مسائل مهمه

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

ایم سی ایکس(MCX) کمپنی سے آن لائن بزنس

مسئلہ: ایم سی ایکس (MCX) نامی کمپنی جو آن لائن سامانوں کا بزنس(Business) کرتی ہے، جس میں سونا، چاندی، خام تیل وغیرہ کے سودے آن لائن ہوتے ہیں، جتنا مال خریدنا ہو اس کی دس فیصد قیمت جمع کرانے پر وہ چیزیں گاہک کے نام چڑھ جاتی ہیں، اس کو جب چاہیں بیچ بھی سکتے […]

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

وزن سے مرغی کی خرید و فروخت

مسئلہ: پورے ہندوستان میں مرغی اور مرغوں کی فروختگی کا یہی معمول ہے کہ مرغی فارم والے اپنے گاہکوں کو زندہ مرغی یا مرغا ترازو میں تول کر ہی دیتے ہیں، مرغی یا مرغا چھوٹے جانور ہیں، اُن کے سانس کھینچتے اور نکالتے وقت وزن میں کوئی خاص فرق نہیں ہوتا، اس لیے اُن کو

قسم اور نذر, قسم کا کفارہ, قسم کھانے کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

کسی انسان کو جبراً ”کلما“ کی قسم کھلانا

مسئلہ: کسی انسان کا کسی دوسرے کو کسی کام کے کرنے یا نہ کرنے پر ”کلما“ کی قسم کھلانا کہ اگر میں فلاں کام کروں، یا فلاں کام نہ کروں، تو جب جب میں نکاح کروں میری بیوی کو طلاق -، شرعاً اس طرح کی قسم کھلانا ممنوع وحرام ہے(۱)، اس لیے اس طرح کی

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

مطلقہ بائنہ کو ہمدردی کی بنا پر نفقہ دینا

مسئلہ: اگر کسی آدمی نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی، اور وہ عدت گزار کر اس کے نکاح سے باہر ہوگئی، اب وہ عورت پریشان حال ہے، اس کے کھانے پینے، کپڑے لَتّے اور رہنے کا کوئی معقول انتظام نہیں ہے، نیز اس نے دوسرا نکاح بھی نہیں کیا، کہ ان چیزوں کا انتظام

طلاق, مسائل مهمه, نفقہ کے متعلق مسائل

بیوی کا والدین کی ملاقات کو جانے کا خرچ

مسئلہ: بیوی والدین سے ہفتے میں ایک مرتبہ، اور دوسرے مَحرَم رشتے داروں سے سال میں ایک مرتبہ، یا علیٰ قدر المراتب؛ عام طور پر جتنے عرصے بعد عورتیں اپنے والدین اورمَحرَم رشتے داروں سے ملتی ہیں، مل سکتی ہے، نیز اگر والدین اور رشتے دار خود ملاقات کے لیے آسکتے ہوں، تو اس صورت

طلاق, طلاق کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

میاں بیوی کا تین فلمیں ایک ساتھ دیکھنے سے طلاق

مسئلہ: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ شادی شدہ شخص اگر اپنی بیوی کے ساتھ تین فلمیں دیکھنے جائے، تو اس کی بیوی نکاح سے نکل جاتی ہے، اُن کی یہ بات درست نہیں ہے، کیوں کہ میاں بیوی کا تین فلمیں ایک ساتھ دیکھنا نکاح کے ختم ہونے کے اسباب میں سے نہیں ہے،

طلاق, طلاق کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ڈرانے یا دھمکانے کی نیت سے طلاق

مسئلہ: اگر کوئی آدمی اپنی بیوی کو مخاطب کرکے ڈرانے دھمکانے کے لیے بھی – طلاق کا صریح لفظ ”طلاق“ کا استعمال کرتا ہے، خواہ اس کی نیت وارادہ طلاق کا نہ ہو، طلاق واقع ہوجائے گی، کیوں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تین چیزوں کی سنجیدگی اور ان کا مزاق بھی سنجیدگی ہے“۔ الحجة

