نماز

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

نمازمیں اپنے کپڑے درست کرنا

مسئلہ: نمازی کا سجدہ میں جاتے وقت شلوار یا پاجا مہ کواوپر اٹھا نا، یا رکوع سے اٹھنے کے بعد قمیص کو درست کرنا ،بلا ضرورت وبلا عملِ کثیر ہو تو مکروہ تحریمی ہے ، اور ضرورتاً ہو توبلا کراہت جائز ہے ، اور اگر عملِ کثیر سے ہوتو مفسدِ صلوٰة ہے ۔ الحجة علی […]

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

نمازی کے سامنے سے گزرنے کی حد

مسئلہ: اگرکوئی شخص میدان یا بڑی مسجد ( جس کارقبہ”۴۵۱ء۳۳۴“ مربع میٹر ہو) میں نماز پڑھ رہا ہو تو دوصف ،یعنی تقریباً آٹھ فٹ چھوڑ کر اس کے آگے سے گزرناجائز ہے ،اور چھوٹی مسجد (جس کا رقبہ بڑی مسجد کے بیان کردہ رقبہ سے کم ہو)میں مطلقاً گزرنے کی اجا زت نہیں ہے ،اگر

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

نمازی کے سامنے سے گزرنا

 مسئلہ: نمازی کے آگے سے کسی مرد کے گزرنے سے نماز نہیں ٹوٹتی ،مگر گزرنے والا سخت گنہگار ہوتا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کاا رشاد ہے :اگر نمازی کے آگے سے گزرنے والے کو یہ علم ہو کہ اس سے کس قد ر گناہ ہوتاہے ،تو چالیس سال تک کھڑے رہنا اس

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

نماز میں اور نماز کے باہر ٹخنوں سے نیچے پاجا مہ پہننا

مسئلہ: نمازکی حالت ہو یا کوئی دوسری حالت ، ٹخنوں سے نیچے پاجامہ یا لنگی پہننا شرعاً منع ہے ، نیز یہ متکبرین اورفساق کا شیوہ ہے ، جو اسلامی تہذیب ومعاشرت سے بے زار، اورمغربی تہذیب و ثقا فت کے دلدادہ ہیں ، ایسے لوگوں کی مشابہت بھی شرعاًمذموم و ممنوع ہے ۔ الحجة

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

ننگے سر نماز پڑھنا

مسئلہ: سستی اور بغیر کسی عذر کے ننگے سر نماز پڑھنا مکروہ ہے ،جیسا کہ آج کل کے بعض فیشن ایبل حضرات کا وطیرہ ہے ،البتہ عذر اورتذلل ( اپنے آپ کو حقیر سمجھنا) کے طور پرننگے سر نماز پڑھنا جائز ہے ۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” التنویر وشرحه مع الشامیة

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

اِن شرٹ کر کے نماز پڑھنا

مسئلہ: ان شرٹ یعنی پتلون میں قمیص کرنا ،اور ایسا چھوٹا شرٹ پہن کر نمازپڑھنا جس سے سترِ اعضاء کی ساخت ظاہر ہو،اور لوگوں کی نماز مکروہ ہونے کا سبب بنے، شرعاً یہ عمل نا پسند ومکروہ ہے ،نیز یہ غیروں کا طریقہ ہے ۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :اوراللہ تعالیٰ ناراض

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

پہلی صف میں نماز پڑھنے کے لئے صفوں کو چیر کرجانا

مسئلہ: پہلی صف میں نماز پڑھنے کے لئے صفوں کو چیر کر ،دوسروں کو تکلیف دے کر ،پہلی صف میں پہنچنا، نازیبا حرکت اور سخت مکروہ ہے ،اس لئے مسجد میں جہاں جگہ ملے وہیں نماز پڑھے ، ہاں! اگر اگلی صف میں جگہ خالی ہو، تو صف چیر کر خالی صف میں پہنچنا جائز

