے وقت سے پہلے اذان دیدی، تو پہلے غلطی کا اعلان کردے، تاکہ لوگوں کو معلوم ہوجائے، اور وہ دھوکہ میں نہ پڑیں، پھر وقت ہونے پر دوبارہ اذان دے، اور یہی حکم اقامت کا بھی ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اذان دیتے وقت دونوں انگلیاں کانوں میں رکھنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ خیال کرتے ہیں کہ اذان دیتے وقت کانوں میں انگلیاں رکھنے کی حکمت یہ ہے کہ اس سے اذان کی آواز میں تیزی اور بلندی پیدا ہوتی ہے(۱)، جب کہ ہمارے زمانے میں لاوٴڈ اسپیکر پر اذان دینے سے یہ حکمت باقی نہ رہی، لہذا اذان دیتے وقت دونوں کانوں میں

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اذان کے وقت ذکریاتلاوت کرنا

مسئلہ: جو شخص بوقتِ اذان مسجد میں تلاوت یاذکر میں مشغو ل ہو، اس کے لئے تلاوت یا ذکر کو چھوڑ کر اذان کی طرف متوجہ ہونا ،اور اس کا جواب دینامستحب ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” تبیین الحقائق “ : ولا ینبغي أن یتکلم السامع فی الأذان والاقامة ، ولایشتغل

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

آپ ﷺ کے اذان دینے کا ثبوت

مسئلہ: عوام میں یہ بات مشہور ہے کہ آپ ﷺ نے کبھی اذان نہیں دی، مگر تقریراتِ رافعی میں علامہ سیوطی رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک مرسل روایت نقل کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے ایک مرتبہ اذان دی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ”

اوپر تک سکرول کریں۔