مسائل مهمه

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بچوں کو پولیو کے قطرے پلانا

مسئلہ: اگر تحقیق سے ثابت ہوجائے کہ پولیو کے قطروں میں حرام اَجزاء شامل ہیں، یا اُن قطروں کے پلانے میں نقصانِ قوی کا اندیشہ ہو، تو اس کا استعمال شرعاً جائز نہیں، ورنہ بلاوجہ اور بلا تحقیق اس کو ناجائز اور حرام کہنا، اور لوگوں کو اس سے روکنا درست نہیں۔ الحجة علی ما […]

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مرد وعورت کا آپس میں جھوٹا کھاناپینا

مسئلہ: میاں بیوی اور مَحرم مَردوں اور عورتوں کا ایک دوسرے کا جھوٹا کھانا پینا جائز ہے(۱)، البتہ اجنبی مَردوں اور عورتوں کا جھوٹا کھانا پینا فتنے کے اندیشہ کی بنا پر مکروہ ہے۔(۲) الحجة علی ما قلنا : (۱) ما في ” الصحیح لمسلم “ : عن عائشة قالت: ” کنت أشرب وأنا حائض

جائز اور ناجائز, حجاب کے متعلق متفرق مسائل, حجاب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بہنوئی سالی کے لیے محرم نہیں

مسئلہ: بہنوئی سالی کے لیے محرم نہیں ہے، محرم اُس شخص کو کہا جاتا ہے جس کے ساتھ ہمیشہ کے لیے نکاح حرام ہو(۱)، حالانکہ بہنوئی کے ساتھ نکاح بہن کے اس کے نکاح میں ہونے تک ہی حرام ہے، اگر بہنوئی بہن کو طلاق دیدے اور اس کی عدت گزر جائے، یا بہن کا

جائز اور ناجائز, جن سے پردہ ضروری ہے, حجاب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

چچا زاد ،ماموں زاد، خالہ زاد اور پھوپی زاد سے پردہ

مسئلہ: عام طور پر ہمارے سماج ومعاشرے میں ماموں زاد، خالہ زاد، چچا زاد اور پھوپی زاد بھائیوں سے پردہ نہیں کیا جاتا، حالانکہ مذکورہ جتنے زادگان ہیں، سب غیر محرم ہیں(۱)، اور ان سے شرعی پردہ ضروری ہے(۲)، پردہ نہ کرنے کی وجہ سے جہاں گناہ لازم آتا ہے، وہیں بہت ساری خرابیاں اور

جائز اور ناجائز, جن سے پردہ ضروری ہے, حجاب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

دیور سے پردہ ضروری ہے

مسئلہ: مشترکہ خاندانی نظام یعنی جوائنٹ فیملی کا ایک سنگین مسئلہ یہ ہے کہ؛ بڑے لڑکے کی شادی ہوجاتی ہے، اور دوسرے جوان لڑکے جن کی شادیاں ابھی تک نہیں ہوئیں، وہ اُسی مکان میں رہتے ہیں، اُن کی خدمت بھی اِس نئی بھابی کی ذمہ داریوں میں شامل ہوتی ہے، اور یہ دیور اپنی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

رات میں یا دن میں سرمہ لگانا

مسئلہ: رات میں سونے سے پہلے سُرمہ لگانا آپ ﷺ سے ثابت ہے، یعنی یہ عمل سنت ہے، نیز اس میں افادیت بھی ہے، بینائی کو طاقت ملتی ہے، اور امراضِ چشم سے حفاظت رہتی ہے، رہی بات دن میں سُرمہ لگانے کی تو یہ آپ ﷺ سے بطورِ سنت ثابت نہیں، البتہ اگر کوئی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

خواتین کا سر کے بال کٹوانا شرعاً کیسا ہے؟

مسئلہ: عام حالات میں خواتین کا اپنے سر کے بالوں کو کٹوانا، کتروانا، فیشن کے طور پر چھوٹے کروانا، خواہ سامنے کی جانب سے ہو، یا دائیں بائیں جانب سے ہو، یا پیچھے کی جانب سے ہو، یعنی کسی بھی جانب سے ہو، مردوں کے ساتھ مشابہت کی وجہ سے ناجائز وگناہ ہے(۱)، ہاں! اگر