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

رکعت پانے کے لئے دوڑنامنع ہے

مسئلہ: رکعت پانے کیلئے دوڑنا منع ہے ،خواہ رکوع نہ ملے، اس لئے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: جب نماز کیلئے جماعت کھڑی ہو تو تم دوڑتے ہوئے نہ آوٴ ، اور اطمینان کے ساتھ چل کر آوٴ، جتنی رکعتیں ملے ان کو پڑھ لو،ا ور جو چھو ٹ جائے ا

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

کہنی تک آستین چڑھا کر نماز پڑھنا

مسئلہ: کہنی تک آستین چڑھاکر نماز پڑھنا ،اور کہنی تک نیم آستین والے قمیص وغیرہ پہن کرنمازپڑ ھنا منع ہے، اس سے نماز مکروہ ہوتی ہے،جیسا کہ صاحب خلاصة الفتاوی فرماتے ہیں: ” ولو صلی رافعاً کمیه إلی المرفقین یکرہ “۔ الحجة علی ما قلنا : (خلا صة الفتاوی :۵۸/۱، کتاب الصلاة ، جنس آخر

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

فرض نمازوں کے بعد سنن سے پہلے دنیوی باتیں کرنا

مسئلہ: بعض لوگ فرض اورسننِ موٴکدہ کے درمیان دنیوی باتیں کرتے ہیں ،ان کا یہ عمل شرعاً صحیح نہیں ہے،کیوں کہ اس سے سنتوں کے ثواب میں نقصان واقع ہوتا ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : ولو تکلم بین السنة والفرض لا یسقطھا ولکن ینقص ثوابھا

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

نماز میں کھا نسنا

مسئلہ: اگر کھا نسنا کسی عذر کی وجہ سے ہو جیسے کھا نسی کا مرض ہو ،یا بے اختیار کھانسی آجائے تو نماز فاسد نہیں ہو گی ،خواہ اس کھانسنے میں کتنے ہی حروفِ ہجائیہ حاصل ہوں، کیوں کہ یہ صاحبِ حق یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اس لئے معاف ہے ،لیکن اگر

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

صفوں کے درمیان سنتیں پڑھنا

مسئلہ:  جب جماعت کھڑی ہوتوسنتوں میں مشغول ہونا مکروہ ہے ،ہاں ! فجر کی دورکعت سنت پڑھ سکتے ہیں جبکہ امام کے ساتھ قعدہٴ اخیرہ ملنے کی امیدہو،پھر دیگر فرائض سے پہلے سنتوں میں مسنون یہ ہے کہ انہیں گھر میں،یا مسجد کے دروازے کے پاس ،یا ستون کے پیچھے، یا صفوں سے علیحدہ ہوکر

ان چیزوں سے متعلق مسائل جو نماز کو فاسد اور مکروہ کر دیتی ہے, مسائل مهمه, مکروہات نماز, نماز

نماز کی حالت میں انگلیاں توڑنا

مسئلہ: نماز کی حالت میں انگلیاں توڑ نا مکروہِ تحریمی ہے ، کیوں کہ یہ فعلِ عبث ہے ، بخلاف نماز کے باہر ،کہ اگر بلا ضرورت،یعنی انگلیوں کے جوڑوں کوآرام دینا مقصود نہ ہو، تو مکروہِ تنزیہی ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” السنن لابن ماجة “ : عن کعب ابن

صفت صلاۃ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز کی سنتیں

تکبیراتِ انتقال کی ابتداء وانتہاء کاوقتِ مسنون

مسئلہ: تکبیراتِ انتقال کامسنون وقت یہ ہے کہ جہاں سے انتقال شروع ہو، وہیں سے تکبیر بھی شروع ہو ،اور جہاں انتقال ختم ہو وہیں تکبیر بھی ختم ہو ،اگرکسی رکن میں پہنچنے کے بعد بھی تکبیرِ انتقالی ختم نہ ہوئی، تو یہ عمل خلاف ِسنت ہونے کی وجہ سے مکروہ ہوگا ۔ الحجة علی