طلاق, طلاق کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

نکاح نعمت اور طلاق ضرورت

مسئلہ: نکاح اللہ کی بہت بڑی نعمت ہے، اس لیے ذرا ذرا سی بات پر طلاق دینا، جب کہ نِباہ اور صلح کی صورتیں موجود ہوں، شرعاً نا پسندیدہ اور عند اللہ مبغوض ہے(۱)، لیکن جب میاں بیوی کے دلوں میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت ہو، اور حقوقِ زوجیت ادا نہ ہورہے ہوں، گھر

رضاعت, رضاعت کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

شرعاً بچہ کو دودھ پلانے کی مدت کتنی ہے؟

مسئلہ: بچے کو دودھ پلانے کی مدت حضرت امام ابوحنیفہ رحمة اللہ علیہ کے نزدیک وقتِ ولادت سے ڈھائی سال تک ہے، البتہ امام صاحب کے دو اونچے درجے کے شاگرد؛ امام ابو یوسف اور امام محمد رحمہما اللہ کے نزدیک اور امام شافعی رحمة اللہ علیہ کے نزدیک دو سال ہے، اور یہی قول

مسائل مهمه, نکاح, نکاح کے متعلق متفرق مسائل

ایک ہی بیوی سے بیس بچے ہونے پر دوبارہ نکاح

مسئلہ: لوگوں میں یہ بات مشہور ہے کہ جس عورت کو ایک ہی شوہر سے بیس بچے پیدا ہوں، اس کو اپنے شوہر سے دوبارہ نکاح کرنا چاہیے، کہ اس کثرت سے بچے پیدا ہونے کی وجہ سے نکاح ختم ہوجاتا ہے، یہ بات بے اصل وبے بنیاد ہے، شرعِ اسلامی میں ایسا کوئی حکم

مسائل مهمه, نکاح, نکاح کے متعلق متفرق مسائل

جہیز کی ملکیت میں اختلاف کی صورت میں کیا کریں؟

مسئلہ: بسا اوقات میاں بیوی کے درمیان علیحدگی وجدائیگی واقع ہوتی ہے، تو سامانِ جہیز اور زیورات کی بابت یہ جھگڑا کھڑا ہوتا ہے کہ یہ کس کی مِلک ہے، شوہر کی یا بیوی کی؟ تو اس سلسلے میں حکم شرعی یہ ہے کہ لڑکے کی طرف سے جو زیور بیوی کو دیئے گئے ،

مسائل مهمه, نکاح, نکاح کے متعلق متفرق مسائل

جہیز کی نمائش اور اعلان وتشہیر کیسا ہے؟

مسئلہ: آج کل والدین کی طرف سے اپنی لڑکی کو نکاح کے وقت جو سامانِ جہیز دیا جاتا ہے، پلنگ ، بستر، کھانے پکانے کے برتن، فریج، کولر، صوفہ سیٹ اور لڑکی کے کپڑے وچپل وغیرہ، اِن تمام چیزوں کی بڑی ترتیب وتنظیم کے ساتھ بنا سنوار کر رکھا جاتا ہے، اور باقاعدہ اس کی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

شادی ہال یا شادی لان کرایہ پر دینا

مسئلہ: آج کل شادی ہال اور شادی لان بناکر اُسے کرایہ پر دینا ایک کاروبار کی شکل اختیار کرگیا ہے، لوگ شادی ہال اور شادی لان بناکر اُسے اپنے لیے ذریعہٴ آمدنی بناتے ہیں، شرعاً اس میں کوئی مضائقہ نہیں ، یہ جائز ہے، البتہ اس کو ایسے لوگوں کو کرایہ پر دینا، جن کے

مسائل مهمه, نکاح, نکاح کے متعلق متفرق مسائل

رشتۂ نکاح طے کرانے کی اجرت لینا کیسا ہے؟

مسئلہ: آج کل شادیوں کے رشتے طے کرانا ایک مستقل پیشہ بن چکا ہے، جو لوگ یہ خدمت انجام دیتے ہیں، وہ اپنی اِس خدمت کا عوض بھی لیتے ہیں، جسے وہ کمیشن کہتے ہیں، شرعاً یہ اجرت لینا جائز ہے، بشرطیکہ پہلے سے اجرت طے کرلی جائے، معاملہ میں کسی قسم کی دھوکہ دہی