جائز اور ناجائز, لباس کے متعلق متفرق مسائل, لباس کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

عورتوں کے لیے ساڑی کا استعمال

مسئلہ: مراٹھواڑہ کے علاقے میں اکثر عورتیں خواہ مسلم ہوں یا غیر مسلم، سب کا پہناوا ساڑی ہے، اور یہ کسی قوم ومذہب کی علامت وشِعار بھی نہیں ہے، لہٰذا ساڑی پہننے میں کوئی مضائقہ نہیں، البتہ ساڑی اس طرح پہنی جائے کہ اس سے پورا جسم چھپ جائے، اگر اس کا خیال رکھا جائے،

جائز اور ناجائز, حجاب کے متعلق متفرق مسائل, حجاب کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کشیدہ کاری والے برقع کا استعمال

مسئلہ: آج کل خواتین جن برقعوں اور حجابوں کو استعمال کررہی ہیں، ہم اُن سے اچھی طرح واقف ہیں، رنگ برنگ نَگوں سے سجائے ہوئے، عمدہ وشاندار کشیدہ کاری کی ہوئی- کہ نہ دیکھنے والا بھی دیکھنے لگ جائے، اس طرح کے برقعے مقصدِ برقع کے خلاف ہیں، کیوں کہ برقع کا مقصد یہ ہے

جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, داڑھی اور مونچھ, مسائل مهمه

داڑھی کے بال نالی میں نہ بہائیں

مسئلہ: بسا اوقات وضو کے دوران داڑھی کے بال ہاتھ میں آجاتے ہیں، یا گرجاتے ہیں، تو ان بالوں کو نالی میں نہ بہائیں، یہ انسانی جز ہے، جس کااحترام لازم ہے، ان بالوں کو الگ کونے میں رکھ دیں، پھر ممکن ہو تو بعد میں زمین کے نیچے دفن کردیں، یا ایسی جگہ ڈالدیں

جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مہندی اور خضاب

داڑھی کو سیاہ رنگ سے رنگنا

مسئلہ: داڑھی کے سفید بالوں کو سیاہ رنگ سے رنگنا منع ہے(۱)، سیاہ رنگ کے علاوہ کی اجازت ہے(۲)، مگر اس شرط کے ساتھ کہ اس میں کوئی نجس چیز شامل نہ ہو، اور اس میں کوئی ایسا ذی جِرم (جسم والا) مادّہ نہ ہو، جو پانی پہنچنے کے لیے رکاوٹ بنے، بلکہ اس کو

جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, داڑھی اور مونچھ, مسائل مهمه

داڑھی اُگانے کے لیے بلیڈ گھمانا کیسا ہے؟

مسئلہ: اگر کسی شخص کی داڑھی پوری نہیں نکلی، صرف ٹھڈی پر بال اُگے ہیں گالوں پر نہیں، تو وہ اتنی ہی داڑھی رکھنے کا مکلف وپابند ہے، اور اتنی داڑھی رکھنے سے اس پر کوئی گناہ نہیں، بعض لوگ اُسے یہ مشورہ دیتے ہیں کہ داڑھی کو ایک بار پوری طرح سے منڈوالو، تو

جائز اور ناجائز, لباس کے متعلق متفرق مسائل, لباس کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

غیر شرعی لباس تیار کرنا

مسئلہ: عورتوں کے غیر شرعی لباس – یعنی ایسے کپڑے جن میں ستر کھلا رہے، یا بدن کا نشیب وفراز دکھائی دے- تیار کرنا مکروہِ تحریمی وناجائز ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” رد المحتار “ : أو خیاطًا أمره أن یتخذ له ثوبًا علی زيّ الفساق یکره له أن یفعل۔ (۵۶۲/۹،

جائز اور ناجائز, لباس کے متعلق متفرق مسائل, لباس کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

