مسائل مهمه

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مالک کی اجازت کے بغیردرخت کے پھل کھانا

مسئلہ: بعضے طلباء اطراف واکناف میں موجود کھیتوں کے درختوں سے، ان کے مالکوں کی اجازت کے بغیر پھلوں کو توڑ کر کھالیتے ہیں، یا بسا اوقات توڑتے نہیں، بلکہ گرے ہوئے پھلوں کو اٹھا کر کھالیتے ہیں، یالے آتے ہیں ،تینوں صورتیں شرعاً جائز نہیں ہیں۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” […]

جائز اور ناجائز, کھانے اور پینے کے متعلق مسائل, کھانے سے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

میز کرسی پر کھانا

مسئلہ: اگر میز کرسی پر کھانا کھا نے میں کفار وفساق، یا متکبرین کے ساتھ تشبہ کی نیت ہو تومیز کرسی پر کھانا ناجائز ہے ،اگر تشبہ کی نیت نہ ہو تب بھی خلاف ِسنت ہے، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ، لیکن آج کل ہوٹلوں میں نیچے بیٹھ کر کھانے کا انتظام

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مردوں کے لیے کریم پاوٴڈر کا استعمال

مسئلہ: بعض لڑکے ایسے کریم وپاوٴڈراستعمال کرتے ہیں جن کا مقصد زینت ہواکرتا ہے ،یہ شرعاً ناجائز ہے ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” صحیح البخاري “ : عن ابن عباس رضي الله عنهما قال : ” لعن رسول الله ﷺ المتشبھین من الرجال بالنساء ، والمتشبهات من النساء بالرجال “ ۔

بالوں كے مسائل, جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بال رکھنے کا مسنون طریقہ

مسئلہ: سنت یہ ہے کہ پورے سرپر بال رکھے جائیں،یاسب کے سب منڈوا دیئے جائیں ، یا مساوی(برابر)طورپر کٹوادیئے جائیں،انگریزی اورفیشن ایبل بال رکھنا،مثلاً: سولجرکٹ (S oldier Cut) ، اسٹیپ کٹ(Step Cut)،مشروم کٹ (Mashroom Cut) ہیپی کٹ (Hippy Cut) ، بے بی کٹ (Baby Cut)،راوٴنڈکٹ (Round Cut) وغیرہ میں مخا لفتِ سنت (۱) اور مشابہتِ

جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, داڑھی اور مونچھ, مسائل مهمه

داڑھی کی توہین کفرہے

مسئلہ: کسی ادنیٰ سنت کی توہین اور اس کا مذاق اڑانا کفر ہے،تو داڑھی (جس کارکھنا واجب اور شعائر ِ اسلام میں سے ہے)کی توہین، مثلاًیوں کہنا ،داڑھی رکھنا شیطان کا کام ہے ،یا داڑ ھی والے جھوٹ بولتے ہیں، یا داڑھی گالوں پرکوڑا اور جنگل ہے ،یا یہ کہے کہ داڑھی بکری کی دم

جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, داڑھی اور مونچھ, مسائل مهمه

داڑھی کا شرعی حکم

مسئلہ: داڑھی رکھنا اسلامی و قومی شعار،تمام انبیاء کی سنت ، شرافت وبزرگی کی علامت اور چہروں کاجمال ہے ،اسی سے مردانہ شکل کی تکمیل ہوتی ہے ،اورچھوٹے بڑے کے درمیان فرق ہوتا ہے ،لہٰذا ایک مشت داڑ ھی رکھنا واجب ،او ر ایک مشت تک پہنچنے سے پہلے منڈوانا ،کاٹنا یا کٹواناگناہ ِکبیرہ ہے۔

جائز اور ناجائز, خصالِ فطرت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مہندی اور خضاب

بالوں کوخضاب وغیرہ کے ذریعے رنگنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: آج کل کے اس ماڈرن فیشن ا یبل دور میں، مختلف قسم کے ہیئر ڈائز(Hairdies)، ہیرٴکلرس(Hair,Colours)،جیسے برگنڈی، کلرمیٹ (Colour,Mate)،ہائیڈروجن کیمیکلس(Hydrogen,Chemicals)وغیرہ نکلے ہیں، جنہیں دورِ حاضر کے فیشن پرست نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بکثرت استعمال کرتی ہیں، اگر یہ سیاہ ہیں تو ان کا استعمال مکروہِ تحریمی ہے،اور اگر اس کے علاوہ ہیں تو جائز

