مسائل مهمه

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 قرآنِ مجید ،کتبِ احادیث وکتبِ فقہیہ وغیرہ سے ٹیک لگانا

مسئلہ: قرآنِ مجید اور کتبِ احادیث وفقہ سے تکیہ کا کام لینا ،یا ان پر ٹیک لگانا مکروہ ہے،اس لئے کہ یہ تمام چیزیں تحصیلِ علمِ دین کے ذرائع ہیں، اور ذرائع کا احترام مقصد کے تابع ہوکرفرض اور واجب ہوتا ہے، البتہ اگر کہیں سفر میں چوری ہونے کا اندیشہ ہو، اور حفاظت کا […]

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق جلانا

مسئلہ: قرآن مجید کے بوسیدہ اوراق کو جلانا درست نہیں ،بلکہ قرآن کریم کے ناقابلِ انتفاع نسخوں کوکسی محفوظ جگہ پاک وصاف کپڑے میں دفن کردینا چاہیے، یا ان اوراق کو جاری پانی میں ڈال دینا چاہیے ۔ الحجة علی ما قلنا :  ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : قال العلامة الحصکفي

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

مقدس اوراق میں منجن یاگل باندھنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: جن کاغذوں،اخباروں اوررسالوں کے اوراق پر آیات ِقرآنیہ، یامبا حث ومسائلِ شرعیہ، یااحادیث تحریر ہوں ،ان میں منجن ،گل ،یاکسی کھانے پینے کی چیزوغیرہ کی پڑیاں باندھنا،اس کو بلا وضوء چھونا ،راستے یاکوڑے دان میں پھینک دینا، یاردّی میں بیچ دینا جہاں اس کی بے حرمتی لازم آتی ہو شرعاً ناجائز ہے ۔ الحجة

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

قرآن مجیدکو بوسہ دینا

مسئلہ: تبرکاً وتعظیماً قرآن مجید کو بوسہ دینا، اور بوسہ لے کر آنکھوں اور ماتھے سے لگانا شرعاً درست ہے، اور بعض صحابہ رضی اللہ عنہم اجمعین سے بھی منقول ہے۔ الحجة علی ما قلنا : ما في ” الدر المختار مع الشامیة “ : تقبیل المصحف : قیل بدعة ؛ لکن روي عن عمر

جائز اور ناجائز, حرام اشیاء کے متعلق مسائل, خوشبو, مسائل مهمه

الکحل ملاہوا پر فیومس یاعطر استعمال کرنے کا شرعی حکم

مسئلہ: آج کل سینٹ (پرفیومس )اور عطر وغیرہ میں جو” الکحل“ ملایا جاتا ہے،اگر وہ انگور یا کھجور کی شراب سے بنا ہوا ہو تو وہ ناپاک ہے ،ا س کا استعمال نا جائز ہے، اور اگر وہ اِن دونوں شرابوں کے علاوہ کسی اور پاک چیز کی شراب سے ،مثلاً :مکئی ،جوار، بیر، آلو،چاول

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

خلافِ شرع اشتہار(Advertise)کا حکم شرعی

مسئلہ: آج کا دور اعلان و تشہیر اور ایڈ وٹائز کا دور ہے ،ہر شعبہ میں تشہیر پر خوب توجہ دی جارہی ہے، خواہ وہ سیاست ہو یا تجارت،زراعت ہویا صنعت وحِرفت، انسانی خدمات کے ادارے ہوں یا تعلیمی شعبے، اعلان وتشہیر میں ضابطہ یہ ہے کہ:  ۱- وہ مقاصدِ شرع کے خلاف نہ ہو

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

علومِ دینیہ میں مشغول ہونا عباداتِ نافلہ سے افضل

مسئلہ: طلباء مدارس کا اپنے علم میں اضافہ کی خاطر ،مطا لعہٴ کتبِ دینیہ ودرسیہ میں مشغول ہونا، عباداتِ نافلہ میں مشغول ہونے سے افضل ہے،کیوں کہ عباداتِ نافلہ میں مشغول ہونا رافعِ درجات ہے جو نفعِ لازم ہے ،اور تحصیلِ علمِ شریعت میں مشغول ہونا نفعِ متعدی ہے، اور نفعِ متعدی نفعِ لازم سے

جائز اور ناجائز, جائز و ناجائز کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

