ویب سائٹ پر جاری ہونے والے جوابات کی حیثیت
جامعہ کے دار الافتاء کی یہ ویب سائٹ درحقیقت مسلمانوں کو درپیش مسائل و معاملات میں دینی رہنمائی کے لیے بنائی گئی ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع ہونے والے سوالات و مسائل کے جوابات فتاویٰ کی حیثیت رکھتے ہیں نہ کہ محض معلوماتی جوابات ۔یہ ویب سائٹ دارالافتاء ہی کا شعبہ ہے جو مفتیان کرام کی نگرانی میں اپنے تمام امور کو انجام دیتا ہے۔
ہماری ویب سائٹ ایک سنجیدہ علمی تحقیق اور ارشادی فورم ہے جس کے ذریعہ ہم کتاب و سنت، فقہ اسلامی، اکابر مفتیان کرام کے فتاوی کے ذریعے اپنے اسلاف کے مسلک و مشرب کے مطابق امت مسلمہ کی راہ نمائی کرتے ہیں۔