مسائل مهمه, نکاح, نکاح کے متعلق متفرق مسائل

یہود ونصاریٰ کا ذبیحہ اور اُن سے نکاح کا حکم شرعی

مسئلہ: ہمارے زمانے کے یہود ونصاریٰ اپنی تمام محرمانہ حرکتوں کے باوجود اہلِ کتاب ہی ہیں(۱)، تاہم وہ یہود ونصاریٰ جو اپنے اصلی مذہب کو پسِ پشت ڈال کر دھریت کا شکار ہوچکے اور خدا تعالیٰ کے وجود کے ہی منکر ہوچکے، ایسے یہود ونصاریٰ اہلِ کتاب میں قطعاً شامل نہیں، بلکہ دھری ہیں، جیسا

عورت سے اجازت نکاح طلب کرنے سے متعلق مسائل, مسائل مهمه, نکاح

لڑکیوں کے نکاح میں تاخیر اوراُن کی رضامندی

مسئلہ: لڑکیوں کے بالغ ہوجانے کے بعد اپنے رَواج یا قومی مصالح ، یا ذاتی منافع کی بنا پر اُن کے نکاح میں تاخیر نہیں کرنا چاہیے، بلکہ مناسب رشتہ ملنے پر اُن کا نکاح کردینا چاہیے(۱)، نیز شادی سے پہلے لڑکیوں سے اُن کی رضامندی یا عدمِ رضامندی بھی معلوم کرلینا چاہیے(۲)، ایسا نہ

قربانی, قربانی کی کھال کے مصرف کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

چرم قربانی کی خرید وفروخت میں شرط

مسئلہ: اہلِ مدارس قربانی کے دنوں میں چرم قربانی جمع کرتے ہیں، پھر انہیں فروخت کرکے اس کی قیمت مستحق طلبہ پر خرچ کرتے ہیں، بعض ذمہ دارانِ مدرسہ جب چرم کے بیوپاری سے معاملہ کرتے ہیں، تو یہ شرط لگاتے ہیں کہ آج دس تاریخ کو جس قیمت پر آپ ہمارے چرم خرید رہے

ذبح صحیح اور غیر صحیح, ذبح کرنے کے متعلق مسائل, شکار اور ذبیحہ, مسائل مهمه

ایک جانور چھوڑ کر دوسرا جانور لیا

مسئلہ: اگر جانور کو ذبح کرنے کے لیے زمین پر لٹادیا گیا، اور ذبح کرنے والے نے ذبح کرنے کے لیے چھری لے کر ” بسم اللہ ، اللہ اکبر“ بھی پڑھ لیا، پھر اُس جانور کو چھوڑ کر دوسرے جانور کو لٹایا گیا، اور ذبح کرنے والے نے پہلے تسمیہ یعنی ” بسم اللہ

ذبح صحیح اور غیر صحیح, ذبح کرنے کے متعلق مسائل, شکار اور ذبیحہ, مسائل مهمه

چھری لے کر بسم اللہ پڑھا اور جانور کھڑا ہوگیا

مسئلہ: اگر جانور کو ذبح کرنے کے لیے زمین پر لٹادیا گیا، اور ذبح کرنے والے نے چھری لے کر ” بسم اللہ ، اللہ اکبر“ بھی پڑھ لیا، اور اچانک جانور چھوٹ کر کھڑا ہوگیا، پھر جانور کودوبارہ پکڑ کر لٹایاگیا، تواب ذبح کرنے والے کے لیے دوبارہ ” بسم اللہ ، اللہ اکبر“

ذبح صحیح اور غیر صحیح, ذبح کرنے کے متعلق مسائل, شکار اور ذبیحہ, مسائل مهمه

ایک چھری رکھ کر دوسری چھری لیا

مسئلہ: اگر قربانی کے جانور کو زمین پر لٹادیا گیا، اور ذبح کرنے والے نے ذبح کرنے کے لیے چھری ہاتھ میں لے کر ”بسم اللہ“ پڑھ لیا، پھر اُس چھری کو رکھ کر دوسری چھری لیا اور جانور ذبح کیا، اور دوبارہ ”بسم اللہ ، اللہ اکبر“ نہیں پڑھا، تب بھی ذبیحہ حلال ہے۔

اوپر تک سکرول کریں۔