عظیم المرتبت ہستی کی آمد پر استقبال اور نعرہ بازی

مسئلہ:  اہلِ علم وفضل ،صاحبِ ورع وتقویٰ، دین کے مقتدیٰ ورہنما، اورجو کوئی بھی عظیم المرتبت شخصیت ہو، اس کی تعظیم وتکریم کے لیے کھڑاہونا ،” خیر مقدم“ و”مرحباًبکم “ اور تہنیتی کلمات کہناشرعاً درست ہی نہیں بلکہ امرِ مستحسن ہے ،اور ہر ایسا نعرہ جس سے خلافِ شرع امر کی تائید وتاکید ہوتی ہو

تصویر اور کھیل کود کے متعلق مسائل, تصویر کا بیان, جائز اور ناجائز, مسائل مهمه

دینی پروگرامس کی” ویڈیو شوٹنگ “ کرنا کیسا ہے ؟

مسئلہ: نعت ونظم یاحرم شریف وغیرہ کی تراویح، یامناظرہ ،یااور کوئی دینی پروگرامس کی تصاویر والی سی ڈی(C-D)تیارکرنا ،کروانا،اسی طرح ان سی ڈیزکو ٹی وی (T-V) یاکمپیوٹر (Computer ) پر دیکھنا،دکھانا ،او راس کی خریدوفروخت جمہورعلماء ہند کے نزدیک شرعاً ناجائز وممنوع ہے ،کیوں کہ ذی ر وح کی تصویر کشی وتصویر سازی بلاضرورتِ شدیدہ

مسائل مهمه, وقف, وقف کو بدلنے اور اس کو بیچنے کے متعلق مسائل

شیٴ موقوفہ کو منتقل کرنایا عوض دے کر اس پر مالکانہ قبضہ

مسئلہ: اگرواقف نے قرآن کے پارے اورکتبِ دینیہ وفقہیہ ،خاص مسجد پر وقف کیا ہے توجس کا دل چاہے مسجد ہی میں تلاوت ومطالعہ کرے ،ان کو درسگاہ، مکان ، دوکان وغیرہ میں مستقلاً یاعارضی طورپر لے جانا شرعاًجائز نہیں ہے، اگرچہ اس کے عوض دوسرا قرآن کریم یاکوئی اورکتاب یا اس کی قیمت مسجد

حدود،قصاص اور شہادت, لقطہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

اخبار، ریڈیووغیرہ کے ذریعہ گم شدہ سامان کا اعلان

مسئلہ: لقطہ یعنی گری پڑی چیز کا اعلان کرناواجب ہے ، فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ بازار اورمساجد کے دروازوں پر اعلان کرے ، لقطہ کی اہمیت اورقیمت کے لحاظ سے اعلان وتشہیر کے لیے رسائل، اخباراورریڈیو وغیرہ کا انتخاب بھی کیا جاسکتاہے ،جب لقطہ یعنی گری پڑی چیز کے مالک کا پتہ چل جائے

حدود،قصاص اور شہادت, لقطہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

ذاتی چیز کھو جانے سے غیر کی چیز حلال نہیں ہوتی

مسئلہ: بعض مرتبہ کسی کی چپل یا جوتاکوئی شخص مسجد سے یاکسی اورمقام سے چرالے جاتا ہے تو وہ دوسرے کی چپل یاجوتا پہن لیتاہے، اوریہ سمجھتاہے کہ یہ میرے لیے جائز وحلال ہے ، کیوں کہ میری چپل یا جوتابھی توچوری ہوگیا،جب کہ اپنی کسی چیز کے چوری ہوجانے پر دوسرے کی چیز کی

حدود،قصاص اور شہادت, لقطہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

تبدیل شدہ سامان اور کھوئی ہوئیں اشیاء کا حکم شرعی

مسئلہ: اگرکسی شخص کی چپل یاجوتا مسجد سے تبدیل ہوگیا، یاجہاز یابس وغیرہ میں بیگ تبدیل ہوگیااورغلطی سے دوسرے کابیگ آگیاتواس کا استعمال جائز نہیں ہے(۱)، کیوں کہ یہ بات یقینی نہیں ہے کہ جس نے جوتا یاچپل یا بیگ لیا ہے ، یہ جوتایا چپل اور بیگ اسی کاہے، اوراگر یقین ہو بھی توچونکہ

حدود،قصاص اور شہادت, لقطہ کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

گری پڑی چیز کا اٹھانے کا شرعی حکم

مسئلہ: لقطہ یعنی گری پڑی چیز کسی شخص کا وہ کھویا ہوامال ہے جسے کوئی اور شخص اٹھالے (۱)، لقطہ کااٹھانا کبھی مستحب ہوتاہے کبھی مباح اورکبھی حرام، اگر اندیشہ ہوکہ نہ اٹھانے کی صورت میں وہ سامان ضائع ہوجائے گا تو اصل مالک تک پہنچانے کی نیت سے اسے اٹھا لینا مستحب ہے (۲)،