ٹخنوں کے نیچے پاجامہ یا جبہ پہننا

مسئلہ: جس طرح ٹخنوں کے نیچے پاجامہ پہننا ناجائز ہے، اسی طرح قمیص بھی ٹخنوں سے نیچی پہننا جائز نہیں، بعض لوگ جبہ کے اندر پاجامہ تو ٹخنوں سے اوپر پہنتے ہیں، مگر جبہ ٹخنوں سے نیچے تک ہوتا ہے، انہیں اِس پر دھیان دینا چاہیے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” مشکوة

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ڈَو (Dove) کریم کا استعمال

مسئلہ: بعض لوگ پوچھتے ہیں کہ ڈَو (Dove) اور دیگر کریم جن میں الکحل ہوتا ہے، اُن کا استعمال حلال ہے یا نہیں؟ اور وضو صحیح ہوگا یا نہیں؟ – اِس سلسلے میں عرض ہے کہ آج کل کریموں، دواوٴں اور عطریات وغیرہ میں جو الکحل ملایا جاتا ہے، وہ عموماً انگور اورکھجور کے علاوہ

جائز اور ناجائز, سونا اور چاندی کے متعلق مسائل, عورتوں کا زیورات کا استعمال كرنا, مسائل مهمه

ناک میں نتھ اور پیر کی انگلیوں میں چھلے پہننا

مسئلہ: عورتوں اور بچیوں کے لیے زیب وزینت اختیار کرنے کی شرعاً اجازت ہے، اس لیے اگر بطورِ زیب وزینت بچیوں کے ناک میں نَتھ پہنا دی جائے تو اس کی گنجایش ہے(۱)، البتہ پیر کی انگلیوں میں چھلّے پہننا غیر مسلم عورتوں کا شِعار ہے، اس لیے اس سے احتراز کرنا چاہیے، کیوں کہ

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

تعظیم وتکریم کے لیے کسی کے پیر چھونا

مسئلہ: بعض لوگ کسی اہم ومُقتَدَر یا مُقتَدیٰ شخص کی تعظیم وتکریم کے لیے جھُک کر اس کے پیر چھوتے ہیں، اور اُس کی دعائیں لیتے ہیں، یہ غیر قوموں کا طریقہ ہے، دینِ اسلام میں اس کی گنجایش نہیں، نیز کسی کے سامنے رکوع کی طرح جھکنا اور پیر چھونا سجدہٴ تعظیمی کی طرح

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

شوہر کی اجازت کے بغیر اپنا پیسہ خرچ کرنا

مسئلہ: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ بیوی اپنے شوہر کی اجازت کے بغیر اپنے ذاتی پیسوں یا پراپرٹی کو خیرات نہیں کرسکتی، اُن کی یہ بات درست نہیں ہے، صحیح یہ ہے کہ بیوی کے لیے اپنے ذاتی پیسوں یا پراپرٹی کو خیرات کرنے کے لیے شوہر سے اجازت لینا ضروری نہیں ، کیوں

جائز اور ناجائز, مسائل مهمه, میراث سے متعلق مسائل, میراث کے متعلق متفرق مسائل

بیوہ کو میراث سے محروم کرنا

مسئلہ: بعض جگہ یہ دستور ہے کہ اگر بیوہ دوسرا نکاح کرلے تو اُسے مرحوم شوہر کی میراث سے محروم کردیتے ہیں، اس لیے وہ بیچاری حصہٴ میراث محفوظ رکھنے کی خاطر دوسرا نکاح نہیں کرتی، او رعمر بھر بیوگی کے مصائب برداشت کرنے کے ساتھ- مرحوم شوہر کے اعزّہ واقرِباء کے شب وروز –

جائز اور ناجائز, سلام اور اس کا جواب, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

پہلے اجازت پھر سلام پھر کلام

مسئلہ: اگر کوئی شخص مکان، دکان یا درس گاہ وغیرہ میں بیٹھا ہو، اور دوسرا شخص وہاں آجائے، تو اسے چاہیے کہ اولاً اجازت طلب کرے، پھر سلام کرے اور اس کے بعد کلام کرے، اور اگر باہر فَضَا یعنی میدان میں ہو، تو پہلے سلام کرے پھر کلام کرے۔ الحجة علی ما قلنا :

اوپر تک سکرول کریں۔