نماز

مسائل مهمه, نماز, نماز کے بعد دعا, نماز کے بعد ذکر و دعا کے مسائل

فرض نمازوں کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر دعا پڑھنا

مسئلہ: بعض حضرات قوتِ حافظہ کیلئے پانچوں نمازوں کے بعد سر پر ہاتھ رکھ کر گیارہ بار ”یاقوی“ پڑھتے ہیں، یہ بزرگوں کا مجرب عمل ہے،لہٰذا اس کا پڑھنا صحیح ودرست ہے(۱)، البتہ روایات میں رسول اللہ ا سے مروی ہے کہ آپ جب نماز سے فارغ ہوجاتے تو اپنا دایاں ہاتھ سر مبارک پر […]

صفت صلاۃ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز کی سنتیں

تشہد میں کیفیتِ عقد

مسئلہ: تشہد میں کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرنا بالاتفاق مسنون ہے(۱)، اور اس کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ ابتداء میں انگلیاں سیدھی رکھی جائیں، جب کلمہٴ شہادت پر پہنچے تو چھنگلی اور اس کے ساتھ کی انگلی کو بند کرلے، اور درمیان کی انگلی اور انگوٹھے کے سروں کو ملاکر حلقہ بنالے، پھر

امام اور مقتدی کے درمیان فاصلہ اور اتصال صفوف, صفوں کی ترتیب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اگر صفِ اول کے درمیان منبر حائل ہوجائے

مسئلہ: اگر کسی مسجد میں صفِ اول کے درمیان منبر اس طرح حائل ہوجائے کہ اس کی بناء پر انقطاعِ صف لازم آتا ہے، تو اس منبر کو اکھاڑ کر اس کی جگہ لکڑی کا منبر بنانا تاکہ اس پر خطبہ بھی پڑھ لیا جائے(۱)، اور بوقتِ جماعت علیٰحدہ کردیا جائے، تاکہ انقطاعِ صف لازم

مسائل مهمه, نماز, نماز کے متعلق متفرق مسائل

رکوع میں جاتے ہوئے تکبیر تحریمہ کہنا

مسئلہ: نماز کو شروع کرنے کیلئے پوری تکبیر تحریمہ کو بحالتِ قیام ادا کرنا شرط ہے، بسا اوقات لوگ امام کو رکوع کی حالت میں دیکھتے ہیں ،تو رکعت پانے کیلئے دوڑے دوڑے آتے ہیں، اور تکبیر تحریمہ اس طرح کہتے ہیں کہ اس کا بعض حصہ بحالتِ قیام اور بعض حصہ بحالتِ رکوع ادا

امامت سے متعلق متفرق مسائل, امامت سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اگر امام صرف اپنی نماز کی نیت کرے

مسئلہ: اگر امام صرف اپنی نماز کی نیت کرے، اور امامت کی نیت نہ کرے، تو نماز صحیح ہوجائے گی، البتہ جماعت کی امامت کا ثواب اسی وقت حاصل ہوگا جب کہ وہ امامت کی نیت کرلے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ” الدر المختار مع الشامیة “ : والإمام ینوی صلاته

مسائل مهمه, نماز, نماز کے متعلق متفرق مسائل

کیا نماز کی نیت زبان سے کرنا درست ہے؟

مسئلہ: نماز کی نیت الفاظ میں ادا کرنا ضروری نہیں ہے، اور بدعت ممنوعہ بھی نہیں ہے، ادا کرلے گا تو گنہگار نہیں ہوگا، نہیں ادا کرے گا تو نماز فاسد نہیں ہوگی، کیوں کہ نیت مراد قلبی کا نام ہے، اوروہ ادائے نماز کیلئے کافی ہے(۱)، لوگوں کے قلوب پر افکار کا ہجوم رہتا

اقامت, اقامت اور تثویب سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

اذان واقامت کیلئے جگہ کی تعیین

مسئلہ: اذان واقامت کیلئے کوئی جگہ متعین نہیں، مسجد سے باہر جس طرف بھی اذان کہی جائے درست ہے، خواہ دائیں طرف ہو یا بائیں طرف(۱)، اسی طرح اقامت بھی جس طرف کھڑے ہوکر کہی جائے درست ہے، عام طور پر موٴذن کیلئے امام کے پیچھے جگہ خاص کی جاتی ہے، ایسا کرنا جائز نہیں،