مسائل مهمه, مسبوق اور لاحق سےمتعلق مسائل, نماز

مغرب کی دورکعتیں چھوٹ جائیں

مسئلہ: اگر کوئی شخص مغرب کی نمازمیں اپنے امام کو تیسری رکعت کے رکوع میں پالے ،تو اسے یہ تیسری رکعت مل گئی ،اب وہ بقیہ نماز اس طرح اداکرے، کہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد کھڑا ہوکر ثنا ء ،تعوّذ ،تسمیہ ،فاتحہ، او رکوئی سورت پڑھ کر رکوع وسجدہ کرکے قعدہ کرے، اور

مسائل مهمه, مسبوق اور لاحق سےمتعلق مسائل, نماز

ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی اپنی نماز پوری کرنا

مسئلہ: جب دو شخص جن کی کچھ رکعتیں چھوٹ گئیں ،ایک ساتھ جماعت میں شریک ہوں، ان میں سے ایک کو تو اپنی چھوٹی ہوئی رکعتیں یاد ہوں، مگر دوسرے کو یا دنہیں، اگر دوسراشخص (جس کو یادنہیں ) پہلے شخص کی دیکھا دیکھی اپنی نماز پوری کرلے، تو اس کی نماز صحیح ہوگی، بشرطیکہ

مسائل مهمه, مسبوق اور لاحق سےمتعلق مسائل, نماز

مسبوق قعدہ ٴاولیٰ میں شریک ہوا، اور امام کھڑ اہوگیا

مسئلہ: اگر مسبوق قعدہٴ اولیٰ میں امام کے ساتھ نماز میں شریک ہو ا، اور وہ جیسے ہی قعدہ میں بیٹھا امام تیسری رکعت کے قیام کیلئے کھڑا ہو ا، تو مسبوق التحیات پڑھ کر قیام کرے ،کیوں کہ مسبوق پر امام کے تابع ہوکر تشہد واجب ہو چکی ، التحیات پڑ ھے بغیرکھڑے ہو

مسائل مهمه, مسبوق اور لاحق سےمتعلق مسائل, نماز

مسبوق امام کی اقتدا کب تک کرسکتا ہے؟

مسئلہ: امام کے سلامِ اول میں لفظ ”السلام“ کہنے سے پہلے تک مسبوق امام کی اقتدا کرسکتا ہے اس کے بعد اقتدا صحیح نہیں ہوگی، کیوں کہ دائیں جانب سلام پھیرنے سے نماز ختم ہوجاتی ہے ۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” اعلاء السنن “ : عن علي رضي الله عنه مرفوعاًً

صفت صلاۃ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نماز, نماز کی سنتیں

امام کی قرأت شروع ہونے کے بعد ثناء

مسئلہ: اگر کوئی شخص جہری نماز میں امام کی قرأت شروع ہونے کے بعد، نماز میں شریک ہو توثناء نہ پڑھے ،کیوں کہ قرأتِ جہریہ میں استماعِ قرأت (قرأت بغور سننے )کے لئے انصات (خاموش رہنا) فرض ہے ،اور اگر نمازسِرِّی ہو تو مسبوق اس وقت بھی ثنا پڑھے جس وقت وہ نماز میں داخل

مسائل مهمه, نماز, نماز کے بعد دعا, نماز کے بعد ذکر و دعا کے مسائل

نماز کے بعد دعا کا ثبوت

مسئلہ:  فرض نمازوں کے بعددعا کی ترغیب بھی ہے(۱) ، فضیلت بھی ہے، نفسِ دعا مطلقاً مامور بہ بھی ہے(۲)، اورنمازکے بعد خصوصیت سے مقرون بالاجا بة یعنی قبولیت سے متصل بھی ہے(۳)، نیز دعا کو عبادت کا مغز فرمایا گیا ہے(۴)، البتہ جس فرض نماز کے بعد سنتیں ہیں ، مختصر دعائیہ کلمات یعنی

اوپر تک سکرول کریں۔