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ٹائی لگانا کا حکم شرعی کیا ہے؟

مسئلہ: آ ج کل جدید تعلیم یافتہ لوگ ٹائی (Tiey)کو بڑے فخر سے اپنے گلے میں لٹکاتے ہیں، یہ شرعاً بالکل نا جائز ہے، اس لئے کہ یہ صلیب نما ہوا کرتی ہے، اور صلیب (Red cross)شعارِ نصاریٰ ہے، اور ہمیں ان کے شعارمیں مشابہت سے منع کیا گیا ہے۔ الحجة علی ما قلنا :

جائز اور ناجائز, لباس کے متعلق متفرق مسائل, لباس کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

لباس زیب تن کرنے میں موسم کی رعایت

مسئلہ: ہرآدمی کے لئے اس قدر کپڑا پہننا فرض ہے جس سے وہ اپنے ستر کو چھپاسکے ،اور اس کے لئے سردی گرمی سے دفاع ممکن ہو، کیوں کہ ستر چھپا ئے بغیر نماز نہیں ہوتی ،اور خلقةً انسان سخت سردی اور گرمی کا متحمل نہیں ،اس لئے لباس میں موسم کی رعایت اولیٰ اور

جائز اور ناجائز, لباس کے متعلق متفرق مسائل, لباس کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

موجودہ لباس شریعت کی روشنی میں

مسئلہ: لباس کے بارے میں شریعت کی تعلیمات بڑی معتدل ہیں،شریعت نے کسی مخصوص لباس کومتعین نہیں کیا ،البتہ لباس کی حدودمقرر کی ہیں،جو لباس ان شرعی حدود میں ہوگا وہ لباسِ شرعی کہلائے گا ،وہ حدود یہ ہیں:  ۱-لباس اتنا چھوٹا اورباریک اورچست نہ ہو کہ وہ اعضاء ظاہرہوجائیں جن کا چھپانا واجب ہے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

أشیاء میں صلیب کی علامتیں ایک سازش

مسئلہ: آج کل ایک منکر(برائی)کو بہت زیادہ رواج دیا جارہا ہے ، اور وہ ہے صلیب (Red cross)کی علامت، استعمال کی چیزیں، خصوصاًچٹائیوں، چادروں، بستروں، مصلوں ، تولیوں، پتلون ،ٹی شرٹس ،برتنوں،چمچوں،قومی اورملکی جھنڈوں میں اس کی علامت کو اتنی مہارت کے ساتھ بنایا جاتاہے کہ وہ محسوس تک نہیں ہوپاتی، اور ہم اسے استعمال

انگوٹھی کا بیان, جائز اور ناجائز, سونا اور چاندی کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

چاندی کی انگوٹھی پہننا شرعاً کیسا ہے ؟

مسئلہ: بادشاہ ،امیر ،قاضی اور متولی ٴ وقف کے لئے مہر لگانے کی غرض سے چاندی کی انگوٹھی، جس کا وزن ایک مثقا ل یعنی ۴گرام ۳۷۴ ملی گرام ہو، جا ئزہے، جب کہ یہ غرض اب فوت ہوچکی، اوردیگر اسٹامپ نے اس کی جگہ لے لی ،اس واسطے تمام مردوں کیلئے بلا ضرورت انگوٹھی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ہرمباح کا م جو مقصدِ عظیم میں مخل ہو مکروہِ تحریمی ہے

مسئلہ: فرائضِ خمسہ : کلمہ ، نماز،روزہ ،زکوٰة ،حج اور علمِ اخلاص کا حاصل کرنا ہر مسلمان مرد و عورت پر فرض ہے ،کیوں کہ صحتِ عمل اسی پر مو قوف ہے ،اسی طرح علمِ حلال وحرام ،اور علمِ ریا ء کا حاصل کرنا بھی فرض ہے ،کیوں کہ عابد ریاء کے سبب اپنے عمل