اذان سے متعلق متفرق مسائل, اذان سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

آپ ﷺ کے اذان دینے کا ثبوت

مسئلہ: عوام میں یہ بات مشہور ہے کہ آپ ﷺ نے کبھی اذان نہیں دی، مگر تقریراتِ رافعی میں علامہ سیوطی رحمہ اللہ کے حوالے سے ایک مرسل روایت نقل کی گئی ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ ﷺ نے ایک مرتبہ اذان دی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما فی ”

جنازے سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, میت کے ایصال ثواب, نماز

ایصال ثواب تمام مُردوں کوپورا پوراملتا ہے

مسئلہ: اگر کوئی شخص قرآنِ کریم مثلاً سورہٴ فاتحہ پڑھ کر اس کا ثواب تمام مسلم مرحومین کو پہنچائے، تو یہ ثواب ان کے درمیان تقسیم نہیں ہوگا، بلکہ تمام مرحومین کو پورا پورا ثواب پہنچے گا، اور پڑھنے والے کے ثواب میں بھی کمی نہیں آئے گی، اور یہی اللہ رب العزت کے فضل

جنازے سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, میت کے ایصال ثواب, نماز

میت کیلئے ایک لاکھ کلمہٴ طیبہ کا ثواب

مسئلہ:    بعض علاقوں میں کسی کے انتقال کرجانے پر اس کے گھر والے ایک لاکھ مرتبہ کلمہٴ طیبہ کا ختم کراکے ایصالِ ثواب کرتے ہیں، اور کلمہٴ طیبہ پڑھنے والوں کو ختم کے بعد کھانا کھلاتے ہیں، کلمہٴ طیبہ وغیرہ پڑھ کر میت کو ثواب پہنچانا یقیناً مفید اور باعث خیر ہے(۱)، لیکن ختم

جنازے سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, میت کے ایصال ثواب, نماز

ختمِ قرآن پر شیرینی کی تقسیم

مسئلہ: بسا اوقات میت کے گھر والے اپنے مکان پر مدرسہ کے طلباء یا عام مسلمانوں کو قرآن خوانی کی دعوت دیتے ہیں، اور تمام لوگ اجتماعی قرآن خوانی کے ذریعہ میت کیلئے ایصال ثواب کرتے ہیں، بعدہ اہل میت ان قرآن خوانی کرنے والوں کو کھانا کھلاتے ہیں، یا چائے وشیرینی وغیرہ سے ان

تکبیرات تشریق, عیدین سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

تکبیرِتشریق

مسئلہ: تکبیرِ تشریق نویں ذی الحجہ کی فجر سے لے کر تیرھویں ذی الحجہ کی عصر تک، فرض نماز کے فورًا بعدایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے،یہاں تک کہ اگرجان بوجھ کر وضو توڑ ڈالا توتکبیرِتشریق ساقط ہو جائیگی،تکبیرِتشریق کہنا مقیم ،مسافر ،مرد، عورت ، امام، مقتدی سب پر واجب ہے، اگر تکبیرِ تشریق کہنا بھول

جنازے سے متعلق متفرق مسائل, جنازے سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز

میت کا صرف نصف حصہ ملے تو کیا حکم ہے ؟

مسئلہ:  اگر کسی شخص کا کسی حادثہ میں انتقال ہو جائے اور اس کا جسم بھی متا ثر ہو جائے، اگر اس صورت میں جسم کا اکثر حصہ یانصف حصہ سر کے سا تھ مل جائے تو اس کو غسل وکفن دیا جائیگا اور اس پر نما زِ جنازہ پڑھی جائے گی اور اگر جسم

جنازے سے متعلق مسائل, جنازے کی نماز, مسائل مهمه, نماز

جنا زہ کی نما ز سنت کے بعد پڑھی جائے

مسئلہ: اگر کسی ایسی فرض نماز کے بعد نمازِ جنازہ پڑھنی ہو جس کے بعد سنت ہے تو پہلے سنت پڑھی جائے بعد میں نماز جنازہ ادا کی جائے، اس لیے کہ نمازِ جنازہ کو سنتوں پر مقدم کرنے کی صورت میں لوگوں کے سنتوں کو چھوڑدینے کا اندیشہ ہے۔ الحجة علی ماقلنا ما في