شرکت و مضاربت, شرکت و مضاربت کے متعلق مسائل, مسائل مهمه

پارٹنرشِپ میں قرعہ اندازی کے ذریعہ نفع ونقصان کا تعین

مسئلہ:  بعض لوگ پارٹنرشپ (Partnership) میں کاروبار کرتے ہیں، جس میں دونوں کی رقم برابرہوتی ہے ، اور ابتداء ہی سے آپس میں یہ بات طے کر لیتے ہیں کہ ہر ماہ قرعہ اندازی کی جائے گی، جس کا نام قرعہ اندازی سے نکل آئیگا صرف وہی نفع ونقصان کا ضامن ہوگا،خواہ ہرمہینہ ایک ہی

خرید و فروخت, خرید و فروخت کے متفرق مسائل, مسائل مهمه

اسٹیڈیم کاٹکٹ خریدنا

مسئلہ: آج کل بعض ممالک، سرکاری اورنیم سرکاری ادارے ،اپنی ماتحتی وسرپرستی میں کھیلوں اوران کی میچوں کو منعقد کرتے ہیں،اور ان میچوں کو دکھانے کیلئے پلے گراوٴنڈ (Playground)یا اسٹیڈیم (Stadium) میں داخلے کیلئے ٹکٹ وصول کرتے ہیں، ان کھیلوں اورمیچوں میں ٹکٹ لے کر اسٹیڈیم (Stadiam)میں جانا اور ان کھیلوں اور میچوں کا دیکھناشرعاً

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

کمپیوٹر پروگرامس ”سی ڈیز“ کی ایک نئی اسکیم

مسئلہ: آج کل بعض کمپنیاں تعلیم کے نام پرغریبوں او رمفلسوں کا خون چوس رہی ہیں ،مثلاً:ایک کمپنی ہے جس نے کمپیوٹر تعلیم کیلئے ایسی سی ڈی (C-D)تیار کی ہے جوستاون( 57) کورسیس پرمشتمل ہے ،یہ ستاون کورسیس اگرکسی کالج یاتعلیمی ادارے میں حاصل کرنے ہو ں تو ان کی فیس لاکھوں تک پہونچتی ہے

بیع باطل فاسد اور مکروہ کے متعلق مسائل, بیعانہ, خرید و فروخت, مسائل مهمه

اِسار یعنی بیعانہ

مسئلہ: آج کل لوگ اپنی ذاتی گاڑیاں کرایہ پر چلاتے ہیں، ان گاڑیوں کے مالکوں کے نزدیک ضابطہ یہ ہوتاہے کہ جس شخص کوگاڑی کرایہ پر لینی ہوتی ہے، وہ گاڑی مالک کو اپنے سفر کی تاریخ اور وقت بتلادیتاہے ،اور اس عقدِ اجارہ کی پختگی کیلئے بطورِ بیعانہ (جسے عرفِ عام میں اِسار کہاجاتاہے)

اجارہ, اجرت کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

شی ٴمستأجرہ پر تعدّی کی صورت میں ضمان

مسئلہ: آج کل لوگ گاڑی کرایہ پر لے کر سفر کرتے ہیں ،اس کی عموماً دو صورتیں ہوتی ہیں:  (۱) گاڑی اس وضاحت کے ساتھ کرایہ پر لے کہ صرف اور صرف وہی اس گاڑی پر سواری کرے گا، چنانچہ اگر وہ خود تنِ تنہا سوار ہوا، اور دورانِ سفر گاڑی کا کوئی پارٹ (Part)خراب

خرید و فروخت, سود کے متعلق متفرق مسائل, مسائل مهمه

 غرر وقمار پر مشتمل ایک ممبرساز اسکیم

مسئلہ: آج کل عموماً تاجریاکمپنی وغیرہ ممبر سازی کے ذریعہ فریج ،کولر، واشنگ مشین، سائیکل ، موٹر سائیکل وغیرہ اسکیم کے تحت فروخت کرتے ہیں ،جس کی صورت یہ ہوتی ہے کہ کسی چیز کی اصل قیمت بازار میں مثلاً :پانچ ہزار روپئے ہیں ،تو وہ لوگ پوری رقم یکبارگی لینے کے بجائے ،سوروپے ماہانہ

اوپر تک سکرول کریں۔