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه, مصافحہ اور معانقہ

تین بار معانقہ یعنی گلے ملنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: ایک بار معانقہ یعنی گلے ملنامسنون ہے ،اور تین بار خلافِ سنت ہے ،اگر تین بارگلے ملنے کو ثواب سمجھاجائے تو خلافِ سنت ہی نہیں بلکہ بدعت ہے ،اور ہر بدعت گمراہی ہے ،اس لئے اس سے احتراز لازم ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” مشکوة المصابیح “ : عن عائشة

جائز اور ناجائز, سلام اور اس کا جواب, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

صرف انگلیوں اور ہتھیلیوں کے اشارے سے سلام

مسئلہ: بوقتِ سلام صرف ہاتھ یا ہتھیلی کے اشارے سے سلام کا تلفظ کئے بغیر سلام کرنا شرعاً جائز نہیں، اور اس کا جواب دینا بھی واجب نہیں، کیوں کہ صرف انگلیوں کے اشارے سے سلام کرنا یہود کا طریقہ ہے، اور صرف ہتھیلی کے اشارے سے سلام کرنا نصاریٰ کا طریقہ ہے، اور نبی

جائز اور ناجائز, سلام اور اس کا جواب, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

بدعتی، متکبر اور فاسق کو سلام

مسئلہ: سلام کرنا مسنون ہے، لیکن بدعتی،متکبر اور فاسق جو علانیہ مرتکبِ کبیرہ ہو، مثلاً ایک مشت سے کم داڑھی رکھنا ،ٹخنوں کے نیچے پاجامہ پہننا ،ٹی وی دیکھنا ، سب وشتم کرنا، غیبت کرنا وغیرہ یہ سب علانیہ گناہ ہیں ،جب تک وہ ان گناہوں سے علانیہ توبہ نہ کرے ،ایسے شخص کو سلام

جائز اور ناجائز, سلام قیام اور مصافحہ کے متعلق مسائل, کافر اور فاسق كا سلام اور اس كا جواب, مسائل مهمه

غیروں کو ”رام رام“یا”نمستے“ کہنا

مسئلہ: اگر اہلِ ہنودبوقتِ ملاقات ”نمستے“۔” رام رام“ یا ایسے کلمات سے سلام کریں (جو ان کے یہاں بطورِ سلام استعمال ہوتے ہیں)تو جواب میں محض ”وعلیکم “کہہ دیاکریں۔  الحجة علی ما قلنا : ما في ” صحیح البخاري “ : إن عبد الله بن عباس رضي الله تعالی عنهما أخبره ، أن أبا سفیان

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ٹاٹا”بائے بائے “کہنا

مسئلہ: گھر سے جاتے وقت والدین کا اپنے بچوں کوہاتھ کے اشارے سے ٹا ٹا ، بائے بائے ، (Tata,Bye,Bye)کہنا ،یا بوقتِ صبح گڈمارننگ (Good Morning)،یا بوقتِ ظہر گڈ آفٹرنون،(GoodAfterNoon) یابوقتِ شب گڈنائٹ (GoodNight)کہنا، شرعاً خلافِ سنت ہو نے کی وجہ سے نا جائز ہے ،یہ یہود ونصاریٰ کا طریقہ ہے ،اور ہمیں ان کی

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

بات ختم کرتے وقت یا رخصت کرتے وقت خدا حافظ کہنا

مسئلہ: کسی شخص کو رخصت کرتے وقت ،یا فون پر بات ختم کرتے وقت خداحافظ کہنا جائز ہے ، لیکن مسنون اور افضل طریقہ یہ ہے کہ” السلام علیکم“ یا ”أستودع اللہ دینک“یا جو دعائیں آپ ﷺ سے منقول ہیں وہ پڑھی جائیں ۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” سنن أبي داود

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

ڈور بیل میں” اللہ اکبر “کی آواز فیڈ کرنا

مسئلہ: جس ڈور بیل میں بٹن دبانے پر اللہ اکبر کی آواز نکلے ،گھریاآفس میں اسے استعمال کرنا شرعاً ناجائز ہے، کیوں کہ اس میں ”اللہ اکبر “کے بابرکت وباعظمت الفاظ کا کسی کو اپنے آنے کی اطلاع وخبر دینے، یاکسی کو بلانے کے لئے استعمال کرنا لازم آتا ہے جو ناجائز ہے ،اور اس

اوپر تک سکرول کریں۔