جمعہ کا خطبہ, مسائل مهمه, نماز, نماز جمعہ کے متعلق مسائل

خطبۂ جمعہ میں عصا ہاتھ میں لینے کا حکمِ شرعی؟

مسئلہ: خطبۂ جمعہ کے درمیان ہاتھ میں عصا لینا سنتِ غیر مؤکدہ یعنی مستحب کے درجے میں ہے ، لیکن اگر اس کو سنتِ مؤکدہ سمجھ کر ، لیا جاتا ہو تو مکروہ وبدعت ہے، کیوں کہ جب مندوبات کو ان کے رتبے سے بڑھایا جاتا ہے تو وہ مکروہات میں تبدیل ہوجاتی ہیں۔ الحجة

جمعہ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز جمعہ کے متعلق مسائل

ایئر پور ٹ، قیدخانہ اور فیکٹر یوں میں نمازِ جمعہ کاحکم

  مسئلہ: اگر کوئی آبادی ایسی ہے جس میں معتد بہ لوگ رہتے ہیں اور وہ شہر کے اندر بھی ہے لیکن دفاعی ، انتظامی یا حفاظتی وجوہ سے اس آبادی میں ہر شخص کو آنے جانے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ وہاں کا داخلہ وجوہ مخصوصہ کی بناء پر کچھ خاص قواعد کا پابند

جمعہ کی اذان, مسائل مهمه, نماز, نماز جمعہ کے متعلق مسائل

جمعہ کی اذانِ ثانی کا جواب دینا کیسا ہے؟

مسئلہ: قولاً یعنی زبان سے اذان کا جواب دینا مستحب ہے (۱)، قدم سے یعنی اذان سن کر جماعت کے ساتھ ادائیگیٔ نماز کے لیے پہنچنا واجب ہے(۲) ،لیکن جمعہ کے دن خطیب کے سامنے جو اذانِ ثانی دی جاتی ہے اس کا جواب دینا مستحب نہیں ہے۔(۳) الحجة علی ما قلنا (۱)ما في ’’الصحیح

جمعہ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز جمعہ کے متعلق مسائل

نمازِ جمعہ کے بعد کتنی رکعات سنت پڑھنی چاہیے؟

مسئلہ: نمازِ جمعہ کے بعدچار رکعت سنتِ مؤکدہ ہونا مرفوع حدیث سے ثابت ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ سے چھ رکعتیں مروی ہیں، پہلے چار مؤکدہ پھر دو غیر مؤکدہ ۔ لہذا چھ پڑھنا افضل ہے اور اس کوامام ابو یوسف، امام طحاوی اور اکثر مشائخ رحمہم اللہ نے اختیار کیاہے یعنی یہی مفتی

جمعہ سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز جمعہ کے متعلق مسائل

جمعہ کی جماعت فوت ہو جائے تو کیا کرے؟

مسئلہ: اگر کوئی شخص نمازِ جمعہ کیلئے ایسے وقت ــپہونچا کہ نما زِ جمعہ ختم ہو چکی ہو، تو اگر کسی اورمسجد میں نمازِ جمعہ مل سکتی ہو تو وہاں جاکر اداکرے ورنہ ظہر کی نماز پڑھے ،کیوں کہ نمازِ جمعہ کی قضاء نہیں ہے۔ الحجة علی ما قلنا ما في ’’المصنف لابن أبي شیبة‘‘:

مسائل مهمه, مسافر کی نماز سےمتعلق مسائل, نماز

جماعت کا ایک ہی علاقہ میں کام کی صورت میں نماز کا حکم

مسئلہ: جو جماعتیں مسافتِ شرعی یعنی ستہتر(۷۷) کلو میٹر ۲۴۸؍ میٹر،۵۱؍ سینٹی میٹڑ،۲؍ملی میٹر،یعنی تقریباًساڑھے ستہتر کلو میٹرطے کر کے کسی مقام پر پہونچے، اور ذمہ دارانِ مرکز نے ان کے پہونچتے ہی بتلادیا کہ آپ حضرات کوپندرہ دن یا اس سے زیادہ یہیں رہ کر کام کر ناہے، اور جماعت کے ہر ساتھی نے

اوپر تک سکرول کریں۔